سرینگر 16ستمبر(کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جنوبی ضلع شوپیاں کے کئی دیہات کے رہائشیوں نے قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف پر امن مظاہرہ کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ناروا ، چوڑری گنڈ ، آیند ، راول پورہ ، بامنی پورہ ، گدا پورہ ، کچڈورا اور پالپورہ کے رہائشیوں نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کے خلاف ناروا …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 16 ستمبر, 2021
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل، اسلامی تعاون تنظیم اپنی ٹیمیں مقبوضہ جموں وکشمیر بھیجیں، کل جماعتی حریت کانفرنس
2020میں یو اے پی اے کے تحت 287مقدمات درج کیے گئے، بھارت کا اعتراف سرینگر16 ستمبر (کے ایم ایس )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر مزاحمتی تنظیموں نے اسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے تحریری بیان کے ذریعے اس مطالبے کا خیر مقدم کیا ہے کہ وہ جموں وکشمیر اور فلسطین میں قابض فورسز …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کے بارے میں پاکستان کے ڈوزیئر کا خیرمقدم
سرینگر16 ستمبر (کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں کشمیری حریت رہنمائوں نے مقبوضہ علاقے میں بھارت کے جنگی جرائم اور ظلم و بربریت کو بے نقاب کرنے کیلئے حکومت پاکستان کی طرف سے جاری کئے گئے ڈوزیئر کا خیرمقدم کیا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی کشمیر فریڈم فرنٹ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں …
تفصیل۔۔۔مسرت عالم بٹ کی بطور چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس تعیناتی کا خیر مقدم
واشنگٹن 16ستمبر( کے ایم ایس) ورلڈ کشمیر ایوائیر نس فورم(ڈبیلو کے اے ایف)نے غیر قانونی طور پر نظر بند مسرت عالم بٹ کی کل جماعتی حریت کانفرنس کے نئے چیئرمین کے طور پر تقرر ی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ مرحوم بزرگ رہنما سید علی گیلانی کے ایک مضبوط اور قابل جانشین ثابت ہوں گے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطا بق رلڈ کشمیر ایوائیر نس …
تفصیل۔۔۔مودی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جبر واستبداد کا سلسلہ تیز کر دیا ہے، صمد انقلابی
سرینگر16 ستمبر (کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں اسلامی تنظیم آزادی کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ قابض بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں بیگناہ لوگوں کے قتل عام کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اورکوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب کسی کشمیری نوجوان کو شہید نہ کیا جاتا ہو۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق عبدالصمد انقلابی نے سرینگر میں …
تفصیل۔۔۔بوکھلاہٹ کا شکار بھارت افغانستان میں امن خراب کر رہا ہے
اسلام آباد 16ستمبر(کے ایم ایس) بھارت افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد پاکستان کے خلاف اپنے مذموم عزائم کو ایک بڑے دھچکے کے بعد اب بھی جنگ زدہ ملک میں امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کبھی بھی افغانستان میںامن و استحکام نہیں چاہتا۔ رپورٹ میں کہا گیا …
تفصیل۔۔۔دہشت گرد قراردیکر گرفتار کئے گئے مسلم نوجوان کی والدہ کی فریاد، میرا بیٹا بے قصورہے
نئی دلی 16ستمبر (کے ایم ایس ) گزشتہ روزبھارتی دارلحکومت میں نئی دلی میں پولیس کی طرف سے مبینہ طورپر دہشت گرد قراردیکرگرفتار کئے گئے چھ مسلمان نوجوانوں میں شامل ابوبکرکی والدہ اور اہلخانہ نے پولیس کے دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کا بیٹا بے قصور ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے گزشتہ روز نئی دلی سے مسلمان نوجوانوں اسامہ، ابوبکر، جان محمد،ذیشان قمراور، محمد …
تفصیل۔۔۔بھارت میں گزشتہ سال بچوں کیخلاف جرائم میں اضافہ ہوا
نئی دلی 16ستمبر (کے ایم ایس ) بھارت کے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی)کی سالانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال بھارت میں بچوں کے خلاف جرائم کے ایک لاکھ28 ہزار مقدمات درج کئے گئے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اگرچہ بیورو کے اعدادوں شمار میں 2019کے مقابلے میں بچوں کے خلاف جرائم کے مقدمات میں 13.5فیصد کی کمی ظاہر کی گئی ہے تاہم اس سے ظاہر …
تفصیل۔۔۔بھارتی تحقیقاتی ادارے کے انسانی حقوق کے کارکن ہرش مندر کے گھر اور دفتر پر چھاپے
نئی دلی 16ستمبر (کے ایم ایس ) بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)نے نئی دلی میں انسانی حقوق کے ممتاز کارکن اور انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے سابق افسر ہرش مندر کے گھر اوردفتر پر چھاپے مارے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ای ڈی کے اہلکاروں نے ہرش مندرکے جرمنی روانہ ہونے کے چند گھنٹوں بعد ان کے گھر اور دفتر پر چھاپہ مارا۔ وہ اپنی اہلیہ کے …
تفصیل۔۔۔بھارتی حکومت کی رپورٹ میں مشیل بیچلیٹ کی تشویش کی توثیق
اسلام آباد16 ستمبر (کے ایم ایس ) بھارتی حکومت کی طرف سے جاری ایک سرکاری رپورٹ میں اختلاف رائے کو دبانے کیلئے بھارتی حکام کی طرف سے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے وحشیانہ استعمال کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل بیچلیٹ کی تشویش کی توثیق کی گئی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پیر کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل …
تفصیل۔۔۔