آزاد کشمیر

مظفر آباد: انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے زیر اہتمام بھارت مخالف ریلی

WhatsApp Image 2023-01-27 at 6.33.58 PMمظفرآباد 27 جنوری (کے ایم ایس) انٹرنیشنل فورم فار جسٹس ہیومن رائٹس جموں کشمیر نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بیگناہ لوگوں کے قتل عام کے اندوہناک واقعات کے خلاف آج مظفر آباد میں احتجاجی ریلی نکالی۔
بھارتی فوجیوں نے 1990کی دہائی کے دوران مقبوضہ جموںوکشمیر میں سرینگر، سوپور، ہندواڑ ہ ، کپواڑہ ، زکورہ و دیگر مقامات پر نہتے لوگوں پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے سینکڑوں لوگ شہید کر دیے تھے ۔ قتل عام کے اکثریت واقعات جنوری کے مہینے میں پیش آئے تھے۔
انٹرنیشنل فورم فار جسٹس ہیومن رائٹس جموں کشمیرکے نائب چیئرمیں مشتاق الاسلام کی قیادت میں احتجاجی ریلی امبور سے ٹنل چوک تک نکالی گئی ۔ ریلی کے شرکا نے بھارت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے ۔ ریلی میں پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت جاوید میر ، آل پاکستان مسلم لیگ کے جاوید مغل ، سینئر وائس چیرمین مہاجرین جموں و کشمیر چوہدری فیروز دین، ریڈ فاونڈیشن ہائی سکول کے پرنسپل عبدالاحد لون ، سید امیر شاہ و دیگر نے شرکت کی۔
مشتاق اسلام اور دیگر مقررین نے ریلی کے شرکاءسے اپنے خطاب میں قتل عام کے شہداءکو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداءکی قربانیاں ایک روز ضرور رنگ لائیں گی اور جموں وکشمیر بھارت کے جابرانہ تسلط سے آزاد ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ قتل عام کے دلدوز واقعات میں ملوث بھارتی فوجی آزادانہ گھوم رہے ہیں جبکہ متاثرہ خاندان انصاف کیلئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ مقررین نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا نوٹس لیں

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button