سرینگر17فروری (کے ایم ایس ) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جمو ں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے آج سرینگر میں دو بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گرفتار نوجوانوں کی شناخت زبیر گل اور محمد حمزہ ولی کے طورپر ہوئی ہے ۔پولیس نے نوجوانوں کی غیر قانونی حراست کا جواز فراہم کرنے کے لیے انہیںمجاہد تنظیم کا کارکن قرار دیدیا …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 17 فروری, 2023
اسد الدین اویسی کی ہریانہ میں 2 مسلمانوں کو زندہ جلانے کی شدید مذمت
نئی دلی 17فروری (کے ایم ایس ) آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے سربراہ اسدالدین اویسی نے ریاست ہریانہ کے علاقے بھیوانی میں ہندو انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل کے غنڈوں کی طرف سے دو مسلم نوجوانوں کو زندہ جلائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس کوانکے قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے . اسد الدین اویسی نے ایک ٹویٹ میں جنید او رنصیر کو دو دن قبل راجستھان …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر:برفانی تودے گرنے سے ایک شخص جاں بحق
سرینگر17 فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے مژھل میں آج برفانی تودہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ مژھل کے علاقے چونتیواری میں برفانی تودہ گرنے کے باعث متعدد افراد پھنس گئے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد حکام کی جانب سے ریسکیو آپریشن شروع …
تفصیل۔۔۔بھارتی سپریم کورٹ دفعہ 370کی منسوخی کیخلاف دائر عرضداشتوں کی جلد فہرست جاری کرنے پرغور کریگی
نئی دلی17فروری (کے ایم ایس ) بھارتی سپریم کورٹ نے جمعہ کو دفعہ 370جس کے تحت غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی کی منسوخی کے خلاف دائر عرضداشتوں کی جلد فہرست پر فیصلہ کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا اور جے بی پاردی پر مشتمل …
تفصیل۔۔۔ٹوئٹر نے نئی دلی اور ممبئی میں اپنے دفاتر بند کردیے
نئی دلی17فروری (کے ایم ایس ) مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے بھارت میں نئی دلی اور ممبئی میں واقع اپنے 2 دفاتر کو بند کردیا ہے۔ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے بھارت میں اپنے 3میں سے 2 دفاتر بند کرتے ہوئے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کردی ہے۔یہ دفاتر نئی دلی اور ممبئی میں واقع ہیں جنہیں بند کردیاگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس …
تفصیل۔۔۔لداخ کی تنظیموں کی طرف اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج میں تیزی لانے کی دھمکی
نئی دلی17فروری (کے ایم ایس ) لداخ کی دو تنظیموں کارگل ڈیموکریٹک الائنس اور لیہہ اپیکس باڈی نے خبردار کیا ہے کہ اگر مودی حکومت نے ان کے مطالبات پر توجہ نہ دی تو وہ اپنے احتجاج میں مزید تیزی لائیں گے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ماحولیاتی کارکن اور ماہر تعلیم سونم وانگچک نے بالترتیب کرگل اور لیہہ کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے سماجی، مذہبی اور سیاسی گروپوں …
تفصیل۔۔۔انجمن اوقاف جامع مسجد کی طرف سے میر واعظ کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی مذمت
سرینگر17 فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اپنے سربراہ میرواعظ عمر فاروق کی ساڑھے تین برس سے گھر میں غیر قانونی نظر بندی اورانہیں مسلسل آج182ویں مرتبہ نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہ دینے کی شدید مذمت کی ہے ۔ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے 05اگست 2019کومقبوضہ کشمیر کی …
تفصیل۔۔۔بھارت:”بی بی سی“ کے دفاتر پرانکم ٹیکس کے چھاپے 60گھنٹوں بعد ختم
نئی دلی17فروری ( کے ایم ایس )بھارت میں برٹس براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کے دفاتر پر محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپوں کا سلسلہ ساٹھ گھنٹوں بعد اختتام کو پہنچا۔ محکمہ انکم ٹیکس کے عہدیدار بی بی سی ملازمین سے مالیاتی ڈاٹے کی انٹری اپنے ساتھ لے گئے اور الیکٹرانک ڈاٹا کی کلوننگ کی۔ نئی دلی اور ممبئی میں بی بی بی سی کے دفاتر پر چھاپہ مار کارروائی …
تفصیل۔۔۔سرینگر:کارکن نذیر یتو نے انسداد تجاوزات کی نام نہاد مہم کیخلاف بھوک ہڑتال شروع کردی
سرینگر 17 فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیری کارکن انجینئر نذیر یتونے قابض بھارتی انتظامیہ کی طرف سے علاقے میں جاری بے دخلی اور مسماری مہم کے خلاف سری نگر کی پریس کالونی میں غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع بڈگام کے علاقے بیرواہ کے رہائشی نذیر یتونے ایک میڈیا انٹرویو میں …
تفصیل۔۔۔آسام میں آتشزدگی کے باعث150دکانیں خاکستر
گوہاٹی 17فروری ( کے ایم ایس ) بھارتی ریاست آسام کے ضلع جورہاٹ کے چوک بازار علاقے میں آتشزدگی کے ایک بھیانک واقعے میں کم از کم ڈیڑھ سو دکانیں خاکستر ہوگئیں۔ آگ اس قدر شدید تھیں کہ اسکے شعلے دور دور سے دکھائی دے رہے تھے۔ آگ بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کی 25سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا۔ آگ کے باعث تاہم کسی کے ہلاک یا زخمی …
تفصیل۔۔۔