سرینگر 18 فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںمسلمانوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کامثالی مظاہرہ کرتے ہوئے آج جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں ایک کشمیری پنڈت کی آخری رسومات ادا کردیں۔ ضلع میں مٹن کے علاقے اکورا کے رہائشی نند لال شرما مختصر علالت کے بعد جمعہ کی صبح انتقال کر گئے۔ وہ محکمہ تعلیم میں سکول ہیڈ ماسٹر …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 18 فروری, 2022
بھارتی تحقیقاتی ادارے نے خفیہ دستاویزات لیک کرنے پر آئی پی ایس افسر کو گرفتار کر لیا
نئی دہلی 18 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے جمعہ کو اپنے سابق سپرانٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) اور انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس)کے افسر اروند دگوجے نیگی کو خفیہ دستاویزات افشاءکرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ این آئی اے کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ نیگی کو این آئی اے نے گزشتہ سال 6 نومبر کو درج کیے گئے ایک …
تفصیل۔۔۔بھارت میں اقلیتوں کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ ہندوتوا نظریہ غالب ہے:وزیر خارجہ
اسلام آباد 18 فروری (کے ایم ایس) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت پر ہندوتوا نظریے کا غلبہ ہے اورمسلمانوں،عیسائیوں اور سکھوں سمیت اقلیتوںکو مشکلات کا سامنا ہے۔ دبئی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کی ثقافت، روایات اور اقدار پر پابندیاں لگانے کا کسی کو حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی عوام خود آر ایس …
تفصیل۔۔۔پاکستان کو بدنام کرنے کی مودی حکومت کی سازشیں
نئی دہلی 18 فروری (کے ایم ایس) جہاں پاکستان دنیا کو بار باربھارت کے جعلی آپریشنوں کے بارے میں خبردار کر رہا ہے ، وہیں نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت، اس کی ایجنسیاں اورذرائع ابلاغ پاکستان کودہلی میںپکڑے گئے دھماکہ خیز مواد سے جوڑ کراس کو بدنام کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے تلاشی کے دوران دہلی کے …
تفصیل۔۔۔بھارتی معاشرے میں پھیلتی ہوئی فرقہ پرستی وبائی شکل اختیارکرتی جا رہی ہے: الطاف وانی
اسلام آباد 18 فروری (کے ایم ایس) انسانی حقوق کے معروف کارکن اور کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز (KIIR) کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے اس بیان کو سراہا ہے جس میں بھارت میںاسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رحجان اور مسلمانوں پر مسلسل حملوںپر شدید تشویش کا اظہار کیا گیاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کے آئی آئی آر کے سربراہ نے اس …
تفصیل۔۔۔قابض حکام نے آج مسلسل 29ویں ہفتے جامع مسجد سرینگر میں نمازجمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی
سرینگر 18 فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے آج مسلسل 29ویں ہفتے جامع مسجد سرینگر میں لوگوں کو نمازجمعہ ادا کرنے سے روک دیا۔ انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے ایک بیان میں قابض حکام کے آمرانہ رویے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیا ہے۔انجمن نے کہا کہ یہ …
تفصیل۔۔۔سرینگر میں دستی بم کے حملے میں ایک بھارتی پولیس اہلکار زخمی
سرینگر 18فروری (کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں آج سرینگر میں نامعلوم مسلح افراد کے دستی بم کے ایک حملے میں ایک بھارتی پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے سرینگر کے علاقے خواجہ بازار میں بھارتی پولیس اور سینٹرل ریزروپولیس فورس کی ایک مشترکہ ٹیم پر دستی بم سے حملہ کیا جس میں ایک اہلکار زخمی ہو …
تفصیل۔۔۔مسلم اسکالر عمر خالد کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیاگیا
نئی دلی 18 فروری (کے ایم ایس) مسلم اسکالر اورجواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق اسٹوڈنٹ لیڈر عمر خالد کو عدالتی احکامات کے باوجود نئی دلی کی ایک عدالت میں ہتھکڑیاں لگاکر پیش کیاگیا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عدالت نے ڈائریکٹر جنرل پولیس جیل خانہ جات کو عمر خالد کی ہتھکڑیوں لگا کر عدالت میں پیش کرنے کی تحقیقات کا حکم دیا۔پولیس نے عمر خالد کو نئی دلی کی کرکر …
تفصیل۔۔۔یاسمین راجہ کا ناہیدہ نسرین سمیت حریت رہنمائوں کی رہائی کامطالبہ
سرینگر 18فروری (کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنماء یاسمین راجہ پلوامہ کے علاقے پامپور میں دختران ملت کی غیر قانونی طورپرنظربند جنرل سیکریٹری ناہیدہ نسرین کے گھر گئی اور ان کی ساس کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یاسمین راجہ نے مرحومہ کی بلندی درجات اور سوگوار خاندان کیلئے صبر عظیم …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر کا رہائشی مشتاق احمد پنجاب میں پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
سرینگر 18فروری (کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کپواڑہ کا رہائشی ایک 35سالہ شخص مشتاق احمد میر بھارتی پنجاب کے علاقے فیروز پور میں پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مشتاق احمد کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اسے قتل کیا گیا ہے۔ وہ کئی برس سے فیروز پور میں شالیں فروخت کر رہا تھا۔سرینگر میں …
تفصیل۔۔۔