سرینگر 09 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے کے علاقے نگروٹہ کی مختلف سیاسی جماعتوں اور دیگر تنظیموں کے رہنماوں نے حد بندی کمیشن کے کی رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے جس میں علاقے میں نئی حلقہ بندیوں کی تجویز دی گئی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انہوں نے کمیشن کے ارکان سے اپیل کی کہ وہ متعلقہ حلقوں کے لوگوں …
تفصیل۔۔۔Monthly Archives: فروری 2022
افضل گرو اور دیگر کشمیری شہداءکو شاندار خراج عقیدت پیش
سرینگر09 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں نے کشمیری سرزمین کے نامور فرزند محمد افضل گورو کو آج ان کی شہادت کی 9ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداکشمیر کے اصل ہیرو ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت نے 2013 میں آج ہی کے دن ہی محمد افضل گورو کو …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر:افضل گورو کی شہادت کی برسی پر ہڑتال
سرینگر09فروری( کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کشمیر کے سپوت محمد افضل گورو کی شہادت کی برسی پر آج مکمل ہڑتال ہے۔ ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظر بند چیئرمین مسرت عالم بٹ ، میر واعظ عمر فاروق اور جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ نے دی ہے۔ دکانین اور کاروباری مراکز بند ہیںجبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمد ورفت انتہائی …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر : بھارتی پولیس نے 60سے زائد افراد گرفتار کر لیے
سرینگر09فروری( کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے مختلف علاقوں سے ساٹھ سے زائد نوجوان گرفتار کر لیے ہیں۔ پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد کے بیج بہارڑہ اور دیگر علاقوں سے کم از کم گیارہ نوجوان گرفتارکر لیے۔ ادھر بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاقی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے ضلع بڈگام کے علاقے چاڈورہ سے ایک جبکہ پولیس نے جموں …
تفصیل۔۔۔کشمیری اپنے شہداءکی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کریں گے، حریت رہنما
سرینگر09فروری( کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں نے شہید محمد افضل گورو اور شہید محمد مقبول بٹ کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداءکے مقدس مشن کی تکمل تک جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں جمیل احمد میر اور ڈاکٹر مصعب نے آج ضلع بارہمولہ میں شہید رہنماﺅں کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے اپنے …
تفصیل۔۔۔حکام قومی سلامتی کے نام پر کشمیری صحافیوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کریں، ایڈیٹرز گلڈ آب انڈیا
نئی دلی09فروری( کے ایم ایس)ایڈیٹرز گلڈ آب انڈیا نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں ’ دی کشمیر والا“ کے ایڈیٹر فہد شاہ کی گرفتاری کے بعد قومی سلامتی کے نام پر صحافیوں کو ہراساں کیے جانے کی مذمت کی ہے۔ کشمیر ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا نے ایک بیان میں مقبوضہ علاقے کے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ جمہوری اقدار کا احترام کریں۔بیان میں کہا گیا …
تفصیل۔۔۔حد بندی کمیشن نے زمینی حقائق کو نظر انداز کر دیا ، کانگریس
سرینگر09فروری( کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں انڈین نیشنل کانگریس کی مقبوضہ علاقے کی شاخ نے بھارتی حد بندی کمیشن کی رپورٹ کو کئی علاقوں کے ساتھ ایک سنگین ناانصافی قرار دیتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ حد بندی کے عمل میں زمینی پیرا میٹرز کا خیال نہیں رکھا گیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کانگریس نے ایک بیان میں کہا کہ ریزرویشن کے معیار کو …
تفصیل۔۔۔مستحکم پاکستان بھارتی قبضے سے کشمیر کی آزادی کاضامن ہے: صدر آزاد کشمیر
اسلام آباد 08 فروری (کے ایم ایس) آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ہر پہلو سے ایک مستحکم پاکستان ہی بھارت کے ناجائز قبضے سے کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہوں نے قومی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اگلے ماہ یہاں اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) …
تفصیل۔۔۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے پر کورین کمپنی ”ہیونڈائی “کو بھارت میں شدید ردعمل کا سامنا
اسلام آباد08 فروری (کے ایم ایس) جنوبی کوریا کی آٹوموبائل کمپنی” ہیونڈائی “کے پاکستانی پارٹنر کی طرف سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پرکمپنی کو بھارت میں شدید ردعمل کا سامنا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر فیس بک پریہ پوسٹ پاکستان کے نشاط گروپ نے کیا تھاجو ملک کاسب سے بڑے کاروباری ادارہ ہے۔ بھارتی وزارت …
تفصیل۔۔۔بھارت میں نفرت انگیز تقاریر کی باعث خطرناک صورتحال بن چکی ہے: نیویارک ٹائمز
نیویارک 08 فروری (کے ایم ایس) نیویارک ٹائمز کی ایک تشویشناک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت بھر میں مسلم مخالف تشدد یہاں تک کہ نسل کشی کا پرچار آہستہ آہستہ خطرناک رخ اختیارکررہا ہے اور ہندو قوم پرست وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے اعلیٰ رہنما خاموش ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نیویارک ٹائمز کے نامہ نگاروں کی ایک ٹیم کی طرف سے تیار کی گئی …
تفصیل۔۔۔