جموں 25مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںحکام نے بتایا کہ ہفتے کے روز جموںخطے کے ضلع سانبہ میں ایک فیکٹری کے اندر ایک پراسرار دھماکے میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک پولیس افسر نے صحافیوں کو بتایا کہ دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، تاہم انہوں نے …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر:پونچھ میں گاڑی کے کھائی میں گرنے سے متعدد طلبا ء زخمی
جموں19مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںضلع پونچھ میں ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر ایک کھائی میں گرنے سے چھ لڑکیوں سمیت 13 طلباء زخمی ہو گئے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ ضلع کے علاقے مینڈھر میں کیری کانگڑا کے قریب اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور گاڑی کاکنٹرول کھو بیٹھا اور گاڑی کئی فٹ …
تفصیل۔۔۔پونچھ :حادثاتی فائرنگ سے 2 سی آر پی ایف اہلکار زخمی
سرینگر16 مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کی سینٹرل ریزروپولیس فورس کے 2 اہلکار حادثی طورپر ایک اہلکار کی رائفل چلنے سے زخمی ہو گئے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ سے پونچھ کالج کے قریب تعینات سی آر پی ایف کا ایک سب انسپکٹر اور ایک کانسٹیبل زخمی ہواہے۔انہوں …
تفصیل۔۔۔ادھمپور :سڑک حادثے میں بھارتی پیراملٹری کے 5اہلکار زخمی
جموں 15 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں ایک سڑک حادثے میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف ) کے کم از کم پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے ٹکری میں سی آر پی ایف گاڑی کی ایک ٹرک ڈرائیور کے ساتھ ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں کم از کم …
تفصیل۔۔۔جموں میں نوجوان کی لاش برآمد
جموں 15 مارچ (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قریبا ًایک 25 سالہ نوجوان کی لاش جموں شہر کے ریلوے سٹیشن کے قریب واقع ایک ہوٹل عمارت کے عقب سے برآمد ہوئی ۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال جموں کے مردہ خانے میں منتقل کیا گیا۔
تفصیل۔۔۔جموں: بھارتی فوجیوں نے تلاشی آپریشن شروع کر دیا
جموں 12 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے جموں کے علاقوں جھانگر اور نوشہرہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ یہ کارروائیاں مودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی سطح پر ہونے والی تنقید کو روکنے کے لیے کسی …
تفصیل۔۔۔ہرش دیو سنگھ کا انصاف کے حصول کے لیے متحدہ جدوجہدکی ضرورت پر زور
جموں09مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل پینتھرس پارٹی کے رہنما ہرش دیو سنگھ نے لوگوں پر زوردیا ہے کہ وہ انصاف کے حصول کے لئے نئی دہلی کی مسلط کردہ آمرانہ حکومت کے خلاف متحدہوکر جدوجہد کریں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہرش دیو سنگھ نے جموں میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی مقبوضہ جموں و …
تفصیل۔۔۔بھارتی سول سوسائٹی مقبوضہ کشمیر کے عوام کو درپیش مشکلات دو رکرنے میں مدد کرے
نئی دلی06مارچ(کے ایم ایس) بھارتی دارلحکومت نئی دلی میں پریس کلب آف انڈیا میں سیاسی نظربندوں کے بارے میں ایک سیمینار منعقد کیاگیا جس میں صحافیوں اور قانونی ماہرین کے علاوہ مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء اور یونائیٹڈ پیس الائنس کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے سیمینار میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی نمائندگی کی۔ انہوں نے سیمینار کے شرکا کو …
تفصیل۔۔۔ڈوڈہ : شہری نے خود کشی کر لی
جموں 05 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ایک 35 سالہ شخص نے ویلج ڈیفنس گارڈ ز کے رکن کی بندوق سے خود کشی کر لی ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اروند کمار نامی شخص نے ضلع کے گاﺅں سندرا میں اپنے بھائی جو بھارتی فوج کی سرپرستی میں قائم ویلج ڈیفنس گارڈز کا رکن بنایا جاتا ہے کی …
تفصیل۔۔۔بھارتی انتظامیہ نے کشمیریوں کوتاریک ترین دور میں دھکیل دیا ہے، نیشنل کانفرنس
جموں 03 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے بجلی ، پانی اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی انتظامیہ نے مقبوضہ علاقے کے لوگوں کو تاریک ترین دور میں دھکیل دیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے رہنما رتن لال گپتا نے جموں میں پارٹی کے ایک اجلاس کی …
تفصیل۔۔۔