اسلام آباد 02ستمبر( کے ایم ایس) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک آزادی کشمیر کے مشعل بردار سید علی شاہ گیلانی کے انتقال پر سوگوار ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سید علی گیلانی نے گھر میں …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 2 ستمبر, 2021
آزاد جموں وکشمیر بھر میں سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ اداکی گئی
مظفرآباد02 ستمبر (کے ایم ایس) آزادجموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز ادا کی گئی ۔حکومت آزاد جموں و کشمیر نے اپنے جھنڈے کو سرنگوں کیے رکھا اور ریاستی سطح پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کر رکھا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پورے آزاد جموںوکشمیر میں آج( جمعرات) تمام اسکول ، کالج ، تمام نجی وسرکاری دفاتر بند …
تفصیل۔۔۔بابائے حریت سید علی گیلانی انتقال کر گئے
مودی حکومت نے اہلخانہ سے میت چھین کر فوجی محاصرے میں سپرد خاک کردی سرینگر 02 ستمبر(کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں تحریک آزادی کشمیر کی انتہائی توانا آواز اورمزاحمت کی علامت بابائے حریت سید علی گیلانی گزشتہ شب سرینگر میں 12برس تک بھارت کی حراست میں رہنے کے بعد شہید ہوگئے ۔ ان کی عمر 92برس تھی ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق متعدد …
تفصیل۔۔۔پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کے باہرسید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ
اسلام آباد02 ستمبر (کے ایم ایس ) بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی غائبانہ نمازِ جنازہ آج پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کے سبزہ زار میں ادا کی گئی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق غائبانہ نماز جنازہ میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، چیئرمین سینٹ صادق سنجرابی اور آزاد جموں وکشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمود، وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی، وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید اور چیئر مین کشمیر کمیٹی …
تفصیل۔۔۔شہریار آفریدی کا اقوام متحدہ سے سید علی گیلانی کے حراستی قتل کی تحقیقات کا مطالبہ
اسلام آباد02ستمبر( کے ایم ایس)چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار خان آفریدی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور انسانی حقوق کی دیگر تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے حراستی قتل کی فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کریں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شہر یا ر آفریدی نے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز …
تفصیل۔۔۔سرینگر : سید علی گیلانی کی میت کو پاکستانی پرچم میں لپیٹاگیا
آزادی اور پاکستان کے حق میں نعرے سرینگر 02 ستمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی میت کو سوگواروں نے سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں مرحوم کی رہائش گاہ پر پاکستانی پرچم میں لپیٹا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سوگواروں نے اس موقع پر ” ہم کیا چاہتے آزادی ، ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان …
تفصیل۔۔۔علی امین گنڈا پوری کی سید علی گیلانی کے جنازے کو روکنے کیلئے سخت بھارتی فوجی محاصرے کی مذمت
اسلام آباد02ستمبر( کے ایم ایس) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی حکام کی طرف سے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کے جنازے کو روکنے کیلئے سخت فوجی محاصرے کی شدید مذمت کی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق علی امین گنڈا پور نے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ یہ قابل مذمت ہے …
تفصیل۔۔۔سیدعلی گیلانی کی شہادت پر تحریک استقلال یوتھ نگ کا احتجاجی مظاہرہ اورریلی
مظفرآباد02 ستمبر (کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں بابائے حریت سیدعلی گیلانی کی دوران حراست شہادت پر تحریک استقلال یوتھ ونگ کے زیر اہتمام مظفرآبادمیں مہاجر مانکپیاں کیمپ میں احتجاجی مظاہرہ کیا اورریلی نکالی گئی ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریلی کے مقررین نے بھارتی قابض انتظامیہ کی طرف سے سیدعلی گیلانی کی اپنے قبضے میں لینے اور ان کے جنازے میں کشمیریوں کو …
تفصیل۔۔۔فسطائی مودی حکومت نے سیدعلی گیلانی کی میت اہلخانہ سے چھین لی
رات کے اندھیرے میں خاموشی سے بزرگ رہنماء کی تدفین سرینگر02 ستمبر (کے ایم ایس ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے بابائے حریت ، سید علی گیلانی کی اہلخانہ کو مزار شہداء عید گاہ سرینگر میں بزرگ رہنماء کی تدفین کی اجازت نہیں دی ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اہلخانہ جب سید علی گیلانی کی آخری رسومات …
تفصیل۔۔۔چلو چلو فیصل مسجد اسلام آباد چلو
اسلام آباد 02 ستمبر (کے ایم ایس ) بزرگ حریت رہنماء اور کشمیرکی مزاحمتی تحریک کی علامت سیدعلی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ کل جمعہ کو فیصل مسجد اسلام آباد میں بعدازنماز جمعہ ادا کی جائیگی ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعدادکل فیصل مسجد اسلام آباد میں بزرگ حریت رہنماء سیدعلی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کرے گی …
تفصیل۔۔۔