مقبوضہ جموں و کشمیر
شوپیاں میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی
سرینگر02اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج ضلع شوپیاں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی۔
بھارتی فوج ، پیراملٹری سینٹرل ریزروپولیس فورس اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے ضلع میں امام صاحب کے علاقے بسکوچن میں تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ قابض فورسز نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستے مکمل بند کردیے۔ قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروسز بھی معطل کردیں۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا