سرینگر 26 فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے صحافی فہد شاہ کو پولیس اسٹیشن پلوامہ میں درج ایک کیس میں خصوصی عدالت کی جانب سے عبوری ضمانت ملنے کے بعد ایک اورجھوٹے کیس میں گرفتار کرلیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فہد شاہ کو ضلع شوپیاں کے پولیس اسٹیشن امام صاحب میں درج ایک …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 26 فروری, 2022
دو کشتیوں پر سواربھارت کو روس یوکرین تنازعے نے مشکل میں ڈال دیا
اسلام آباد 26 فروری (کے ایم ایس) امریکہ کی قیادت میں نیٹو ممالک اور روس کے درمیان یوکرین کے مسئلے پر جاری تنازعے نے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا ہے اور اس پیش رفت پر قریبی نظررکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کو امریکہ اور روس کے درمیان توازن قائم کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امریکہ بھارت کو اپنے ساتھ دیکھنا …
تفصیل۔۔۔متحدہ مجلس علماءکا جامع مسجد سرینگر کی بندش اور میرواعظ کی مسلسل نظر بندی پر اظہارتشویش
سرینگر 26 فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میںمتحدہ مجلس علما ءکا ایک انتہائی اہم اور غیر معمولی اجلاس مجلس کے بانی صدر اور ممتاز عالم دین مولانا رحمت اللہ میر القاسمی کی صدارت میں مرکزی جامع مسجد سرینگر کے صدر دفتر پر منعقد ہوا ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اجلاس میں کشمیر کی سب سے بڑی عبادتگاہ مرکزی جامع مسجد سرینگر میں …
تفصیل۔۔۔لندن: بھارت میں حجاب پر پابندی کیخلاف مظاہرے
لندن26 فروری (کے ایم ایس) بھارت میں مسلمانوں کے حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف برطانیہ بھر میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے گئے۔ کشمیر میڈیایا سروس کے مطابق جمعہ کی نماز کے بعد لوگ مساجد کے باہر جمع ہوئے اور پابندی فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے نریندر مودی کی فسطائیت او انتہا پسندی کے خلاف نعرے بلند کرتے برطانیہ کی حکومت اور عالمی برادری پر زور …
تفصیل۔۔۔بھارتی پولیس نے کپواڑہ میں دو نوجوان گرفتار کر لیے
سرینگر 26 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع کپواڑہ میں دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے رشید احمد پیر اور عادل حسین شاہ نامی نوجوانوں کو ضلع کے علاقے لولاب سے گرفتار کیا۔پولیس نے گرفتار نوجوانوں پر مجاہدین کے کارندے ہونے کا الزام عائد کیا ہے
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر:حد بندی کمیشن کی تجاویز غیر آئینی ہیں: پی اے جی ڈی
سرینگر 26 فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی) نے کہا ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد ترقی، امن، روزگاراور سرمایہ کاری کے بی جے پی کے دعوے جھوٹ کے پلندے کے سوا کچھ نہیں ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن نے حد بندی کمیشن کی تجاویز …
تفصیل۔۔۔بھارت روس کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد پرووٹنگ سے غیر حاضر رہا
نیو یارک 26 فروری (کے ایم ایس)بھارت روس کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر ووٹنگ سے غیر حاضر رہا جس میں یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت کی مذمت کی گئی اوریوکرین سے روسی افواج کے انخلاءکا مطالبہ کیاگیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکہ اور البانیہ کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کے مسودے پر ووٹنگ کی اور اس …
تفصیل۔۔۔امریکی قانونی فرم کا اتر پردیش میں فرضی مقابلوں میں ہلاکتوں پر یوگی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
واشنگٹن 26 فروری (کے ایم ایس) امریکی قانونی فرم ”The Guernica 37 “نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ ساتھ پولیس کے اعلیٰ حکام کے خلاف ریاست میں فرضی مقابلوں میں ہلاکتوں پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فرم نے امریکی حکومت کے پاس ایک باضابطہ عرضداشت جمع کرائی ہے جس میں آدتیہ ناتھ یوگی …
تفصیل۔۔۔سرینگر: کل جماعتی حریت کانفرنس کے نائب چیئرمین غلام احمد گلزار کو گرفتار کر لیاگیا
سرینگر 26 فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پویس نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے نائب چیئرمین غلام احمد گلزار کو گرفتار کر لیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے غلام احمد گلزار کو سرینگر میں انکی رہائش گاہ سے گرفتار کیا ۔ گرفتار ی کے بعد انہیں شہر کے بٹہ مالو تھانے میں منتقل کیا گیا۔
تفصیل۔۔۔کرناٹک: ہائیکورٹ نے حجاب پر پابندی کے خلاف عرضداشتوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا
بنگلوروفروری 26 (کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک کی ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف دائر عرضداشتوں پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق درخواست گزاروں کے وکیل وائی ایچ میوچالا نے دلیل دی کہ ہڈ سکارف کپڑے کا ایک ٹکڑا ہے جس سے سر کو ڈھانپا جاتا ہے نہ کہ چہرے کو لہذا اسے استعمال کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ …
تفصیل۔۔۔