تازہ ترین

Daily Archives: 21 فروری, 2023

پاکستان کے نامور اسکالر، کشمیر کاز کے وکیل ثاقب اکبر راولپنڈی میں انتقال کر گئے

پاکستان کے نامور اسکالر، کشمیر کاز کے وکیل ثاقب اکبر راولپنڈی میں انتقال کر گئے

راولپنڈی 21فروری(کے ایم ایس) معروف عالم دین اور کشمیر کاز کے پرجوش حامی سید ثاقب اکبر نقوی منگل کی شام راولپنڈی کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے۔ سید ثاقب اکبر گزشتہ چند ماہ سے علیل تھے۔ چند روز قبل طبیعت بگڑنے پر انہیں جناح میڈیکل کمپلیکس راولپنڈی میں داخل کرایا گیا جہاں انہوں نے آج آخری سانس لی۔ثاقب اکبر بھارتی غلامی سے کشمیر کی آزادی کے حقیقی علمبردار تھے۔ …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں یکم اپریل 2023سے پراپرٹی ٹیکس نافذہو گا

مقبوضہ جموں و کشمیر میں یکم اپریل 2023سے پراپرٹی ٹیکس نافذہو گا

سرینگر 21فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںقابض حکام نے یکم اپریل 2023سے پراپرٹی ٹیکس نافذ کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔ اس سلسلے میںقابض انتظامیہ کے محکمہ ہائوسنگ اورشہری ترقی کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جموں اور کشمیر میونسپل ایکٹ مجریہ 2000کے سیکشن 71A کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے حکومت میونسپلٹیوں اور …

تفصیل۔۔۔

بھارت:بی ایس ایف افسرنے خاتون کانسٹیبل کی عصمت دری کی

بھارت:بی ایس ایف افسرنے خاتون کانسٹیبل کی عصمت دری کی

کولکتہ21فروری(کے ایم ایس)بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پیراملٹری بارڈر سیکیورٹی فورس(بی ایس ایف)کے ایک افسر نے ایک 30سالہ خاتون اہلکارکی عصمت دری کی ہے۔ بھارتی حکام نے بتایا کہ بی ایس ایف کے انسپکٹر نے ریاست کے ضلع ناڈیہ میں اپنی خاتون ساتھی اہلکارکو زیادتی کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہاکہ واقعے کے بعد ہمیں شکایت موصول ہوئی ہے اورمذکورہ انسپکٹر کو معطل کر دیا گیا ہے۔ بی ایس ایف کے …

تفصیل۔۔۔

بھارت: چھتیس گڑھ میں بھارتی پیراملٹری اہلکار کی خودکشی

بھارت: چھتیس گڑھ میں بھارتی پیراملٹری اہلکار کی خودکشی

رائے پور21فروری(کے ایم ایس) بھارت کی شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی پیراملٹری کے ایک اہلکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔ سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار نے ریاست کے ضلع دانتے واڈا میں اپنے بیرک میں اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کردیا۔سی آر پی ایف کے 195ویں بٹالین سے وابستہ اہلکار ایک دن پہلے ہی …

تفصیل۔۔۔

بھارت :دس مسلمان لڑکیوں کو پھنسانے والے ہندو کو روزگار اور سیکورٹی دوں گا: ہندوتوا رہنما

بھارت :دس مسلمان لڑکیوں کو پھنسانے والے ہندو کو روزگار اور سیکورٹی دوں گا: ہندوتوا رہنما

بنگلورو21فروری(کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک میںہندوانتہا پسند رہنماپرمود متھالک نے ایک نفرت انگیز تقریر میں کہا ہے کہ وہ وعدہ کرتے ہیں کہ جوہندو 10 مسلمان مسلم لڑکیوں کو پھنسائے گا میں اسے روز گار اورسکیورٹی فراہم کروں گا۔ ہندوانتہا پسند تنظیم سری رام سینا کے سربراہ پرمود متھالک نے ریاست کے ضلع باگل کوٹ میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ہزاروں ہندو لڑکیوں کا …

تفصیل۔۔۔

بھارت :ہریانہ کے مسلم اکثریتی ضلع نوح میں کشیدگی

بھارت :ہریانہ کے مسلم اکثریتی ضلع نوح میں کشیدگی

چندی گڑھ21فروری(کے ایم ایس)بھارتی ریاست ہریانہ کے مسلم اکثریتی ضلع نوح میں ہندوتوا گروپ کی طرف سے مسلمانوں پر حملے اور پتھرائو کے بعد کشیدگی پائی جاتی ہے۔ حملے کے بعد ضلع کے گائوں کھیڑا کھلی پور میں ہندوئوں اور مسلمانوں کے درمیان تصادم شروع ہوگیا۔ واقعے میں 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔علاقے میں فائرنگ کی اطلاعات بھی ہیں۔

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ جموں وکشمیر:لداخ میں منجمد جھیل میراتھن کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

مقبوضہ جموں وکشمیر:لداخ میں منجمد جھیل میراتھن کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

لہہ21فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لداخ کی عالمی شہرت یافتہ پینگونگ تسو جھیل پر پہلی بار منجمد جھیل میراتھن کا انعقاد کیا گیا۔ 13,862فٹ کی بلندی پر21کلومیٹر طویل میراتھن پیر کو منعقد کی گئی اوریہ دنیا میں اتنی بلندی پر ہونے والی پہلی میراتھن تھی۔پینگونگ منجمد جھیل میراتھن کا انعقاد ایڈونچر اسپورٹس فائونڈیشن آف لداخ (ASFL)نے لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی …

تفصیل۔۔۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفدکی صدر عارف علوی سے ملاقات

کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفدکی صدر عارف علوی سے ملاقات

اسلام آباد21فروری(کے ایم ایس) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھارت کے اصل چہرے کو بے نقاب کرنے کے لئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اوردیگر بھارتی مظالم کو ہر فورم پر اجاگر کرنے کی ضرورت پرزوردیا ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بات کل جماعتی حریت کانفرنس کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے آج اسلام آباد میں ان …

تفصیل۔۔۔

بھارت :آر ایس ایس کی طلباء ونگ کی جے این یو میں سماجی مصلحین کی تصویروں کی توڑ پھوڑ

بھارت :آر ایس ایس کی طلباء ونگ کی جے این یو میں سماجی مصلحین کی تصویروں کی توڑ پھوڑ

نئی دہلی21فروری(کے ایم ایس) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی(جے این یو) کی طلباء یونین نے کہاہے کہ ہندوانتہا پسندتنظیم آر ایس ایس کی طلباء ونگ اکھل بھارتیہ ودھیارتی پریشد(اے بی وی پی)سے تعلق رکھنے والے طلباء نے یونیورسٹی میں کئی عظیم سماجی مصلحین کی تصویروں کی توڑ پھوڑ کی ہے ۔ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی طلباء یونین کی صدرآئشی گھوش کے مطابق جن تصویروں کی …

تفصیل۔۔۔

تودے گرنے کی وجہ سے سرینگر جموں ہائی وے ٹریفک کیلئے بند

تودے گرنے کی وجہ سے سرینگر جموں ہائی وے ٹریفک کیلئے بند

سرینگر 21فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر جموں ہائی وے منگل کومٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے میڈیا کو بتایاہے کہ ہائی وے کو رام بن اور بانہال کے درمیان تودے گرنے کی وجہ سے بند کیا گیا ہے۔سرینگر جموں …

تفصیل۔۔۔