نئی دلی 23 اگست (کے ایم ایس) بھارت نے 70ہزارAK-203رائفلیں خریدنے کیلئے روس کے ساتھ معاہدہ کیاجبکہ بھارتی فوج ہیلی کاپٹروں کی قلت کو دور کرنے کیلئے محدود تعداد میں ہیلی کاپٹر خریدنے پر غور کر رہی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 70ہزارAK-203رائفلیں کے لیے معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں ،معاہدے کے تحت رقم کی پہلی قسط کی ادائیگی کے تین ماہ بعدرائفلوںکی بھارت کو فراہمی شروع ہو …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 23 اگست, 2021
مقبوضہ کشمیر:نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک بھارتی فوجی زخمی
سرینگر 23 اگست (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں سرینگر کے علاقے عید گاہ میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں بھارتی فوج کی سینٹرل ریزروپولیس فورس کا ایک اہلکارزخمی ہو گیا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عیدگاہ کے علاقے علی مسجد میں سی آر پی ایف کی 161بٹالین کے بنکر پر دستی بم کے حملے میں ہیڈ کانسٹیبل پروین کمار زخمی ہو گیا ۔ …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر:میر واعظ عمر فاروق اور مولوی منظور احمد ملک کی نظربندی کی شدید مذمت
سرینگر 23 اگست (کے ایم ایس) انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی سربراہی میں قائم علماء کونسل نے مقبوضہ علاقے میں 8 اور 10محرم الحرام کے تاریخی جلوسوں پر مسلسل پابندی کے دوران رواں سال قابض انتظامیہ کی طر ف سے اس قدغن کو ہٹانے کے گمراہ کن اعلان کو عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ایک ناکام کوشش قراردیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید
سرینگر 23 اگست (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میںبھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع سرینگر میں دو اورو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے نوجوانوں کوسرینگر شہر میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر:ہندوامرناتھ شرائن بورڈ کو 25کنال اراضی 40سال کیلئے الاٹ
سرینگر 23 اگست (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میںقابض انتظامیہ نے امرناتھ شرائن بورڈ کو پانتھہ چھوک سرینگر میں سالانہ 250روپے کرائے پر 25کنال اراضی 40سال کیلئے لیز پر دی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریوینو ڈیپارٹمنٹ نے امرناتھ شرائن بورڈ کو یہ اراضی بورڈ کی عمارت اور یاتری نواس کی تعمیر کیلئے لیز پر دی ہے ۔ ریورنیوڈیپارٹمنٹ کی پرنسپل سیکریٹری شالین کبرا …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر :کشمیری صحافی آصف سلطان کی جیل میں نظربندی کو تین برس مکمل
سرینگر 23 اگست (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میںغیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت غیر قانونی طورپر نظربند کشمیری صحافی آصف سلطان کی سرینگر سینٹرل جیل میں نظربندی کو تین سال مکمل ہوگئے ہیں تاہم انہیں ابھی تک ضمانت نہیں فراہم کی گئی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آصف سلطان کو اگست2018میں حراست میں لیاگیا تھا اور چند دن …
تفصیل۔۔۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی طرف سے بھاررتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت
اسلام آباد 23 اگست (کے ایم ایس ) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کا ایک غیر معمولی اجلاس اسلام آباد میں کنوینر محمد فاروق رحمانی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اجلاس میں بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںکشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی ، سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے ، کارکنوںکو جعلی مقدمات میں ملوث کرنے ، پرامن سیاسی سرگرمیوں اور پریس اور …
تفصیل۔۔۔مسجد کا امام ” وندے ماترم “ کانعرہ نہ لگانے کی وجہ سے اپناگاﺅں چھوڑنے پر مجبور
پانی پت 23 اگست (کے ایم ایس) بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک مسجد کے امام کو اپناگاﺅں چھوڑنے پر مجبور کیا گیاجب انہوں نے ہندو انتہا پسندوں کے دباو¿ میں آکر ” وندے ماترم “ کا نعرہ لگانے سے انکار کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ ہندو انتہا پسندوں کے ایک گرو پ نے امام کو گھیر رکھا …
تفصیل۔۔۔بھارت افغانستان سے سبق سیکھے جہاں قابض طاقتیں بھاگنے پر مجبورہوگئیں:حریت کانفرنس
سرینگر 23 اگست (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے آزادی پسند تنظیموں پر پابندی لگانے کے بھارت کے مذموم منصوبوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے پرامن حل میں یقین رکھتے ہیں جس کی ضمانت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں دی گئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل …
تفصیل۔۔۔بھارت میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والوں کو کچل دیا جائے گا: بی جے پی رہنما
نئی دہلی 23 اگست (کے ایم ایس)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے رکن اسمبلی رامیشور شرما نے کہا ہے کہ بھارت میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والوں کو کچل دیا جائے گا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق رامیشور شرما نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ایک بات ہر کسی کو کان کھول کر سننی چاہیے کہ یہ بھارت ہے۔ یہاں باباصاحب کا آئین چلتا ہے۔ اگر …
تفصیل۔۔۔