اسلام آباد 28دسمبر(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو عملاً ایک فوجی چھائونی میں تبدیل کررکھاہے جہاں شہریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کئے گئے ہیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشا خ کے جنرل سیکریٹری شیخ عبدالمتین نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہاکہ نام نہاد جمہوریت اور سیکولرازم …
تفصیل۔۔۔مسلمانوں کی نسل کشی کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کے مطالبے پر حیرانی نہیں ہوئی:محبوبہ مفتی
سرینگر28دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما اور رکن پارلیمنٹ پرگیہ ٹھاکر کے بھارتی مسلمانوں کی نسل کشی کے مطالبے پر حیران نہیں ہیں۔ محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ انہیں اس بات پر حیرت نہیں ہوئی کہ بی جے پی کی ایک …
تفصیل۔۔۔کشمیری اپنے شہداء کے عظیم مشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں،محمود ساغر
اسلام آباد 21دسمبر ( کے ایم ایس )کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے )کی طرف سے جماعت اسلامی اور آزادی پسند قائد شہیدسید علی گیلانی کی مزید تین جائیدادوں کو سیل کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ محمود احمد ساغر نے …
تفصیل۔۔۔بی جے پی نے کشمیریوں کے ساتھ کھوکھلے وعدے کیے، رتن لال
جموں21 دسمبر (کے ایم ایس )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما رتن لال گپتا نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) مقبوضہ علاقے میں کنڑول لائن او ر ورکنگ اور بائونڈری علاقوں کے مکینوں کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے اور ان کی حالت ابتر ہے۔ رتن لال گپتا نے ضلع سانبہ …
تفصیل۔۔۔بھارتی سپریم کورٹ نے گوتم نولکھا کی نظر بندی میں توسیع کردی
نئی دلی14 دسمبر (کے ایم ایس) بھارتی سپریم کورٹ نے انسانی حقوق معروف علمبردار گوتم نولکھا کی نظر بندی میں جنوری کے دوسرے ہفتے تک توسیع کر دی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی ہندوتواپالیسیوں کے سخت ناقد گوتم نولکھا ایلگار پریشد اور مائونوازباغیوں سے مبینہ طورپر روابط کے ایک جھوٹے مقدمے میں جیل میںقید ہیں ۔جسٹس کے …
تفصیل۔۔۔بی جے پی حکومت نے ایک منظم منصوبے کے تحت اقلیتی طلباءکے وظائف بند کیے ، پیس پارٹی
پرتاپ گڑھ08دسمبر(کے ایم ایس) بھارت میں پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت نے ایک منظم منصوبے کے تحت اقلیتی طلباءکے پری میڑک تعلیم کیلئے وظائف بند کر کے ان کی تعلیم کی راہ میں رخنہ پیدا کیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ایوب سرجن نے ایک بیان میںکہا کہ وظائف بند ہونے سے جہاں لاکھوں طلباءمتاثر ہونگے وہیں انکے سامنے …
تفصیل۔۔۔بھارت کو ”خصوصی تشویش کا حامل ملک“ قرار نہ دینے پر اظہار افسوس
واشنگٹن 08دسمبر(کے ایم ایس) انڈین امریکن مسلم کونسل (آئی اے ایم سی ) ،ہندوز فار ہیومن رائٹس اور دیگر گروپوں نے مسلمانوں ، عیسائیوں اور دیگر اقلیتوں سے ناروا سلوک پر بھارت کو ”خصوصی تشویش “ کا حامل ملک قرار دینے کی بین الاقوامی مذہبی آزادی کے بارے میںامریکی کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو …
تفصیل۔۔۔بھارت: مودی حکومت نے پہلی سے آٹھویں جماعت کے اقلیتی طلباءکے لیے سکالر شب پروگرام ختم کر دیا
نئی دلی02دسمبر(کے ایم ایس)نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے پہلی سے آٹھویں جماعت کے اقلیتی طلباءکے لیے سکالر شب پروگرام ختم کر دیا ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نیشنل اسکالرشپ پورٹل پراپ لوڈ کے جانے والے ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اقلیتی طلباءکے پری میٹرک اسکالرشپ پروگرام کے تحت صرف نویں اور دسویں جماعت کا احاطہ کیا جائے گا۔ بی جے پی کی ہندو توا حکومت …
تفصیل۔۔۔دنیامقبوضہ جموں وکشمیرمیں مودی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کا نوٹس لے: مشعال ملک
اسلام آباد30نومبر(کے ایم ایس)پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں فسطائی مودی حکومت کی طرف سے فوجی طاقت کے وحشیانہ استعمال ، کشمیریوں کی نسل کشی ، آبادی کا تناسب تبدیل کرنے اور دیگر مظالم پرمجرمانہ خاموشی اختیار کرنے پرعالمی طاقتوں اور اقوام متحدہ کے اداروں پر شدید تنقید کی ہے۔ نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظربند سینئرحریت رہنما محمد …
تفصیل۔۔۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی خود فریبی پر مبنی بھارتی فوجی کمانڈر کے بیان کی مذمت
سرینگر23نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس نے خودفریبی پر مبنی بھارتی فوج کے اعلی کمانڈر کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں انہوں نے کہاہے کہ علاقے کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں …
تفصیل۔۔۔