Daily Archives: 4 فروری, 2023

امریکہ تنازعہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے: صدر آزاد کشمیر

امریکہ تنازعہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے: صدر آزاد کشمیر

واشنگٹن04فروری(کے ایم ایس)آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ امریکہ کو دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے جو خطے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ایک بڑی وجہ ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یہ بات ہفتے کو واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے اعلیٰ عہدیدارJason McClellan سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوںنے …

تفصیل۔۔۔

علاقائی امن و استحکام کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، سپیکر ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

علاقائی امن و استحکام کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، سپیکر ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

  اسلام آباد04فروری(کے ایم ایس)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے تنازعہ کشمیر کا پائیدار حل ناگزیر ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں کیا ۔انہوں نے کہاکہ نہتے کشمیریوں کے خلاف طاقت کا استعمال نہ تو ان کی تحریک …

تفصیل۔۔۔

کشمیری صحافی فہد شاہ کی غیر قانونی نظربندی کوایک سال مکمل ہوگیا

کشمیری صحافی فہد شاہ کی غیر قانونی نظربندی کوایک سال مکمل ہوگیا

سرینگر04فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں معروف کشمیری صحافی فہد شاہ کی غیر قانونی نظربندی کو آج ایک سال مکمل ہو گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے انہیں گزشتہ سال 4فروری کو پلوامہ کے ایک پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کرنے کے بعد گرفتار کیا تھا۔فہد شاہ کو کچھ جعلی مقابلوں کے متاثرہ خاندانوں کا …

تفصیل۔۔۔

یوم یکجہتی کشمیر پورے قومی عزم اور جذبے کے ساتھ منایا جائے گا: مریم اورنگزیب

یوم یکجہتی کشمیر پورے قومی عزم اور جذبے کے ساتھ منایا جائے گا: مریم اورنگزیب

اسلام آباد04فروری(کے ایم ایس) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیرکل پورے قومی عزم اور جذبے کے ساتھ منایاجائے گا اور وزیراعظم شہباز شریف کل آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہفتے کو جاری اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے آزاد …

تفصیل۔۔۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں کا کشمیر کاز کے لیے بھر پور حمایت پر پاکستان کا شکریہ

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں کا کشمیر کاز کے لیے بھر پور حمایت پر پاکستان کا شکریہ

عالمی برادری سےکشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل سرینگر04 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں نے حق خود ارادیت کے لیے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے پر حکومت پاکستان اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی …

تفصیل۔۔۔

آزاد جموں و کشمیر میں یوم یکجہتی کشمیر منانے کی تیاریاں

آزاد جموں و کشمیر میں یوم یکجہتی کشمیر منانے کی تیاریاں

مظفرآباد 04فروری(کے ایم ایس) کنٹرول لائن کے اس پار جدوجہد آزادی میں مصروف کشمیری بھائیوں اوربہنوں سے اظہاریکجہتی کے لئے آزاد جموں و کشمیرمیں اتوار کو” یوم یکجہتی کشمیر” روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لئے تیاریاں مکمل ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے عوام ،حکومت اورتمام سماجی، سیاسی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے علاوہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اور کشمیری کنٹرول …

تفصیل۔۔۔

کل اتوارکو یوم یکجہتی کشمیر منانے کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں:قمر زمان کائرہ

کل اتوارکو یوم یکجہتی کشمیر منانے کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں:قمر زمان کائرہ

اسلام آباد 04فروری(کے ایم ایس)وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ05 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ترجمان وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر اندرون و بیرون ملک پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے بھرپور یک جہتی …

تفصیل۔۔۔

ایس جی پی سی کی سکھ فوجیوں کے لیے بیلسٹک ہیلمٹ متعارف کرانے کی شدید مخالفت

ایس جی پی سی کی سکھ فوجیوں کے لیے بیلسٹک ہیلمٹ متعارف کرانے کی شدید مخالفت

امرتسر 04فروری(کے ایم ایس)بھارت میںسکھوں کی اعلیٰ مذہبی تنظیم شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی(ایس جی پی سی)نے سکھ فوجیوں کے لیے بیلسٹک ہیلمٹ متعارف کرانے کے کسی بھی اقدام کی شدید مخالفت کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایس جی پی سی کے ایک وفد نے اس مسئلے پر بات چیت کے لیے بھارتی کمیشن برائے اقلیتی امور(این سی ایم)کے سربراہ سے ملاقات کی۔ایس جی پی سی وفد نے کہا …

تفصیل۔۔۔

تنازعہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اہل قلم کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا: ڈاکٹر یوسف خشک

تنازعہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اہل قلم کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا: ڈاکٹر یوسف خشک

اسلام آباد 04فروری(کے ایم ایس) ا کادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر یوسف خشک نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اہل قلم کو اپنی تحریروں کے ذریعے اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق انہوں نے یہ بات اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام حلقہ ارباب ذوق اسلام آباد کے اشتراک سے منعقدہ یوم یکجہتی کشمیرمشاعرے میںابتدائیہ پیش کرتے ہوئے …

تفصیل۔۔۔

جموں میں انسداد تجاوزات مہم کے خلاف لوگوں کے زبر دست احتجاجی مظاہرے

جموں میں انسداد تجاوزات مہم کے خلاف لوگوں کے زبر دست احتجاجی مظاہرے

جموں 04فروری(کے ایم ایس) انسداد تجاوزات کے نام پر لوگوں کو گھروں سے بے دخل کرنے کی ہندوتوا حکومت کی مہم کے خلاف جموں کے علاقے ملک مارکیٹ میں بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور قابض حکام کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق جموں کے لوگ قابض حکام کی ظالمانہ مہم کے خلاف مسلسل پرامن مظاہرے کر رہے ہیں اور انتظامیہ سے مطالبہ …

تفصیل۔۔۔