اسلام آباد، 09 فروری (کے ایم ایس)پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو انکی سرزمین سے بے دخل کرنے کے لیے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بے دخلی مہم چلا رہا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے آج اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے بے دخلی مہم کا سامنا کرنے والے زیادہ تر …
تفصیل۔۔۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی اوراخلاقی حمایت کا اعادہ
اسلام آباد08 فروری (کے ایم ایس) اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کشمیری عوام کے حق خودارادیت کیلئے ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیاگیا ہے اورکشمیریوں کے نصب العین کیلئے پاکستان کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کیا گیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزیرپارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی کی جانب سے اجلاس م یں پیش کی گئی قرارداد کی متفقہ منظوری دی گئی جس میں کشمیری …
تفصیل۔۔۔پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا: مقررین سیمینار
اسلام آباد07فروری(کے ایم ایس) اسلام آباد میں منعقدہ ایک سیمینار کے مقررین نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی جدوجہد کی حمایت کی ہے اور جاری رکھے گی۔ سیمینار کا انعقاد انٹرنیشنل کشمیر لابی گروپ یوتھ فورم فار کشمیرنے شہید بھٹو فائونڈیشن کے اشتراک سے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام …
تفصیل۔۔۔کشمیر کی آزادی کے لیے عملی جدوجہد ضروری ہے:اعلامیہ اپووا کانفرنس
لاہور07فروری(کے ایم ایس)پاکستان کے قلم کاروں ، مصنفوں،صحافیوں،ادیبوں اور شاعروں کی نمائندہ تنظیم آل پاکستان رائٹرزویلفیئر ایسوسی ایشن(اپووا)کے زیر اہتمام لاہور کے مقامی ہوٹل میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اپووا کے سرپرست اعلیٰ زبیر احمد انصاری کی زیر سرپرستی اور بانی و صدر ایم ایم علی کی زیر نگرانی یکجہتی کشمیر کانفرنس میں …
تفصیل۔۔۔راولپنڈی: وقار النساءکالج میں ”یوم یکجہتی کشمیر“ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد
راولپنڈی5 فروری (کے ایم ایس) گورنمنٹ وقار النساءگریجویٹ کالج راولپنڈی میںآج ”یوم یکجہتی کشمیر “ پر بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے محکوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ تھے۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر زاہدہ پروین نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ …
تفصیل۔۔۔کشمیریوں کی عظیم قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی، وزیر اعظم پاکستان
مظفرآباد5 فروری(کے ایم ایس)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ کشمیری بھائیوں، بہنوں، ماﺅں، بچوں اورجوانوں نے گزشتہ 75 سالوں سے جس دلیری اورجرا¾ت سے بھارتی ظلم وجبرکا مقابلہ کیا اور جو عظیم قربانیاں دیں وہ ضروررنگ لائیں گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آج(اتوار) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی …
تفصیل۔۔۔تنازعہ کشمیر کے منصفانہ اور دیرپا حل کے لئے کشمیر کے بارے میں او آئی سی کے رابطہ گروپ کا اجلاس
اقوام متحدہ05فروری(کے ایم ایس) اقوام متحدہ میںجموں و کشمیر کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کا اجلاس ہوا جس میں تنازعہ کشمیر کے منصفانہ اور دیرپا حل کو فروغ دینے کے لیے اجتماعی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گروپ کا جس میں آذربائیجان، نائجر، پاکستان، سعودی عرب اور ترکی شامل ہیں،غیر رسمی اجلاس اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر …
تفصیل۔۔۔پاکستان کیطرف سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کا اعادہ
اقوام متحدہ،04 فروری (کے ایم ایس) پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی حق خود ارادیت کے حصول تک اپنی حمایت جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس عزم کا اظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے عالمی ادارے میں پاکستانی مشن کی طرف سے …
تفصیل۔۔۔اسلام آباد:جماعت اسلامی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے مظالم سے سفارتکاروں کو آگا ہ کیا
اسلام آباد 04 فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں عالمی برادری کو آگاہ کرنے کے لیے جماعت اسلامی نے” کشمیر: عالمی ضمیر پر دستک “ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار میں ناروے، ملائیشیا، ترکمانستان، جرمنی، کرغزستان، افغانستان، روس، آذربائیجان اور ایران کے سفارت کاروں نے شرکت …
تفصیل۔۔۔کشمیری عوام بھارتی مظالم کے باوجود اپنی منصفانہ جدوجہد جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں
اسلام آباد03فروری(کے ایم ایس ) انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آبادمیں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں سیمینار منعقد ہوا جسکے مہمان خصوصی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان نوابزادہ افتخار احمد خان بابر تھے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری اور ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بھی سیمینار میں شرکت کی ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نوابزادہ افتخار احمد خان بابر نے …
تفصیل۔۔۔