بنگلورو 22 فروری (کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر اڈوپی میں مسلم طالبات کے حجاب پر عائد پابندی کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرنے والی مسلم طالبہ کے والد کے ہوٹل پر ہندو انتہاپسندوں نے حملہ کر کے طالبہ کے بھائی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اڈوپی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس این وشنووردھن نے انگریزی اخبار ”دا ہندو”کوبتایا ہے کہ کرناٹک ہائی …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 22 فروری, 2022
بانڈی پورہ سے ایک کشمیری نوجوان گرفتار
سرینگر 22 فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع بانڈی پورہ سے ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے دانش احمد شاہ نامی نوجوان کو ضلع کے علاقے آلوسہ میں ایک چوکی سے گرفتار کیا۔ پولیس نے گرفتار کئے گئے کشمیری نوجوان کو مجاہد تنظیم کا کارکن قراردیدیا ہے۔
تفصیل۔۔۔بھارت نے سکھ فار جسٹس کی ایپس، ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکائونٹس بلاک کر دئے
نئی دلی 22 فروری (کے ایم ایس) بھارت نے خالصتان کی حامی سکھوں کی تنظیم سکھ فار جسٹس کی ایپس،ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکائونٹس بلاک کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات نے ایک بیان میں کہاہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ایکٹ(یو اے پی اے ) کے تحت غیر قانونی تصور کیے جانے والے”پنجاب پولیٹکس ٹی وی”کی ایپس، …
تفصیل۔۔۔پاکستان کی حکومت اورعوام اپنے کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کی حمایت کیلئے پر عزم ہیں،شاہ محمود قریشی
اسلام آباد22فروری(کے ایم ایس ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں اور ان کی حمایت کیلئے پر عزم ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں برطانوی پارلیمنٹ میں آل پارٹیز کشمیر پارلیمانی گروپ کے سیکریٹری لارڈ قربان حسین اور چیئرمین جموں و کشمیر سیلف …
تفصیل۔۔۔گاندربل :شاپنگ کمپلیکس گرانے کے خلاف احتجاجا ًنوجوان کی خودسوزی کی کوشش
سرینگر22فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں اپنے شاپنگ کمپلیکس کومنہدم کئے جانے کے خلاف احتجاج کے طورپر خود کو آگ لگا لی۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ 24سالہ عامر احمد نے خود کو اس وقت آگ لگا لی جب بھارتی پولیس اور محکمہ آبپاشی کے حکام ضلع کے علاقے ہرن حال …
تفصیل۔۔۔نئی دلی کی عدالت نے خرم پرویز کو این آئی اے کی تحویل میں دیدیا
نئی دلی 22 فروری (کے ایم ایس) نئی دلی کی ایک عدالت نے ممتاز کشمیری انسانی حقو ق کے علمبردار خرم پرویز کوانکے خلاف درج ایک جھوٹے مقدمے میں دودیگر ملزمان کے ہمراہ 25فروری تک بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی تحویل میں دیدیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق این آئی اے کے خصوصی جج پروین سنگھ نے منیر احمد اور ارشد احمد ٹونچ کوبھی ان …
تفصیل۔۔۔مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان اصل تنازعہ ہے، عمران خان
اسلام آباد22فروری(کے ایم ایس ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان تسلیم شدہ تنازعہ ہے ،جسے حل کیاجانا چاہیے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عمران خان نے روسی ٹی وی آر ٹی کو انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ برسر اقتدار آنے کے بعد انہوں نے سب سے پہلے بھارت کو امن کے لیے مذاکرات کی پیش کش کی لیکن بھارت میں انتہا پسندفسطائی نظریے …
تفصیل۔۔۔کشمیر کا مقدمہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے کشمیر کمیٹی کی کوششوں کا خیرمقدم
اسلام آباد22فروری(کے ایم ایس ) وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے کشمیر کمیٹی کو سراہتے ہوئے انہیں اپنی کوششیں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیراعظم کو کشمیر کمیٹی کی جانب سے مختلف بین الاقوامی فورمز بالخصوص اسلامی ممالک کی تنظیم …
تفصیل۔۔۔کشمیر فائلز:انتخابات سے قبل ہندو تواجذبات بھڑکانے والی ایک اور فلم کا ٹریلر جاری
"آزادی دہشت گردی کا گانا ہے "، انوپم کھیر ممبئی22 فروری (کے ایم ایس) بھارت بھر میں انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی بالی ووڈ نے ہندوتوا تعصب کے ذریعے ہندو ووٹروں کے جذبات بڑھکانے کیلئے فلم ”کشمیر فائلز ” کا ٹریلر جاری کیا ہے تاکہ خاص طور پردفعہ370جس کے تحت مقبوضہ جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی کی منسوخی کا جواز فراہم کیاجاسکے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فلم …
تفصیل۔۔۔بھارت میں یورینیم چوری کے مسلسل واقعات سے جوہری دہشت گردی کا خطرہ ہے: رپورٹ
اسلام آباد 22 فروری (کے ایم ایس) بھارت میں یورینیم کی چوری کے متواتر واقعات سے دنیا کو جوہری دہشت گردی کا خطرہ لاحق ہے کیونکہ بھارت میں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران 200 کلو گرام سے زائد جوہری مواد چوری ہوچکا ہے جبکہ ابھی کچھ دن پہلے نیپال میں دو بھارتی شہریوں سے 2.5 کلو گرام غیرافزودہ یورینیم پکڑا گیا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مبصرین نے بین …
تفصیل۔۔۔