Daily Archives: 20 فروری, 2023

چھتیس گڑھ: نکسل باغیوں کے حملے میں دو بھارتی پولیس اہلکار ہلاک

نئی دلی 20فروری(کے ایم ایس) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ نکسل باغیوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں ۔ ضلع کے علاقے راج ناندگائوں میں پیر کو صبح سویرے نکسل باغیوں نے ہیڈ کانسٹیبل راجیش سنگھ اور ایک اور افسر پر 20 رائونڈ فائر کیے ۔ دونوں اہلکار چند سوراج اور بورتالائو کے درمیان واقع پولیس چوکی جا رہے تھے۔اطلاعات کے مطابق راجیش سنگھ بورتالائو پولیس اسٹیشن …

تفصیل۔۔۔

مودی حکومت کو دلی وقف بورڈ کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ، چیئرمین امانت خان

مودی حکومت کو دلی وقف بورڈ کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ، چیئرمین امانت خان

نئی دلی 20فروری(کے ایم ایس) بھارت کی ہائوسنگ اور شہری امور کی وزارت نے دلی وقف بورڈ کی 123جائیدادوں پر قبضہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں مساجد، درگاہیں اور قبرستان شامل ہیں۔ بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے بھارتی وزارت کے اس فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ امانت اللہ خان نے کہاہے کہ وہ مودی حکومت کو وقف بورڈ کی املاک پر قبضہ نہیں …

تفصیل۔۔۔

محبوبہ مفتی کاپاسپورٹ کے اجراکیلئے بھارتی وزیر خارجہ کے نام خط

جموں 20فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے اپنے پاسپورٹ کے لیے مداخلت کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ تین سال سے اپنی 80سالہ والدہ کوفریضہ حج کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس لے جانے کیلئے پاسپورٹ کے اجرا کا انتظار کر رہی ہیں۔ محبوبہ مفتی …

تفصیل۔۔۔

ملکار جن کھڑگے کی کانگریس پارٹی کے رہنمائوں پر ای ڈی کے چھاپوں پر مودی حکومت پر کڑی تنقید

نئی دلی20فروری(کے ایم ایس) بھارت میں کانگریس پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے پارٹی رہنمائوں کے گھروں پر چھاپوں پر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ملکارجن کھڑگے نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ 9 سال میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے مارے گئے 95فیصد چھاپے اپوزیشن لیڈروں کے خلاف ہیں جن میں بیشتر کانگریس پارٹی کے لیڈرشامل ہیں۔انہوں نے …

تفصیل۔۔۔

جموں کشمیر کے عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں؛ میر شاہد سلیم

جموں کشمیر کے عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں؛ میر شاہد سلیم

جموں20فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء میر شاہد سلیم نے کہا ہے کہ بھارت ایک منصوبہ بند سازش کے تحت کشمیریوںکو ظلم وتشدداور جبرو استبداد کا نشانہ بنا رہا ہے۔ میر شاہد سلیم نے جموں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 5اگست 2019 کے بعدبھارت نے مقبوضہ علاقے میں یکے بعد دیگرے ایسے …

تفصیل۔۔۔

قابض انتظامیہ نے سرینگر میں نیشنل پینتھرز پارٹی کا دفتر سیل کر دیا

قابض انتظامیہ نے سرینگر میں نیشنل پینتھرز پارٹی کا دفتر سیل کر دیا

سرینگر20فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے سرینگر میں نیشنل پینتھرز پارٹی کے دفتر کو سیل کر دیاہے۔ پارٹی دفتر سیل کرنے پر پارٹی کے سابق چیئرمین ہرش دیو سنگھ نے قابض انتظامیہ پر کڑی تنقید کی ہے ۔ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر اے کے شرما نے گاندھی نگر میں پارٹی دفتر کو سیل کرنے پر تبصرہ کرنے سے …

تفصیل۔۔۔

کشمیری صحافی نثار احمد ٹھوکر کی والدہ کا انتقال ، حریت رہنمائوں کا اظہار تعزیت

کشمیری صحافی نثار احمد ٹھوکر کی والدہ کا انتقال ، حریت رہنمائوں کا اظہار تعزیت

  سرینگر20فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی نثار احمد ٹھوکر کی والدہ طویل علالت کے بعد گزشتہ روز سرینگر کے صورہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں انتقال کرگئیں۔ مرحومہ کی عمر تقریبا 72 سال تھی۔ ان کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ نثار احمد ٹھوکر کا تعلق ضلع شوپیان کے …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں فوج کے مرحلہ وار انخلاء کی تجویز کامیاب ہڑتال کا نتیجہ ہوسکتی ہے :ماہرین

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں فوج کے مرحلہ وار انخلاء کی تجویز کامیاب ہڑتال کا نتیجہ ہوسکتی ہے :ماہرین

سرینگر20فروری(کے ایم ایس)سیاسی ماہرین مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے ساڑھے تین سال بعد وادی کے اندرونی علاقوں سے بھارتی فوج کے انخلاء کی مودی حکومت کی مبینہ تجویز کو بین الاقوامی برادری کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام کو جنہوں نے 15فروری کو کامیاب ہڑتال کی تھی،گمراہ کرنے کی کوشش قرار دیتے ہیں۔ بھارتی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ گر تجویز منظور ہوجاتی ہے …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ جموں وکشمیر:ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی یو کے ترال میں چھاپے

مقبوضہ جموں وکشمیر:ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی یو کے ترال میں چھاپے

  سرینگر20فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی یو نے ضلع پلوامہ میں گھروں پر چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔ ایس آئی یو نے ضلع کے علاقے ترال میں دو مقامات پر گھروں میں گھس کر تلاشیاں لیں۔ایک پولیس افسر نے دعویٰ کیا کہ یہ تلاشیاں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ جموں وکشمیر میں کوئی بولنے کو تیار نہیں کیونکہ وہ بولنے کی قیمت جانتے ہیں:دی وائر کی رپورٹ

مقبوضہ جموں وکشمیر میں کوئی بولنے کو تیار نہیں کیونکہ وہ بولنے کی قیمت جانتے ہیں:دی وائر کی رپورٹ

سرینگر20فروری(کے ایم ایس) بھارت میں رائے عامہ پرنظر رکھنے والی ویب سائٹ” دی وائر” کی ایک رپورٹ میں جس کا عنوان ہے ”5اگست 2019کے بعد کشمیر کی ان کہی کہانی”، مقبوضہ جموں و کشمیر کی ایک اداس تصویر پیش کی گئی ہے جبکہ مودی حکومت اس کے برعکس علاقے میں حالات معمول کے مطابق ہونے کا دعویٰ کررہی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دی وائر کی رپورٹر ارفع خانم شیروانی …

تفصیل۔۔۔