سرینگر27اگست (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں انجمن اوقات جامع مسجد سرینگر نے کشمیری مسلمانوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے مسلسل روکنے کے قابض انتظامیہ کے اقدام پر شدید تشویش ظاہر کی ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ آج علی الصباح انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے جامع مسجد کے …
تفصیل۔۔۔Monthly Archives: اگست 2021
کل جماعتی حریت کانفرنس کا کشمیری نظربندوں کی حالت زار پر اظہار تشویش
سرینگر27 اگست (کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ علاقے اور بھارت کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں افسوس ظاہر کیا کہ کشمیری سیاسی نظربندوں …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی فوجیوں کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائی
سرینگر27 اگست (کے ایم ایس ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیںبھارتی فوجیوں نے ضلع بارہمولہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقے ٹنگمرگ کامحاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی۔ ادھر بھارتی پولیس نے ضلع راجوری کے علاقے کیری سے ایک سرپنچ کو …
تفصیل۔۔۔آزادی پسند کارکن نجم الدین خا ن کو زبردست خراج عقیدت
راولپنڈی27 اگست (کے ایم ایس ) راولپنڈی میں آج ایک تعزیتی اجلاس میںمعروف آزادی پسند کارکن اورتحریک حریت جموںوکشمیر کے شہید چیئرمین محمد اشرف صحرائی کے بھتیجے نجم الدین خان کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ، نجم الدین حال ہی میں مظفر آباد میں مختصر علالت کے بعد وفات پا گئے تھے ۔ انہیں1990کی دہائی کے آغاز میں بھارتی حکام کی طرف سے بار …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی جبر و استبداد کا سلسلہ مسلسل جاری
اسلام آباد27 اگست (کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی جبر و استبداد کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور بھارتی فوجی کشمیریوں کو وحشیانہ طریقے سے قتل کر رہے ہیں ، تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں، انکے گھروں کو تباہ اور شہداء کی لاشوں کی بے حرمتی کر رہے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں …
تفصیل۔۔۔جمعیت علمائے ہند کی طرف سے مظفر نگر فسادات کے 66بے گھر خاندانوں میں مکان تقسیم
نئی دلی 27اگست (کے ایم ایس ) بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے مظفر نگر میں 2013کے فسادات میں بے گھر ہونے والے 66خاندانوں میں گھرتقسیم کئے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظفر نگر میں 2013کے مسلم مخالف فسادات میںہزاروں مسلمان خاندان بے گھر ہوگئے تھے۔ جمعیت علمائے ہند نے ایک بیان میں کہاہے کہ ان فساد میں کئی لوگ …
تفصیل۔۔۔بھارت: مسلمانوں سے منسوب علاقوں کے ناموں کی تبدیلی کاسلسلہ جاری
نئی دلی 27اگست (کے ایم ایس ) بھارت میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے مسلمانوں کے ناموں سے منسوب علاقوں کے ناموں کو تبدیل کرنے کاسلسلہ تیزی سے جاری ہے اور اب ریاست اتر پردیش میں سلطان پور کا نام تبدل کر کے کرشن بھون پوراور نئی دلی میں محمد پور کا نام بدل کر مادھو پو ر رکھنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ کشمیرمیڈیاسرو س کے …
تفصیل۔۔۔حکمران جماعتوں اور پولیس کے گٹھ جوڑپر بھارتی سپریم کورٹ کا اظہار تشویش
نئی دلی 27 اگست (کے ایم ایس ) بھارتی سپریم کورٹ نے حکمران جماعتوں کے ساتھ پولیس افسران کے گٹھ جوڑ پرشدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا نے چھتیس گڑھ کے معطل ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس گرجندر پال سنگھ کی درخواست پر سماعت کے دوران بھارت کی حکمران جماعتوں اور پولیس افسران کے درمیان گٹھ جوڑ پر تشویش کااظہار …
تفصیل۔۔۔کشمیریوں کو 73برس سے بھارت کے بدترین مظالم کا سامنا ہے ، ماس موومنٹ
سرینگر27 اگست (کے ایم ایس ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں ماس موومنٹ نے کہاہے کہ کشمیری عوام گزشتہ 73 برس سے بھاتی فورسز کے بدترین مظالم کا سامنا کررہے ہیں جوانہیں محکوم رکھنے،تمام حقوق ، ثقافتی شناخت اور وقار کو مٹانے کے درپے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ماس موومنٹ کے سیکرٹری اطلاعات شبیر احمد نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارت …
تفصیل۔۔۔کشمیری طالب علم کے اہلخانہ 8برس سے انصاف کے منتظر
سرینگر27 اگست (کے ایم ایس ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں اگست 2013میں پراسرار طور پر ڈوب کر جاں بحق ہونے والے 11ویں جماعت کے طالب علم زاہد اقبال کے اہلخانہ آٹھ برس کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق زاہد اقبال اگست 2013میں سرینگر میں بھارتی فوج کے مظالم کی وجہ سے انتقال کر گئے …
تفصیل۔۔۔