اسلام آباد07فروری(کے ایم ایس) اسلام آباد میں منعقدہ ایک سیمینار کے مقررین نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی جدوجہد کی حمایت کی ہے اور جاری رکھے گی۔ سیمینار کا انعقاد انٹرنیشنل کشمیر لابی گروپ یوتھ فورم فار کشمیرنے شہید بھٹو فائونڈیشن کے اشتراک سے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 7 فروری, 2023
مقبوضہ جموں وکشمیر میں شہیدافضل گورو اور شہیدمقبول بٹ کی برسیوں پرمکمل ہڑتال کی جائے گی
سرینگر07فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ممتاز کشمیری رہنمائوں شہید محمد افضل گورو اور شہید محمد مقبول بٹ کی برسیوں کے موقع پر رواں ماہ کی 9اور 11تاریخ کو مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے دی ہے اور تمام حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے اس کی حمایت کی …
تفصیل۔۔۔بھارتی پولیس نے سرینگر میں حریت رہنمابلال صدیقی اور دو دیگر افراد کو گرفتار کر لیا
سرینگر07فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما بلال صدیقی سمیت تین بے گناہ کشمیریوں کو آج سرینگر میں گرفتار کر لیا۔ پولیس نے حریت رہنما بلال صدیقی، سماجی کارکن عمر عادل ڈار اور ایک دکاندار سالک معراج کو سرینگر کے علاقے نوگام میں ان کی دکان اور گھروں سے گرفتار کیا۔پولیس نے ان …
تفصیل۔۔۔کل جماعتی حریت کانفرنس ، لیگل فورم فار کشمیر کا ترکیہ ،شام میں زلزلے کے متاثرین کے لئے امداد کا اعلان
اسلام آباد07فروری(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس اور لیگل فورم فار کشمیرنے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی جانب سے ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے کی وجہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع اوراملاک کی تباہی پروہاں کے عوام اور حکومتوںسے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے متاثرین کے لئے امداد بھیجنے کا اعلان کیاہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس اور اور لیگل فورم فار کشمیر نے ایک مشترکہ بیان میں …
تفصیل۔۔۔کشمیر کی آزادی کے لیے عملی جدوجہد ضروری ہے:اعلامیہ اپووا کانفرنس
لاہور07فروری(کے ایم ایس)پاکستان کے قلم کاروں ، مصنفوں،صحافیوں،ادیبوں اور شاعروں کی نمائندہ تنظیم آل پاکستان رائٹرزویلفیئر ایسوسی ایشن(اپووا)کے زیر اہتمام لاہور کے مقامی ہوٹل میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اپووا کے سرپرست اعلیٰ زبیر احمد انصاری کی زیر سرپرستی اور بانی و صدر ایم ایم علی کی زیر نگرانی یکجہتی کشمیر کانفرنس میں …
تفصیل۔۔۔بھارت :نفرت انگیز تقریریں کرنے والے ہندوتواکارکنوں کے خلاف کارروائی کے بجائے خبر چلانے والے کو نوٹس
نئی دہلی07فروری(کے ایم ایس) دہلی پولیس نے ایک اور متعصبانہ کارروائی کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والے ہندوتوا کارکنوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے نفرت انگیز تقریروں کی خبرچلانے والی ایک نیوز ویب سائٹ کو نوٹس بھیج دیاہے۔ دہلی پولیس نے اتوار (5فروری)کو جنتر منتر پر ایک تقریب کے دوران انتہا پسند ہندوئوں کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقریروں کی خبر چلانے پر نیوز …
تفصیل۔۔۔بھارت میں کبڈی کی قومی سطح کی کھلاڑی کا کوچ پر عصمت دری اور بلیک میلنگ کا الزام
نئی دہلی07فروری(کے ایم ایس)بھارتی دارالحکومت دہلی کی پولیس نے قومی سطح کی کبڈی کھلاڑی کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی ہے جس نے اپنے کوچ پر جنسی زیادتی اور سوشل میڈیا پر اس کی نجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکی دے کر بلیک میل کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ایک سینئر افسر نے بتایا کہ یہ کارروائی 27 سالہ متاثرہ لڑکی کی جانب سے گزشتہ ہفتے بابا ہری …
تفصیل۔۔۔بھارتی سپریم کورٹ نے خاتون صحافی رانا ایوب کی درخواست خارج کردی
نئی دہلی07فروری(کے ایم ایس)بھارتی سپریم کورٹ نے خاتون صحافی رانا ایوب کی وہ درخواست مسترد کردی ہے جس میں انہوں نے منی لانڈرنگ کے ایک مقدمے میں غازی آباد کی خصوصی عدالت کے سمن کو چیلنج کیا تھا۔ جسٹس وی راما سبرامنیم اور جسٹس جے بی پردی والا پر مشتمل بنچ نے رانا ایوب کو اس بات کی اجازت دی کہ وہ ٹرائل کورٹ کے سامنے دائرہ اختیار کامسئلہ اٹھاسکتی …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسماری مہم کو فوری طور پر روکا جائے، متاثرین کو معاوضہ دیاجائے: ایمنسٹی انٹرنیشنل
سرینگر 07فروری(کے ایم ایس)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسماری مہم کو فوری طور پر روکنے اور متاثرہ افراد کو معاوضہ د ینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا بورڈ کے سربراہ آکار پٹیل نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے سرینگر، بڈگام، اسلام آباد اور بارہمولہ سمیت مختلف اضلاع میں4فروری سے جاری مکانات اور کاروبار کی مسماری مہم پر ردعمل دیتے ہوئے …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کی جبری بے دخلی کی مہم کے خلاف سرینگر اور نئی دلی میں احتجاجی مظاہرے
سرینگر07فروری (کے ایم ایس) پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے آج سرینگر میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ کی طرف سے کشمیریوں کوانکی زمینوں سے جبری بے دخلی کی مہم کے خلاف احتجاجی مارچ کیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پی ڈی پی رہنمائوں اور کارکنوں سمیت مظاہرین نے میونسپل پارک کے قریب واقع پارٹی آفس سے ٹریفک ہیڈکوارٹر کی طرف مارچ کیا اور مودی کی فسطائی …
تفصیل۔۔۔