چنئی26مارچ(کے ایم ایس) بھارت میںقومی کمیشن برائے خواتین کی رکن اور اداکار ہ سے سیاستدان بننے والی خوشبو سندر کا ایک پرانا ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس راہول گاندھی کو 2019کے ہتک عزت کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد لوک سبھا سے نااہل قرار دیے جانے کے خلاف بھارت بھر میں احتجاج کر رہی ہے جبکہ سابق کانگریس رہنما خوشبو …
تفصیل۔۔۔بھارت :ناگالینڈ، اروناچل میںکالے قوانین کے نفاذ میں مزید چھ ماہ کی توسیع
کوہیما26مارچ(کے ایم ایس) بھارتی حکومت نے ناگالینڈ اور اروناچل پردیش میں کالے قوانین” ڈسٹربڈ ایریاز ایکٹ” اور”آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ” کے نفاذ میں مزید چھ ماہ کی توسیع کردی ہے جن کے تحت بھارتی فورسز کوبے پناہ اختیارات حاصل ہیں۔ کوہیما میں حکام نے بھارتی وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا کہ یہ فیصلہ سرحد سے ملحق دونوں شمال مشرقی ریاستوں میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ …
تفصیل۔۔۔جی 20اجلاس کے دوران بھارتی پرچم کی جگہ خالصتانی پرچم لہرانے کی دھمکی
نئی دہلی26مارچ(کے ایم ایس) بھارتی پولیس ستمبر میں جی 20کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے مقام یعنی دہلی کے پریگتی میدان میں بھارتی پرچم اتارنے اور اس کی جگہ خالصتانی پرچم لہرانے کی دھمکی کی تحقیقات کررہی ہے۔ پولیس نے بتایاکہ انہوں نے ایک ایسے شخص کی طرف سے خفیہ اطلاع ملنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا ہے جسے دو روز قبل ایک نامعلوم نمبر سے آڈیو ریکارڈنگ موصول …
تفصیل۔۔۔بھارت:ہندو استاد نے نوسالہ دلت لڑکے کو پانی پینے پرتشدد کا نشانہ بنایا
لکھنو26مارچ(کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش میں نام نہاد اونچی ذات کے ہندو استاد نے تالاب کا پانی پینے پر ایک نو سالہ دلت لڑکے کوشدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ ریاست کے ضلع جالون میںلڑکے کے والدین نے بتایا کہ ان کا بچہ کچھ دنوں سے پیٹ درد میں مبتلا تھا۔جب بچے کو اسکول میں دوبارہ درد محسوس ہوا تو اس نے قریبی تالاب سے پانی پیا۔یہ دیکھتے ہی لڑکے …
تفصیل۔۔۔میرا نام ساورکر نہیں ، معافی نہیں مانگوں گا: راہول گاندھی
نئی دہلی26مارچ(کے ایم ایس)بھارت میں کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وہ ویر ساورکر نہیں ہیں اور کبھی معافی نہیں مانگیں گے۔ راہول گاندھی نے ہتک عزت کے ایک مقدمے میں سزا سنائے جانے اورپارلیمنٹ سے نکالے جانے کے ایک دن بعد نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں گاندھی ہوں، ساورکر نہیں اور گاندھی معافی نہیں مانگتے۔ انہوں …
تفصیل۔۔۔بھارت : اترپردیش میں ہندو انتہاپسند وں کا مسلمان شخص پر حملہ
لکھنو 25مارچ(کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش میں نندگرام کے گھکنا بازار میں انتہاپسند ہندوئوں کے ایک ہجوم نے ایک مسلمان دکاندار پر لاٹھیوں اور سلاخوں سے حملہ کرکے اس کو شدید زخمی کردیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ کو صبح دس بجے کے قریب پیش آیا۔ متاثرہ شخص کی شناخت دانش کے طور …
تفصیل۔۔۔ہمارے خاندان کی توہین کرنے پرکسی جج نے بی جے پی رہنمائوں کو جیل کی سزا نہیں سنائی: پرینکا گاندھی
نئی دہلی25مارچ(کے ایم ایس)کانگریس کی سینئررہنما پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ ہمارے خاندان کے خلاف مسلسل بیان بازی پر کسی جج نے وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کسی بھی بی جے پی رہنما کو دو سال کی سزا نہیں سنائی اورنہ ہی کسی کو نااہل قرار دیاگیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ذرائع ابلاغ کی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پرینکا گاندھی نے نئی دہلی میں کانگریس …
تفصیل۔۔۔مودی حکومت پارلیمنٹ کو اپنے گھناﺅنے مقاصد کیلئے استعمال کر رہی ہے ، وزیر اعلیٰ تلنگانہ
حیدر آباد25مارچ(کے ایم ایس) بھارتی ریاست تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راﺅ نے کانگریس کے مرکزی رہنما راہول گاندھی کو پارلیمنٹ کی رکنیت سے نااہل قرار دیے جانے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام مودی کے غرور ، تکبر اور آمریت کی ایک واضح مثال ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ انتہائی قابل مذمت ہے کہ مودی حکومت نہ صرف …
تفصیل۔۔۔کرناٹک: بی جے بی کی فسطائی حکومت نے 4فیصد مسلم کوٹہ ختم کر دیا
بنگلورو24مارچ(کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک میں بی جے پی کی ہندو توا حکومت نے ریزرویشن کوٹہ میں تبدیلیاں لاتے ہوئے مسلمانوں کے لیے مختص 4فیصد کوٹہ ختم کردیا ہے۔ ویز اعلیٰ بسواراج بومئی کی زیر قیادت حکومت نے جمعہ کے روز کابینہ اجلاس کے دوان ریزرویشن کوٹہ کو 50فیصد سے بڑھا کر 56فیصد کر دیا۔ کابینہ نے مسلمانوں کیلئے مختص 4فیصد کوٹہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہیں اب …
تفصیل۔۔۔راجستھان : ناتجربہ کاری ،بھارتی فوج نے مشق کے دوران 3 میزائل غلط داغ دیے
جیسلمیر25 مارچ (کے ایم ایس) بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جیسلمیر میں بھارتی فوج نے مشق کے دوران تین میزائل غلط فائر کردیے۔ فائرنگ کی مشق پوکھران فیلڈ فائرنگ رینج میں ہو رہی تھی کہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے تین میزائل غلط فائر ہوگئے۔تینوں میزائل رینج سے باہر ہو کر مختلف دیہات میں کھیتوں میں جا گرے جس سے زور دار دھماکے ہوئے۔ تاہم کوئی نقصان نہیں …
تفصیل۔۔۔