Daily Archives: 31 اگست, 2021

مقبوضہ جموں وکشمیر:لائن مین بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق

    سرینگر 31 اگست (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں آج ضلع بڈگام کے علاقے کھاگ میں پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا ایک ملازم بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پی ڈی ڈی کالائن مین محمد امین بٹ کھاگ کے علاقے کنچت پورہ میں ترسیلی لائن کی مرمت کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ …

تفصیل۔۔۔

کشمیریوں نے بھارت کے غیر قانونی تسلط کو کبھی تسلیم نہیں کیا: حریت کانفرنس

بھارت نے نہتے کشمیریوں کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے سرینگر31 اگست (کے ایم ایس )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف کشمیریوں کی سات دہائیوں سے جاری مزاحمتی تحریک اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کشمیری عوام نے جموں وکشمیر کے بارے میں بھارت کے جھوٹے دعوے کو …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ جموں وکشمیر : راجوری میں بی ایس ایف اہلکار کی پراسرار موت

جموں 31 اگست (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں آج جموں خطے کے ضلع راجوری میں بھارتی پیراملٹری بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک اہلکار پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے بتایا کہ ضلع کے علاقے سندربنی میں تعینات بی ایس ایف کی 69بٹالین سے وابستہ ایک کانسٹیبل راکیش کماردوران ڈیوٹی پراسرار حالت …

تفصیل۔۔۔

بھارت میں احتجاجی کسانوں کے خلاف طاقت کے استعمال نے ان کا غم وغصہ مزید بڑھا دیا

بھارت میں احتجاجی کسانوں کے خلاف طاقت کے استعمال نے ان کا غم وغصہ مزید بڑھا دیا

اسلام آباد 31 اگست (کے ایم ایس) بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر کرنال میں پولیس کی طرف سے لاٹھی چارج کے نتیجے میں ایک کسان کی موت نے بھارت میں احتجاج کرنے والے کسانوں کا غم وغصہ مزید بڑھا دیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ہریانہ کے وزیر اعلی اور بی جے پی کے رہنما منوہر لال کھتر کی …

تفصیل۔۔۔

تلاشی اور محاصرے کی پر تشددکارروائیوں سے کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ

سرینگر31 اگست (کے ایم ایس ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے باعث کشمیریوں کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار جن میں سے بیشتر مہلک کورونا وائر س سے متاثر ہیں تلاشی اور محاصرے کی نام نہا د کارروائیوں کے دوران …

تفصیل۔۔۔

بھارت میں انتہائی تابکار موادکی آزادانہ خریدو فروخت نے دنیا بھر میں خطرے کی گھنٹی بجادی

بھارت میں انتہائی تابکار موادکی آزادانہ خریدو فروخت نے دنیا بھر میں خطرے کی گھنٹی بجادی

  نئی دہلی 31 اگست (کے ایم ایس)بھارت میں کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ(سی آئی ڈی) نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے رواں ہفتے 573 ملین ڈالر سے زائد مالیت کاانتہائی تابکارمواد کیلی فورمیم رکھنے پر دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اس انکشاف نے دنیا بھر میں بالخصوص پاکستان سمیت ہمسایہ ممالک میں خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ذرائع ابلاغ کی خبروں میں بتایا گیا …

تفصیل۔۔۔

پوسٹروں میں کشمیریوں پر بھارتی تسلط سے آزادی اور غلامی کی زنجیریں توڑنے پر زور

پوسٹروں میں کشمیریوں پر بھارتی تسلط سے آزادی اور غلامی کی زنجیریں توڑنے پر زور

  سرینگر31 اگست (کے ایم ایس ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں سرینگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹرچسپاں کئے جانے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جن پر کشمیریوں پر زوردیا گیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی تسلط سے نجات اور غلامی کی زنجیروں کو توڑنے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد کو فروغ دیں جیسا کہ افغانیوں نے غیر ملکی قبضے کیخلاف کیا ہے …

تفصیل۔۔۔

نہتے کشمیریوں کیخلاف اعلان جنگ پر بھارت کی مذمت

سرینگر31 اگست (کے ایم ایس ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی جموں و کشمیر فریڈم فرنٹ نے بھارتی فوجیوں کی بلا اشتعال فائرنگ میں شہید ہونے والے تینوں کشمیری نوجوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فریڈم فرنٹ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر …

تفصیل۔۔۔

راجستھان : سڑک کے حادثے میں11ہند و یاتری ہلاک

راجستھان : سڑک کے حادثے میں11ہند و یاتری ہلاک

جودھ پور31 اگست (کے ایم ایس ) بھارت کی ریاست راجستھان میں سڑک کے ایک حادثے میں 7 خواتین سمیت 11 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست کے علاقے ناگورمیں بیکانیر-جودھ پور ہائی وے پر شری بالاجی مندر کے قریب ایک ویگن اور ٹرک میں تصادم میں 7 خواتین سمیت 11 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے …

تفصیل۔۔۔

بھارت میں مہلک کورناوبا کی تیسری لہر کے خدشات بڑھ گئے

بھارت میں مہلک کورناوبا کی تیسری لہر کے خدشات بڑھ گئے

نئی دلی31 اگست (کے ایم ایس ) بھارت میں مہلک کورناوبا کی تیسری لہر کے بارے میں خدشات بڑھتے جارہے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق متعدد ماہرین کا دعویٰ کیا ہے کہ تیسری لہر ستمبر یا اکتوبر میں آ سکتی ہے۔ اس کے پیش نظر بھارتی ریاستوںخاص طور پر مہاراشٹر میں بستروں اور آکسیجن ری فلنگ پلانٹس کی تعداد میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف کیرالہ میں انفیکشن …

تفصیل۔۔۔