سرینگر 17فروری (کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں غیر قانونی طور پر نظر بند میر واعظ عمر فاروق کی سرپرستی میں قائم متحدہ مجلس علماء( ایم ایم یو ) نے بھارت میں مسلمان خواتین کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق متحدہ مجلس علماءنے سرینگر میں ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ مسلمانوں خواتین کو سوشل میڈیا کے ذریعے …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 17 فروری, 2022
مقبوضہ کشمیر: جماعت اسلامی کے امیر اور دیگر ارکان کو پوچھ گچھ کے نام پر آٹھ گھنٹے تک حراست میں رکھا گیا
سرینگر17 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی ( این آئی اے )کی طرز پر بنائی گئی سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے آج( جمعرات) کو جماعت اسلامی کے امیر عبد الحمید فیاض اور تنظیم کے دیگر پانچ ارکان کو پوچھ گچھ کے نام پر …
تفصیل۔۔۔مودی مندر کے دورے کے دوران تاثراتی رجسٹر پر ہوا میں قلم چلاتے رہے
نئی دلی17فروری(کے ایم ایس) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی عیاری اورمکاری کا مظاہرہ نئی دہلی میں ایک مندر کے دورے کے دوران اس وقت دیکھنے کو ملا جب انہوں نے وہاں موجود تاثراتی رجسٹر پر لکھا کچھ بھی نہیں اور محض ہوا میں قلم چلاتے رہے۔ وزیر اعظم نے مندر کے دورے کے دوران پوجا پاٹ بھی کی تاہم وہاں مہمانوں کے لیے موجود تاثراتی رجسٹر پر لکھتے وقت …
تفصیل۔۔۔بھارتی صحافی نے کرناٹک کے کالجوں کا دوغلاپن بے نقاب کر دیا
نئی دہلی17 فروری (کے ایم ایس)بھارتی صحافی اور ٹائمز نیٹ ورک کے چیف رپوٹرDeepak Bopanna نے ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے دوغلے پن کو بے نقاب کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دیپک بوپنا نے اپنے ایک ٹویٹ میں ریاست میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلم طالبات کی تصویر شیئر کی ہے جس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ بھارت میں …
تفصیل۔۔۔حد بندی کمیشن کی رپورٹ غیر منطقی، غیر معقول قرار
صحافی گوہر گیلانی کے وارنٹ گرفتاری جاری سرینگر17 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں وکلا ءبرادری کے ساتھ ساتھ علاقائی سیاسی جماعتوں نے حد بندی کمیشن کی رپورٹ کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیشن نے اسمبلی نشستوں میں اضافے کے سلسلے میں آبادی کے بنیادی اصول کو نظر انداز کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی ہائی کورٹ …
تفصیل۔۔۔سرینگر : عدالت نے صحافی گوہر گیلانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
سرینگر17 فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عدالت نے صحافی گوہر گیلانی کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس شوپیاں کی عدالت نے پولیس کو گوہر گیلانی کو 19 فروری کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیل۔۔۔بی جے پی کی قوم پرستی کھوکھلی اور خطرناک ہے، منموہن سنگھ
نئی دہلی 17 فروری (کے ایم ایس)سابق بھارتی وزیر اعظم اور کانگریس کے سینئر رہنما منموہن سنگھ نے جعلی قوم پرستی اور تقسیم کرنے والی پالیسیوں کو آگے بڑھانے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق منموہن سنگھ نے آج جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج لوگ تقسیم ہو رہے ہیں،حکومت کی قوم پرستی کھوکھلی اور خطرناک ہے …
تفصیل۔۔۔بھارت: 700 ماہرین قانون کا کھلا خط ،مسلم خواتین کے حقوق کی حمایت
نئی دلی17فروری( کے ایم ایس) بھارت میں سا ت سو سے زائد ماہرین قانون، وکلاءاور قانون کے طلبہ نے حجاب کے معاملے پر ایک کھلا خط لکھا ہے جس میں مسلمان طالبات کو حجاب پہننے پر تعلیمی اداروں میں داخلے سے روکنے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔خط میں اس اقدام کو آئینی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خط میں کہا گیا …
تفصیل۔۔۔جموں میں بھارتی فوجی اہلکار کی خودکشی
سرینگر17فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے جموں میں خودکشی کر لی ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آسام کے علاقے گوراگوری کے رہائشی بھارتی فوج کے سپاہی بسواجیت گوگائی نے جموں کے علاقے نگروٹہ میں واقع فوجی کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے گولی مارکر خودکشی کی جس سے مقبوضہ علاقے میں جنوری 2007سے …
تفصیل۔۔۔غیر قانونی طورپر نظر بند ناہیدہ نسرین کی جلد رہائی کا مطالبہ
سرینگر17فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما چوہدری شاہین اقبال نے غیر قانونی طور پر نظر بند دختران ملت کی جنرل سیکرٹری ناہیدہ نسرین کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چوہدری شاہین اقبال نے پلوامہ کے علاقے پامپور میں ناہیدہ نسرین کی ساس کی وفات پر سوگوار خاندان سے اظہار یکجہتی …
تفصیل۔۔۔