اسلام آباد05ستمبر(کے ایم ایس)کشمیر میڈیا سروس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، کشمیر کاز کے علمبردار ، بزرگ صحائی اور دانشور شیخ تجمل الاسلام آج اسلام آباد میں مختصر علالت کے بعد وفات پا گئے۔ ان کی عمر 67برس تھی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شیخ تجمل الاسلام گزشتہ ایک ماہ سے اسلام آبادکے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے اور انہوں نے آج رات آخری سانس لی۔ انہوں نے اپنے پیچھے بیوہ …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 5 ستمبر, 2021
مقبوضہ جموں وکشمیر : انٹرنیٹ سروس کل بھی معطل رہے گی
سرینگر05ستمبر(کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل (پیر) کو بھی انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ علاقے کے محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات کے تناظر میں کل پیر کے روز بھی انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی۔ یاد رہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں و کشمیرمیں آج مسلسل چوتھے روز بھی سخت کرفیو جاری رہا
کشمیر میڈیا سروس اور سوشل میڈیا کے بارے میں آئی جی کی ہرزہ سرائی پر شدید ردعمل سرینگر 05 ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں لوگوں کو حیدرپورہ سرینگر میںشہید بزرگ حریت رہنما اورتحریک آزادی کشمیر کی علامت سید علی گیلانی کو خراج عقید پیش کرنے سے روکنے کے لئے آج مسلسل چوتھے روز بھی سخت کرفیو جاری رہا۔ کشمیر میڈیا سروس …
تفصیل۔۔۔ہمیں اپنے والد کی آخری رسومات ادا نہیں کرنے دی گئیں، نعیم گیلانی، نسیم گیلانی
سرینگر 05 ستمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بزرگ حریت قائدسید علی گیلانی کے بیٹوں ڈاکٹر نعیم گیلانی اور ڈاکٹر نسیم گیلانی نے کہا ہے کہ انہیں اسلامی طریقے کے مطابق اپنے والد کی آخری رسومات ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئیں جو ہر لحاظ سے ان کا حق تھا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہوں نے سرینگر میں …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر انتقام کی آگ میں جھلس رہا ہے، فاروق رحمانی
اسلام آباد05ستمبر ( کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرشاخ کے کنوینر محمد فاروق رحمانی نے بزرگ حریت قائد سید علی گیلانی کی گھر میں نظر بندی کے دوران وفات اور بھارتی پولیس کی طرف سے ان کی میت کو اہلخانہ سے زبردستی چھین کر رات کی تاریکی میں دفنانے کے غیر انسانی اقدام کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر کے بگڑتے ہوئے سیاسی حالات کے …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر:آئی جی پولیس کی صحافیوں اور چینلز کے خلاف کارروائی کی دھمکی
سرینگر 05 ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فورسز کی طرف سے حریت پسند عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کو کم کرنے کے بجائے انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ کشمیر میڈیا سروس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پاکستان سے مقبوضہ علاقے کے حالات کے بارے میں جھوٹی خبریں اور ویڈیوز پھیلا رہے ہیں۔ کشمیرمیڈیا …
تفصیل۔۔۔سیدعلی گیلانی فلسطین سمیت دنیا بھر کے مظلوموں کی توانا آواز تھے: اسماعیل ہانیہ
اسلام آباد 05 ستمبر (کے ایم ایس) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم فلسطین اسماعیل ہانیہ نے برصغیر کے شیخ احمد یاسین(سید علی گیلانی) کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید علی گیلانی صرف کشمیریوں کے لیے نہیں بلکہ فلسطینیوں کے حق میں بھی اٹھنے والی بلند آہنگ وتوانا آواز تھے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اسماعیل ہانیہ نے تحریک حریت …
تفصیل۔۔۔سید علی گیلانی کا انتقال پوری امت مسلمہ کا نقصان ہے: بلال صدیقی
سرینگر 05 ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں تحریک مزاحمت کے چیئرمین بلال احمد صدیقی نے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کاانتقال نہ صرف کشمیری عوام بلکہ پوری امت مسلمہ کا نقصان ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بلال احمد صدیقی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ تاریخ …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر: سوپور سے نیشنل کانفرنس کے پنچایتی رکن کی لاش برآمد
سرینگر 05 ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں پولیس نے اتوار کو شمالی کشمیر کے علاقے سوپورسے نیشنل کانفرنس کے ایک پنچایتی رکن کی لاش برآمد کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے صحافیوں کو بتایا کہ لاش سوپور کے علاقے لاڈورہ سے برآمد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میںکیس درج کرکے حقائق …
تفصیل۔۔۔افغانستان میں طالبان کی فتح کے بعد بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہم
اسلام آباد 05 ستمبر (کے ایم ایس) افغانستان میں طالبان کے دوبارہ اقتدارسنبھالنے سے بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کومسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کے لئے ایک نئی مہم چلانے کا بہانہ مل گیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مسلمان سیاستدان، مصنفین، صحافی، سوشل میڈیا پر اثرو رسوخ رکھنے والے اورعام شہری حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان اور ملک …
تفصیل۔۔۔