میڈرڈ 06 فروری (کے ایم ایس) سپین کے دارلحکومت میڈرڈ میں پاکستانی تارکین وطن نے یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اس موقع پر میڈرڈ سٹی سینٹر میں ایک پرامن مظاہرے کا اہتمام کیا گیا تاکہ بھارتی جبر کے خلاف کشمیری کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا جا سکے۔شرکانے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر قابض بھارتی …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 6 فروری, 2022
ترکی میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا
انقرہ 06 فروری (کے ایم ایس)ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں پاکستاتی سفارت خانے نے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ترکی میں پاکستان کے سفیر سائرس سجاد قاضی Syrus Sajjad Qazi نے اس موقع کہا کہ کشمیری اپنے جائز حقوق کی جنگ میں غالب آئیں گے اور ایک دن آزادی کی صبح ضرور دیکھیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستانی اس …
تفصیل۔۔۔بھارتیہ جنتاپارٹی نے آئینی اداروں کو نیست و نابود کردیا، سماج وادی پارٹی
علی گڑھ بھارت06 فروری(کے ایم ایس)سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی حکومت نے آئینی اداروں کو نیت و نابود کر دیا ہے اور یہ جماعت آئین بھی تبدیل کر سکتی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اکھلیش یادو نے علی گڑھ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اتر پردیش میں بی جے پی کی یوگی حکومت کی تفریقانہ پالیسیوں کیوجہ …
تفصیل۔۔۔عالمی برادری مقبوضہ جموں وکشمیر میں قتل عام کاسلسلہ بند کرائے،کل جماعتی حریت کانفرنس
لبریشن فرنٹ فروری کو” ماہ مقبول بٹ اور یاسین ملک کو رہا کرو “ کے طور پر منائے گا سرینگر 06 فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں علاقے میں قتل و غارت گری کو روکا جا سکے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق …
تفصیل۔۔۔جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کا فروری کو ماہ مقبول بٹ کے طور پر منانے کا اعلان
سرینگر06 فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے فروری کو ” ماہ محمد مقبول بٹ اور محمد یاسین ملک کی رہائی مہم“ کے مہینے کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جے کے ایل ایف نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ پارٹی محمد مقبول بٹ کا 39واں اور محمد افضل گورو کا …
تفصیل۔۔۔اقوام متحدہ کو جوناگڑھ پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے بارے میں یادداشت پیش کی گئی
نیویارک 06 فروری (کے ایم ایس) اقوام متحدہ کو ایک یاد داشت پیش کی گئی ہے جس میں عالمی ادارے پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ریاست جوناگڑھ کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کرے جو گزشتہ 75 برس سے بھارت کے غیر قانونی قبضے میں ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یادداشت نواب آف جوناگڑھ نے اقوام متحدہ کے دفتر میں جمع کرائی۔ یادداشت میں کہا گیا …
تفصیل۔۔۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
واشنگٹن ڈی سی 06 فروری (کے ایم ایس) واشنگٹن میں قائم ’ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس‘ کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے وسیع پیمانے پر حمایت کو سراہاہے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے جمع ہونے والے شرکاءنے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دنیا …
تفصیل۔۔۔کشمیری بھی انسان ہیں، ان کی زندگیاں بھی اہمیت رکھتی ہیں: رپورٹ
اسلام آباد 06 فروری (کے ایم ایس)کشمیری بھی انسان ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ یہ نعرہ بلند کیا جائے کہ کشمیریوں کی زندگیاںبھی اہمیت رکھتی ہیں۔ کشمیرمیڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کشمیریوں کی زندگیوں کو تباہ کر رہی ہے کیونکہ مقبوضہ جموں و کشمیرسے المناک سانحات اور صدموں کی نہ ختم ہونے والی …
تفصیل۔۔۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی مقبوضہ جموں وکشمیر میںمسلسل قتل و غارت کی شدید مذمت
سرینگر 06 فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے مسلسل قتل و غارت کی شدید مذمت کی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ تحریک آزادی کشمیرکو دبانے کی بھارتی ہٹ دھرمی سے بھارت کو کچھ حاصل نہیں ہوا بلکہ اس …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارت کے تشکیل شدہ حد بندی کمیشن کی رپورٹ پرشدید تنقید
سرینگر 06 فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس اور دیگر سیاسی جماعتوں نے حد بندی کمیشن کی حالیہ رپورٹ پر شدیدتنقید کی ہے۔ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے رپورٹ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہرطرح کی منطق کی نفی کرتی ہے اور کوئی سیاسی، سماجی اور انتظامی وجہ ان سفارشات کو درست ثابت نہیں کر …
تفصیل۔۔۔