مدھیہ پردیش25 اگست (کے ایم ایس ) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ہندو اکثریتی شہر گووند نگر اندورمیں چوڑیاں فروخت کرنے کی پاداش میں ہندو جتھے کے ہاتھوں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بننے والے مسلمان شخص تسلیم علی پر پولیس نے جنسی ہراسانی کا مقدمہ مقدمہ درج کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں 25 سالہ تسلیم علی کو ہندو اکثریتی …
تفصیل۔۔۔مسجد کا امام ” وندے ماترم “ کانعرہ نہ لگانے کی وجہ سے اپناگاﺅں چھوڑنے پر مجبور
پانی پت 23 اگست (کے ایم ایس) بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک مسجد کے امام کو اپناگاﺅں چھوڑنے پر مجبور کیا گیاجب انہوں نے ہندو انتہا پسندوں کے دباو¿ میں آکر ” وندے ماترم “ کا نعرہ لگانے سے انکار کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ ہندو انتہا پسندوں کے ایک گرو پ نے امام کو گھیر رکھا …
تفصیل۔۔۔بھارت میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والوں کو کچل دیا جائے گا: بی جے پی رہنما
نئی دہلی 23 اگست (کے ایم ایس)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے رکن اسمبلی رامیشور شرما نے کہا ہے کہ بھارت میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والوں کو کچل دیا جائے گا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق رامیشور شرما نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ایک بات ہر کسی کو کان کھول کر سننی چاہیے کہ یہ بھارت ہے۔ یہاں باباصاحب کا آئین چلتا ہے۔ اگر …
تفصیل۔۔۔بھارت میں دیہی روزگار گارنٹی اسکیم(منریگا)میں 935کروڑ روپے کا غبن
نئی دہلی 23 اگست (کے ایم ایس)نریندر مودی حکومت میں گزشتہ چارسال کے دوران مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم(منریگا)میں 935کروڑ روپے کا غبن ہوا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق یہ اعدادوشمار کسی نجی ایجنسی کا نہیںبلکہ دیہی ترقی کی وزارت کے سوشل آڈٹ یونٹ کے ذریعے کیے گئے آڈٹ میں سامنے آئے ہیں۔اتنی بڑی رقم کے غبن میں سے محض ایک فیصد سے زیادہ یعنی کہ تقریبا 12.5 …
تفصیل۔۔۔سینٹرل جیل سرینگر میں نظربند بھارتی مسلمان انتقال کرگیا
سرینگر 23 اگست (کے ایم ایس) بھارتی ریاست پنجاب سے تعلق رکھنے والا ایک مسلمان شخص جوغیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکی سینٹرل جیل سرینگر میں نظربند تھا، انتقال کرگیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد ندیم کا مقدمہ عدالت میں زیر التوا تھا اوروہ سینٹرل جیل سرینگر میںمبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگیا۔ سرکاری حکام کے مطابق مرحوم …
تفصیل۔۔۔بھارت میں پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر10 مسلمان نوجوان گرفتار
اجن23 اگست (کے ایم ایس)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس نے پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر10 مسلمان نوجوانوں کو گرفتار کیاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس نے مدھیہ پردیش کے علاقے اجن میں محرم کے جلوس کے دوران مبینہ طور پر پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر 10افرادکو گرفتارکیا اوران میں سے چار افراد پر کالا قانون نیشنل سیکیورٹی …
تفصیل۔۔۔بھارت کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.09 ارب ڈالر کی کمی
ممبئی 22 اگست (کے ایم ایس): بھارت کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں 2.09 ارب ڈالر سے گھٹ کر 619.36 ارب ڈالر رہ گئے۔ گزشتہ ہفتے یہ 8.89 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر اب تک کی ریکارڈ بلندی 621.46 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کا سب سے بڑا جز غیر ملکی …
تفصیل۔۔۔بھارت : دوبیٹوں کے قتل کے بعد باپ نے خودکشی کرلی
نوئیڈ اتر پردیش 22 اگست (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اترپردیش میں پولیس کا کہنا ہے کہ نوئیڈا میں اپنے دوبچوں کی لاشیں برآمد کرنے کے چند دن بعد ایک 38 سالہ شخص نے گریٹرنوئیڈا میں ایک مکان میں مبینہ طور پر خود کو پھانسی پر لٹکاکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے کہا کہ مذکورہ شخص رواں سال کے اوائل میں اپنی نوکری سے ہاتھ دھوبیٹھا تھا اور یہ شبہ ہے …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر: مولانا منظور ملک کی فوری رہائی کا مطالبہ
سرینگر22 اگست (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں معروف عالم دین مولانا منظور ملک کے اہلخانہ اور رشتہ داروں نے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مولانا منظور ملک کو بھارتی پولیس نے تین دن پہلے ضلع بارہمولہ کے علاقے پٹن میں گرفتار کیا تھا۔ ان کے خاندان کے ایک رکن نے ذرائع ابلاغ کو …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر: سماجی کارکن وقار بھٹی کو جان سے مارنے کی دھمکی
جموں 22 اگست (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں جموں خطے سے تعلق رکھنے والے ایک سماجی کارکن اور تحریک آزادی کی بیباک نمائندگی کرنے والے نوجوان وقار ایچ بھٹی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق وقار ایچ بھٹی کو ایک ٹیلی فون کال موصول ہوئی جس میں ان کو چالیس دنوں کے اندر اندر …
تفصیل۔۔۔