سرینگر07فروری (کے ایم ایس) جموں و کشمیر انصاف پارٹی کے چیئرمین اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما غلام احمد گلزار نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر، آزاد کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کی شہادت کی برسیوں کے موقع پر تمام ترمشکلات کے باوجود شہدا کے مشن کو اس کے منطقی انجام …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 7 فروری, 2023
حریت کانفرنس آزاد کشمیر کی طرف سے ترکیہ اور شام میں زلزلے سے جانی نقصان پر اظہار تعزیت
اسلام آباد07فروری(کے ایم ایس ) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر، جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین اور سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی نے ترکیہ اور شام میں شدیدزلزلے سے ہونے والے جانی نقصان پراظہارتعزیت کیاہے ۔ محمود ساغر ، شیخ متین اور امتیاز وانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں ترکیہ اور شام میں شدید زلزلے سے قیمتی جانوں کے نقصان اور املاک …
تفصیل۔۔۔غیر قانونی طورپر امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے بھارتی شہریوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ
واشنگٹن 07فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طورپر امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے بھارتی شہریوں کی تعداد میں گزشتہ سال 2022کے دوران غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔ امریکی’کسٹم اینڈ بورڈر پیٹرول’ کے اعداد و شمار میں انکشاف کیاگیا ہے کہ گزشتہ سال غیر قانونی طور پر یا سفری دستاویزات کے بغیر امریکہ پہنچنے والے بھارتی شہریوں کی تعداد میں گزشتہ برس غیر معمولی اضافہ دیکھاگیا ہے …
تفصیل۔۔۔کشمیریوں کی جبری بے دخلی کی مہم کے خلاف نئی دلی میں کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ
نئی دلی07فروری (کے ایم ایس) بھارت میںکانگریس پارٹی کی جموں وکشمیر شاخ نے دارلحکومت نئی دلی میں غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت کے احکامات پر قابض انتظامیہ کی طرف سے کشمیریوں کی انکی زمینوں سے بے دخلی کی جبری مہم کے خلاف جنتر منتر میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پارٹی کے سینکڑوں رہنمائوں اور کارکنوں نے جنتر منتر میں جمع ہوکرکشمیریوں …
تفصیل۔۔۔پونچھ:بارودی سرنگ کے دھماکے میں 15سالہ کشمیری لڑکا زخمی
جموں07فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک 15سالہ لڑکا زخمی ہوگیاہے۔ کشمیری لڑکا محمد شعیب ضلع کے قصبہ گائوں کے قریب اپنے مویشی چرا رہا تھا کہ بھارتی فوج کی جانب سے نصب کی گئی بارودی سرنگ پھٹنے سے زخمی ہوگیا۔شعیب کو قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔
تفصیل۔۔۔کٹھوعہ:دوران حراست پولیس کے تشدد سے ایک شہری ہلاک
جموں07فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں ایک نظربند شہری حراست کے دوران پولیس کے تشدد سے ہلاک ہو گیاہے۔ 42سالہ سونو کمار کو پولیس چوکی نگری میں حراست کے دوران تشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیا گیاہے۔لواحقین کے مطابق سونو کمار کو پولیس نے حراست کے دوران وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا ہے ۔ …
تفصیل۔۔۔