بنگلورو21مارچ(کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک میںمعروف کنڑ اداکار چیتن کمارکوجنہیں چیتن کمار اہنسا کے نام سے جانا جاتا ہے، ہندوتوا کے خلاف ٹویٹ کرنے پر گرفتار کر لیا گیاہے۔ ان کی ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں انہوں نے کہاتھاکہ ہندوتوا جھوٹ پر قائم ہے۔ ان کے خلاف شکایت درج کی گئی کہ انہوں نے ہندوئوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔اداکار چیتن کمار دلت اور آدیواسی کارکن …
تفصیل۔۔۔بھارتی مظالم کے خلاف مائو نواز باغیوں کا چھتیس گڑھ میں احتجاجی مظاہرہ
سکما21مارچ(کے ایم ایس) مائونواز باغیوں نے ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مارچ کیا۔ مائونواز باغیوں نے ریاست کے قبائلی علاقوں میںمارچ کیا۔مائو نوازوں کے متعدد لیڈروں اور بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے مارچ میں حصہ لیا، جو اڑیسہ کی سرحد سے متصل سکما کے علاقے اتراج ہلہ کے قریب اختتام پذیر ہوا۔مظاہرین نے مودی کی بھارتی حکومت اور بھارتی فوج کے خلاف نعرے لگائے۔انہوں نے …
تفصیل۔۔۔اڑیسہ:بھارتی فوج کے 6اہلکار سڑک حادثے میں زخمی
بھونیشور21مارچ(کے ایم ایس) بھارتی ریاست اڑیسہ میں سڑک کے حادثے میں 6 بھارتی فوجی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انڈو تبت بارڈر پولیس کے اہلکار منگل کو ریاست کے ضلع خوردہ میں بولاگڑھ کے قریب ایک گاڑی الٹنے سے زخمی ہوئے۔حادثے کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی …
تفصیل۔۔۔بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ، مقبوضہ کشمیرمیں ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ جاری ہے ،امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ رپورٹ میں انکشاف
واشنگٹن21مارچ(کے ایم ایس) عالمی انسانی حقوق کے بارے میں امریکہ کی سالانہ رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ،اقلیتوں کے خلاف مذہبی بنیادوں پر پرتشدد کارروائیاں اور غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ جاری ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری عالمی انسانی حقوق کے بارے میں سالانہ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ بھارت …
تفصیل۔۔۔بھارتی پولیس نے راہول گاندھی کو جموں وکشمیر میں خواتین سے جنسی زیادتی کے بیان پر نوٹس بھیج دیا
نئی دلی21مارچ(کے ایم ایس) بھارت میں پولیس غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر میںخواتین کو جنسی زیادتی کو نشانہ بنائے جانے کے بارے میں کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی کے بیان پر ان سے معلومات طلب کر رہی ہے ۔ بی بی سی کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پولیس افسران نے راہل گاندھی سے معلومات طلب کرنے کیلئے انکے گھر پر …
تفصیل۔۔۔پنجاب میں انٹرنیٹ سروسز معطل ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
متعد د سکھ لیڈروں کے ٹویٹر اکائونٹس بھی بلاک کر دیے گئے چندی گڑھ 20مارچ(کے ایم ایس) بھارتی ریاست پنجاب میں خالصتان لیڈر امرت پال سنگھ کی گرفتاری کیلئے کریک ڈائون جاری ہے اور آج پنجاب میں لوگوں کوانٹرنیٹ سروسز سمیت مواصلاتی پابندیوں کا سامنا ہے۔ آن لائن بزنس کرنے والے موہالی کے رہائشی سکھدیپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین دنوں کے دوران انٹرنیٹ پر …
تفصیل۔۔۔بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے مالیگائوں بم دھماکے سے متعلق مقدمے کی سماعت جلد مکمل کرنے کی ہدایت
نئی دلی 20مارچ(کے ایم ایس) بھارتی سپریم کورٹ نے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی خصوصی عدالت کو 2008کے مالیگائوں بم دھماکے کے مقدمے کی سماعت جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ جسٹس ہری شیکیش رائے اور جسٹس منوج مشراء پر مشتمل سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے مالیگائوں بم دھماکے کے متاثرین بشمول سید نثار احمد کی جانب سے دائر عرضداشت کی …
تفصیل۔۔۔بھارتی ریاست پنجاب میں کل منگل تک انٹرنیٹ سروسز کی معطلی میں توسیع
چندی گڑھ20مارچ(کے ایم ایس) بھارتی ریاست پنجاب کی حکومت نے ریاست میں انٹرنیٹ سروسز کی معطلی میں کل منگل تک توسیع کر دی ہے۔ بھارتی پولیس نے وارث پنجاب دے تنظیم کے سربراہ امرت پال سنگھ اور خالصتان کے حامیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون کیلئے ریاست میں انٹرنیٹ سروسز 18مارچ سے 20 مارچ تک معطل کردی تھیں ۔اب انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں ایک دن کی مزید …
تفصیل۔۔۔سان فرانسسکو میں خالصتان کے حامیوں کا بھارتی قونصل خانے کے باہراحتجاجی مظاہرہ
سان فرانسسکو 20مارچ(کے ایم ایس) برطانیہ میں خالصتان کے حامی کارکنوں کی طرف سے لندن میں بھارتی مشن پر خالصتان کا جھنڈالہرا نے کے بعد امریکی ریاست سان فرانسسکو میں خالصتان کے حامیوں نے بھارتی قونصل خانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سوشل میڈیا پر وائر ایک ویڈیو میں مظاہرین کو بھارتی قونصل خانے کی عمارت اور کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیئے ۔ مظاہرین نے قونصل خانے کی عمارت کی …
تفصیل۔۔۔گزشتہ چار ماہ کے دوران مہاراشٹر میں 50مسلم مخالف ریلیاں نکالی گئیں
ممبئی20مارچ(کے ایم ایس) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے 36اضلاع میں گزشتہ سال نومبر سے اب تک کم سے کم50 مسلم مخالف ریلیاں نکالی جا چکی ہیں۔ انڈین ایکسپریس نے کہاہے کہ دائیں بازو کی ہندوتوا تنظیم ‘ہندو جان آکروش مورچہ’ نے ممبئی شہر کے وسط میں مسلم مخالف ریلیاں نکالیں جن میں زعفرانی جھنڈے اٹھائے اور ٹوپیاں پہنے ہندوئوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے …
تفصیل۔۔۔