چندی گڑھ10 اپریل(کے ایم ایس) بی جے پی کی حکومت والی بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک ہندوتوا مسلح گروپ نے نمازادا کرنے والے مسلمانوں پر حملہ کیا اور مسجد میںتوڑ پھوڑکی جس کے بعدعلاقے میںکشیدگی پھیل گئی۔ مسلح ہندو دہشت گردوں نے ریاست کے شہر سونی پت کے علاقے صندل کلاں میں اتوار کی شب اس وقت حملہ کر کے ایک درجن سے زائدنمازیوں کو زخمی کردیا اور مسجد …
تفصیل۔۔۔بھارت :جھارکھنڈ میں ہندو انتہاپسندوں کامسلمانوں پر تشدد، پابندیاں عائد
جمشید پور10 اپریل(کے ایم ایس)بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں انتہاپسندہندوئوں نے اپنے مذہبی پرچم کی بے حرمتی کا ڈرامہ رچانے کے بعد مسلمانوں پر اندھا دھند تشدد کیاجس کے بعد علاقے میں پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ واقعے کے بعدجمشید پور کے علاقے شاستری نگر میں ہندوانتہا پسندوں نے مسلمانوں پر حملے کئے۔اتوار کی شام ہندوتوا گروپوں نے مسلمانوں کی دکانوں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی ۔دھلبھوم کے سب …
تفصیل۔۔۔نصاب سے مغلوں ، گاندھی بارے ابواب حذف کرنا نفرت انگیز ایجنڈے کا حصہ ہے، ماہرین تعلیم
نئی دہلی 9 اپریل، (کے ایم ایس) تقریباً 250 بھارتی ماہرین تعلیم اور مورخین نے نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) کی طرف سے نصابی کتب سے مغلوں اور موہن داس کرم چند گاندھی بارے ابواب ختم کرنے کے اقدام کو تفرقہ انگیز اور متعصبانہ ایجنڈے کا حصہ قرار دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطا بق رومیلا تھاپر، جیتی گھوش، مریدولا مکھرجی، اپوروانند، …
تفصیل۔۔۔بھارت :نصابی کتابوں سے مغلیہ تاریخ حذب کرنے پر مورخین کا شدید ردعمل
نئی دہلی09اپریل(کے ایم ایس) بھارت میں مورخین نے تعلیمی نصاب تشکیل دینے والے ادارے نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ(این سی ای آر ٹی) کی طرف سے نصابی کتب سے مخصوص ابواب کو حذف کرنے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ برصغیر پاک و ہند کے آئین اور ثقافت کے منافی ہے اور اسے واپس لیا جانا چاہیے ۔ این سی ای آر …
تفصیل۔۔۔مسلمانوں پر حملے بنیادی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں: طلباء علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
علی گڑھ08 اپریل(کے ایم ایس)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سیکڑوں طلباء نے ریاست بہار اور بھارت کے دیگر علاقوں میں مسلمانوں پر حالیہ حملوںکے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق احتجاجی طلبا ء نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے اداروں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنائے اور مستقبل میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے مسلمانوں کی تمام عبادت گاہوں کو …
تفصیل۔۔۔بھارت :اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کا مسلمانوں کے مزاروں کو ڈھادینے کا اعلان
نینی تال08 اپریل(کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہاہے کہ ان کی انتظامیہ غیر قانونی طور پر قبضے والی زمین پر بنائے گئے مزاروں کو منہدم کر دے گی۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پشکر سنگھ نے نینی تال کے علاقے کالاڈھونگی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اتراکھنڈ میں غیر قانونی مزاروں کو منہدم کریں گے۔ یہ نیا اتراکھنڈ ہے۔ انہوں نے …
تفصیل۔۔۔نئی دہلی میں بھارتی پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل نے خودکشی کر لی
نئی دہلی08 اپریل(کے ایم ایس)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہفتے کے روز ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دہلی پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل نے جس کی شناخت عمران محمد کے نام سے ہوئی ہے، دارالحکومت کے سول لائنز علاقے میں ایک پی سی آر وین کے اندر اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کراپنی زندگی کا …
تفصیل۔۔۔بیساکھی کے موقع پر بھارت کے 2856سکھ یاتریوں کو ویزے جاری
اسلام آباد08 اپریل(کے ایم ایس) پاکستان نے” بیساکھی ”کے سالانہ تہوار میں شرکت کے لیے بھارت سے آنے والے2,856 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے ویزے 1974کے مذہبی مقامات کے دورے کے بارے میں پاک بھارت پروٹوکول کے فریم ورک کے تحت جاری کیے ہیں۔نئی دہلی سے جاری کیے گئے ویزے دیگر ممالک سے تہوار میں شرکت …
تفصیل۔۔۔بھارت کا پاکستان جانے والے سکھ یاتریوں کے لیے خصوصی ٹرینیں چلانے سے انکار
لاہور08 اپریل(کے ایم ایس)بھارتی حکومت نے” بیساکھی ”کا تہوارمنانے کے لیے پاکستان جانے والے سکھ یاتریوں کے لیے خصوصی ٹرینوں کا انتظام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سکھ یاتری اب واہگہ بارڈر کے ذریعے پیدل پاکستان میں داخل ہوں گے اور پھر بس سے ننکانہ صاحب جائیں گے۔ وہاں سے وہ پنجہ صاحب حسن ابدال جائیں گے۔پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر سردار …
تفصیل۔۔۔بھارت میں 6 ہزار سے زائد نئے کورونا کیسز
نئی دہلی 08 اپریل (کے ایم ایس)بھارت میں آج( ہفتہ ) کورونا وباکے 6ہزار 1سو55نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 31ہزار 1سو94 ہوگئی۔ 11لوگ ہلاک ہوئے ہیں جس سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 30ہزار9سو54ہو گئی ہے۔
تفصیل۔۔۔