لندن 24 ستمبر (کے ایم ایس )لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے برطانوی رکن پارلیمنٹ اسٹیفن کنوک نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیرکی صورتحال کو انتہائی تشویشناک قراردیتے ہوئے برطانیہ کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیرکے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسٹیفن کنوک نے دارلعوام میں ” کشمیر میں انسانی حقوق“ کے حوالے سے ایک …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر: مودی کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے خلاف کل ہڑتال کی جائے گی
برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا مقبوضہ علاقے کی ابتر صورتحال پر اظہار تشویش سرینگر 24ستمبر ( کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل نریندر مودی کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے خلاف مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے جس کا مقصد مقبوضہ علاقے پر ناجائز بھارتی قبضے اور علاقے …
تفصیل۔۔۔تعزیتی ریفرنس میں شیخ تجمل الاسلام کو شاندار خراج عقیدت
اسلام آباد24 ستمبر (کے ایم ایس ) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام کشمیر کاز کے علمبردار ، بزرگ صحافی ،دانشور اورکشمیر میڈیا سروس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرشیخ تجمل الاسلام کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس حریت سیکریٹریٹ اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریفرنس کی صدارت وفاقی وزیرسید فخر امام نے کی جبکہ آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار مسعود خان اس موقع پر مہمان …
تفصیل۔۔۔بھارتی وزارت دفاع فوج کے لیے118جنگی ٹینک” ارجن اے کے ون اے“ خریدے گی
نئی دہلی24ستمبر ( کے ایم ایس ) بھارتی وزارت دفاع فوج کے لئے نئی صلاحیتوں سے لیس 118 اہم جنگی ٹینک ارجن اے کے ون اے خریدے گی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ ٹینک وزارت دفاع کے ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے تیار کئے ہیں۔ ان میں اس کے پچھلے ایڈیشن ایم کے۔ون اے کے مقابلہ میں 72 نئی خصوصیات ہیں ۔ خبر …
تفصیل۔۔۔نئی دلی:عدالت میں فائرنگ سے ایک گینگسٹر سمیت متعدد افراد ہلاک
نئی دلی 24ستمبر (کے ایم ایس) بھارتی دارلحکومت نئی دلی کی ایک عدالت میں مبینہ طور پر فائرنگ میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو حملہ آور بھی شامل ہیں جو دلی کی روہنی عدالت میں وکلا کا لباس پہن کر داخل ہوئے تھے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق حریف گروپ کے حملہ آوروں جنہوں نے وکلا کا لباس پہن …
تفصیل۔۔۔بھارت:15سالہ لڑکی کو آٹھ ماہ تک اجتماعی آبروزیری کا نشانہ بنایا جاتا رہا
ممبئی24ستمبر(کے ایم ایس) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک 15 سالہ لڑکی کو آٹھ ماہ کے دوران متعدد بار اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے لڑکی کی شکایت پر ڈومبولی تھانے میں مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس کے ایڈیشنل کمشنر دتاترے کرالے Dattatray Karale نے صحافیوں کو بتایا کہ لڑکی کی اجتماعی آبروزیری کا مبینہ واقعہ رواں برس 29 جنوری تا 22 ستمبر …
تفصیل۔۔۔بھارت فوجی طاقت کے بل پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کمزور نہیں کرسکتا،ایمپلائیز موومنٹ
سرینگر24 ستمبر (کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایمپلائز موومنٹ نے کہا ہے کہ بھارت فوجی طاقت کے بل پر کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کشمیر کو دبانے کی ہرممکن کوشش کر رہاہے تاہم وہ اپنے مذموم عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہو گا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایمپلائز موومنٹ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر:آئے روز کشمیریوں کے قتل عام نے صورتحال میں بہتری کے بھارت کے دعوئوں کی قلعی کھول دی
اسلام آباد24 ستمبر (کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں صورتحال کی بہتری کے بھارت کے دعوے مقبوضہ علاقے میں آئے روز بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل عام سے بے نقاب ہور ہے ہیں ۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز فوجیوں کے ہاتھوں اوڑی اور شوپیان کے علاقوں …
تفصیل۔۔۔نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف برسلز میں احتجاجی کیمپ
برسلز24ستمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کیلئے کشمیرکونسل ای یو کے زیراہتمام برسلز میں یورپی وزارت خارجہ کے مرکزی دفتر کے سامنے ایک روزہ احتجاجی کیمپ لگایا گیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظلوم کشمیریوں کی حمایت اور بھارتی مظالم کے خلاف ایک روزہ احتجاجی کیمپ میں یورپی باشندوں کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ …
تفصیل۔۔۔کانگریس پارٹی کی بھارتی عوام سے 27ستمبر کو بھارت بند کامیاب بنانے کی اپیل
حیدرآباد24 ستمبر (کے ایم ایس ) بھارت میں کانگریس پارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ27ستمبر بروز پیر کو اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے” بھارت بند ”کو کامیاب بناکر مودی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانگریس کے نائب صدر ملو روی اور سابق رکن اسمبلی مال ریڈی رنگا ریڈی نے حیدر آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے …
تفصیل۔۔۔