لندن07نومبر(کے ایم ایس) یوم شہدائے جموں کے سلسلے میںلندن میںکشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے ارکان اور ان کے حامی کشمیر ڈیجیٹل وین کے ساتھ بھارتی ہائی کمیشن کے باہر جمع ہوئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے باہر ڈیجیٹل وین کھڑی کی گئی تھی جس پر ”کشمیریوں کی نسلی کشی کا آغاز نومبر1947میں جموں کے قتل عام سے ہوا”جیسے نعرے درج تھے ۔ …
تفصیل۔۔۔شہدائے جموں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکا،چیئرمین کشمیرکونسل ای یو
برسلز 06نومبر(کے ایم ایس ) کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے شہدائے جموں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم جموں کے شہدا کو جنہوں نے اپنے لہو سے جموں وکشمیر کی آزادی کی شمع روشن کی،کو ہرگز فراموش نہیں کرسکتے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یورپی ہیڈکوارٹر برسلز میں کشمیرکونسل ای یو کی کور کمیٹی کے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے …
تفصیل۔۔۔دنیا کی خاموشی نے کشمیریوں پر مظالم ڈھانے کے لئے بھارت کو حوصلہ دیا: ڈاکٹر فائی
نیو جرسی06نومبر (کے ایم ایس)نیو جرسی میں عالمی ناانصافی کے موضوع پر ایک معلوماتی اور تعلیمی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کشمیر، فلسطین اور بھارتی اقلیتوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر مباحثے ہوئے۔ ”ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس ”کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے اس موقع پرکہا کہ بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کی سنگین خلاف ورزیوں …
تفصیل۔۔۔مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا عالمی امن وسلامتی کے لئے خطرہ ہے
بارسلونا 30اکتوبر (کے ایم ایس) اسپین کے دارالحکومت بارسلونا میں یونیورسٹی پومپیو فابرا (UPF)میں منعقدہ ایک تقریب کے مقررین نے طالب علموں کی ایک بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کشمیر کا حل نہ ہونا بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور اقوام متحدہ کو جنوبی ایشیا میں امن کی بحالی کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ طلبا ء کی ایک بڑی …
تفصیل۔۔۔کشمیریوں کے لئے27اکتوبر دکھ اورافسوس کا دن ہے: ڈاکٹر فائی
واشنگٹن ڈی سی30اکتوبر(کے ایم ایس)ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام 27اکتوبر کو دکھ اورافسوس ا ور سب سے بڑھ کر قبضے کے دن کے طور پر منا تے ہیں کیونکہ بھارت نے1947ء میں اسی دن کشمیری عوام کی مرضی کے بغیر اوربین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی فوج کشمیر کی سرزمین پر اتاری تھی۔ ڈاکٹر …
تفصیل۔۔۔برسلز میں یوم سیاہ کے موقع پر بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
برسلز27 اکتوبر (کے ایم ایس) بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں آج 27اکتوبر کوجموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف منائے جانیوالے یوم سیاہ کے موقع پر بھارتی سفارت خانے کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کشمیر کونسل ای یو کے زیر اہتمام مظاہرے میں بڑی تعداد میں کشمیریوں، پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دیگر ہمدردوں اور انسانی حقوق کی مختلف تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت کی۔ …
تفصیل۔۔۔امریکہ میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں سے 27اکتوبرکو واشنگٹن میں بھارت مخالف ریلی میں شرکت کی اپیل
واشنگٹن 25اکتوبر (کے ایم ایس)آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف اپنا احتجاج درج کرانے کے لیے27اکتوبرکو یوم سیاہ کے موقع پر واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر نے واشنگٹن میں …
تفصیل۔۔۔بیرون ملک مقیم کشمیری تنازعہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: صدر آزاد کشمیر
واشنگٹن ڈی سی23اکتوبر(کے ایم ایس)آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کو اجاگر کرنے میں بیرون ملک مقیم کشمیری اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری واشنگٹن ڈی سی میں کشمیر ہائوس کے زیر اہتمام ایک عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ …
تفصیل۔۔۔برطانیہ:تارکین وطن کشمیری ، پاکستانی الطاف احمد شاہ کے زیر حراست قتل کے خلاف جمعہ کو مظاہرہ کریں گے
برمنگھم، 12 اکتوبر (کے ایم ایس)برطانیہ میں مقیم تارکین وطن کشمیری، پاکستانی کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما الطاف احمد شاہ کے حراستی قتل کے خلاف جمعہ کو مظاہرے کریں گے۔ تحریک کشمیر برطانیہ کی طرف سے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں کشمیریوں کی تحریک آزادی کے حامیوں سے برمنگھم میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں شامل ہونے کی اپیل کی گئی …
تفصیل۔۔۔