بھارت

گجرات قتل عام کے متاثرین کی آوازبلند کرنے والی کارکن کی گرفتاری کیخلاف دہلی میں احتجاجی مظاہرہ

گجرات قتل عام کے متاثرین کی آوازبلند کرنے والی کارکن کی گرفتاری کیخلاف دہلی میں احتجاجی مظاہرہ

نئی دلی 28جون(کے ایم ایس) گجرات پولیس کے انسداد دہشت گردی سکواڈ کی طرف سے انسانی حقوق کی ممتاز کارکن تیستا سیٹالواڈ کی گرفتاری کے خلاف طلبا، اساتذہ، انسانی حقوق کے کارکنوں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے نئی دہلی میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین نے تیستا سیٹالواڈ کی گرفتاری کو حقوق انسانی کے کارکنوں کو خاموش کرانے کی ایک منصوبہ بند سازش قرار دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق …

تفصیل۔۔۔

ALTنیوز کے شریک بانی محمد زبیر نئی دلی میں گرفتار

ALTنیوز کے شریک بانی محمد زبیر نئی دلی میں گرفتار

نئی دلی 27 جون (کے ایم ایس) بھارتی پولیس نے ALTنیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو نئی دلی میں گرفتار کر لیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دلی پولیس کے سپیشل سیل نے انہیں پیر کی شام متعدد الزامات کے تحت گرفتار کیا۔ ادھر کے ALTنیوز شریک بانی پراتیک سنہا نے ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ محمد زبیر کو ایک مقدمے کے سلسلے میں تفتیش کے لیے دلی …

تفصیل۔۔۔

ٹوئٹرنے ممتاز بھارتی صحافی رعنا ایوب کے اکائونٹ پربھارت میں پابندی عائد کر دی

نئی دلی 27 جون (کے ایم ایس) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے بھارت کی معروف صحافی رعنا ایوب کے اکائونٹ پر انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000کے تحت بھارت میں پابندی عائد کر دی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق رعنا ایوب نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر نوٹس پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘ہیلو ٹوئٹر، آخر یہ کیا ہے؟’ٹوئٹر سے جاری نوٹس میں کہاگیا ہے کہ بھارت کے مقامی قوانین کے تحت …

تفصیل۔۔۔

گروپ7سربراہی اجلاس کے موقع پر میونخ”مودی ناٹ ویلکم ”کے نعروں سے گونج اٹھا

گروپ7سربراہی اجلاس کے موقع پر میونخ”مودی ناٹ ویلکم ”کے نعروں سے گونج اٹھا

اسلام آباد 27 جون (کے ایم ایس) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے گروپ 7کے رکن ممالک کے سربراہی اجلاس میں جرمنی کے شہر میونخ پہنچنے پر بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں نے ہندو بالادستی کی انکی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ‘مودی نا ٹ ویلکم اورگو بیک مودی’ کے نعرے لگائے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جرمنی میں مقیم بھارتی تارکین وطن مودی کے میونخ پہنچتے …

تفصیل۔۔۔

لوک سبھا کی نشست پر انکی فتح سے خالصتان تحریک مزید مضبوط ہو گی، سمرن جیت سنگھ

لوک سبھا کی نشست پر انکی فتح سے خالصتان تحریک مزید مضبوط ہو گی، سمرن جیت سنگھ

چندی گڑھ27 جون (کے ایم ایس) بھارتی پنجاب میں سکھوں کے علیحدہ وطن کیلئے خالصتان تحریک کے رہنماء سمرن جیت سنگھ مان نے کہاہے کہ بھارتی پارلیمنٹ کے حلقہ انتخاب سنگرور کے ضمنی الیکشن میں انکی کامیابی سے خالصتان تحریک حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی میڈیا نے کہاہے کہ سمرن جیت سنگھ کی کامیابی اور سکھ برادری کے حقوق اور خالصتان کیلئے جدوجہد …

تفصیل۔۔۔

بھارت اپنے فوجیوں پر اخراجات کم کر کے امریکہ سے جدید ترین ہتھیار خریدے گا ، پروفیسر چینگ

بیجنگ27 جون (کے ایم ایس) سائوتھ ویسٹ یونیورسٹی کے پولیٹیکل سائنس اور قانون کے پروفیسر چینگ ژیژونگ نے کہاہے کہ بھارت کی فوج میں بھرتی کی نئی پالیسی اگنی پتھ کے خلاف ملک کے نوجوانوںمیں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور اس پالیسی کے خلاف بھارت بھر میں پر تشدد احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وزٹنگ پروفیسرچینگ ژیژونگ نے جو چہار انسٹی …

تفصیل۔۔۔

تامل ناڈو : پولیس حراست میں 22 سالہ نوجوان کی موت

تامل ناڈو : پولیس حراست میں 22 سالہ نوجوان کی موت

چنئی27 جون (کے ایم ایس) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک 22 سالہ نوجوان کی پولیس حراست میں دوران تشدد موت واقع ہوئی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق متوفی اجیت کے اہلخانہ نے کہا کہ اسے پولیس نے ایک ہمسائیہ پر حملے کے الزام میں گرفتار کرنے کے بعد تشدد کر کے مار دیا۔انہوںنے اجیت کی موت کی تحقیقات اور مجرموں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ دریں اثنا پولیس …

تفصیل۔۔۔

بھارت : مسلم خواتین کوملازمت کے حصول میں 47.1فیصد امتیازی سلوک کا سامنا

بھارت : مسلم خواتین کوملازمت کے حصول میں 47.1فیصد امتیازی سلوک کا سامنا

نئی دہلی 27 جون(کے ایم ایس)بھارت میں ملازمتوں کے حوالے سے مسلم خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے ۔۔ لیڈ بائی فانڈیشن کی طرف سے10 ماہ کی مدت کے دوران کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہندو خواتین کو ہر دو نوکریوں کی جگہ مسلمان عورت کو ایک نوکری ملی ہے۔تحقیق میں مسلم خواتین کے خلاف 47 .1فیصد امتیازی سلوک پایا گیا۔ فاﺅنڈیشن نے …

تفصیل۔۔۔

”اگنی پتھ سکیم “ بھارت کی سیکورٹی کیلئے خطرہ ہے، اجے ماکن

”اگنی پتھ سکیم “ بھارت کی سیکورٹی کیلئے خطرہ ہے، اجے ماکن

لکھنو27جون( کے ایم ایس)سابق بھارتی وزیر اور کانگریس کے جنرل سیکرٹری اجے ماکن نے بی جے پی حکومت کی اگنی پتھ سکیم کو بھارت کی سیکورٹی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے کے مطالبے کو دہرایا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ماکن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگنی پتھ سکیم بی جے پی حکومت کی نافذ کر دہ ایک اور غلط پالیسی …

تفصیل۔۔۔

بی جے پی کی پالیسیوں کے باعث بھارت کے وجود کو خطرہ ہے،یشونت سنہا

بی جے پی کی پالیسیوں کے باعث بھارت کے وجود کو خطرہ ہے،یشونت سنہا

نئی دہلی 27 جون (کے ایم ایس) بھارت میں اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ صدارتی امیدوار یشونت سنہا نے کہا ہے کہ یہ انتخاب بی جے پی کے آمرانہ طرز حکومت کے خلاف مزاحمت کی طرف ایک قدم ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یشونت سنہا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ انتخاب بھارت کے صدر کے انتخاب سے کہیں بڑ ھ کر ہے،یہ الیکشن حکومت کی آمرانہ پالیسیوں کے خلاف مزاحمت …

تفصیل۔۔۔