Daily Archives: 15 فروری, 2023

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، تنویر الیاس

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، تنویر الیاس

مظفرآباد15 فروری (کے ایم ایس) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ بھارت کی نسل پرست حکومت کشمیر بارے ا قوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی ڈھٹائی سے خلاف ورزی کر رہی جسکا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے ایک بیان میں کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی تیزی سے بگڑتی ہوئی سیاسی اور انسانی حقوق کی صورتحال …

تفصیل۔۔۔

نئی دلی:لداخ خطے کے رہائشیوں کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ نئی

نئی دلی:لداخ خطے کے رہائشیوں کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ نئی

 دلی 15فروری( کے ایم ایس )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ زیر قبضہ جموںوکشمیرکے خطے لداخ سے تعلق رکھنے والی ٹریڈ یونینوں، سماجی، سیاسی اور مذہبی گروپوں کے اتحاد ”: لیہہ اپیکس باڈی اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس“ نے آج ( بدھ) اپنے مطالبات کے حق میں نئی دہلی کے جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج کا مقصد جموںوکشمیر کیلئے ریاست کا درجہ، چھٹے شیڈول کا نفاذ، نوکریوں میں ریزرویشن، …

تفصیل۔۔۔

پونچھ : بھارتی فوجیوں کی طرف سے بچھائی جانے والی بارودی سرنگیں آتشزدگی کے باعث پھٹ گئیں

جموں 15 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن کے ساتھ جنگل میں آتشزدگی کے باعث بھارتی فوجیوں کی طرف سے بچھائی جانے والی کئی بارودی سرنگیں پھٹ گئیں۔ آگ لگنے سے کم از کم نصف درجن بارودی سرنگیں پھٹ گئیں۔

تفصیل۔۔۔

سرینگر:محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا نے پاسپورٹ کے حصول کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

سرینگر:محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا نے پاسپورٹ کے حصول کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

سرینگر 15 فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کی بیٹی التجامفتی نے پاسپورٹ کے اجراءکے لیے مقبوضہ علاقے کی ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ التجا نے درخواست دائر کی کہ انہیں اعلیٰ تعلیم کی خاطر بیرون ملک جانے کیلئے فوری طور پر سفری دستاویز کی ضرورت ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق التجا نے کہا …

تفصیل۔۔۔

مودی حکومت کی ڈھٹائی: مقبوضہ جموں وکشمیر میں G-20اجلاس کے انعقاد پر مصر

مودی حکومت کی ڈھٹائی: مقبوضہ جموں وکشمیر میں G-20اجلاس کے انعقاد پر مصر

سرینگر، 15 فروری (کے ایم ایس) مودی کی زیرقیادت فسطائی بھارتی حکومت بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میںG-20 کے انعقاد پر مصر ہے حالانکہ محکوم کشمیریوں نے آج بھارت کے غیر قانونی قبضے اور اسکے وحشیانہ اقدامات کے خلاف مکمل ہڑتال کی ۔ فسطائی مودی حکومت عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطے جموںوکشمیر میں G-20 اجلاس کیلئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر سری نگر …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ کشمیر: آگ بجھانے کے دوران دو شہری، فائر فائٹر زخمی

مقبوضہ کشمیر: آگ بجھانے کے دوران دو شہری، فائر فائٹر زخمی

سرینگر15 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع اسلام آباد میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے لگی آگ پر قابو پانے کے دوران کم از کم دو شہری اور ایک فائر فائٹر زخمی ہو گئے۔ ضلع کے علاقے وتری گام وانیہامہ میں محمد اسحاق پرے کے گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی۔ آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران دو شہری توصیف …

تفصیل۔۔۔

کشمیریوں کی جبری بے دخلی کیخلاف کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا احتجاجی مظاہرہ

کشمیریوں کی جبری بے دخلی کیخلاف کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد 15فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیریوں کو ان کی زمینوں اور جائیدادوں سے جبری بے دخل کرنے کی مہم کے خلاف آج اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر …

تفصیل۔۔۔

مظفر آباد میں بھارت مخالف احتجاجی ریلی

مظفر آباد میں بھارت مخالف احتجاجی ریلی

مظفرآباد 15فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے مودی فسطائی بھارتی حکومت کے عزائم کے خلاف آج مظفر آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس اور پاسبان حریت جموں وکشمیر کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق احتجاجی ریلی کی قیادت قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر، شیخ عقیل الرحمان، پاسبانِ حریت کے چیئرمین …

تفصیل۔۔۔

قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جموں میں احتجاجی مظاہرہ

قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جموں میں احتجاجی مظاہرہ

جموں 15فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لوگوں نے جموں میں قابض حکام کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرین نے قابض انتظامیہ اور بھارت میں بی جے پی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور چھوٹے کسانوں اور غریب لوگوں کوانکی زمینوں سے جبری بے دخلی کی شدید مخالفت کی جو وہاں کئی دہائیوں سے …

تفصیل۔۔۔

نیشنل کانفرنس کی طرف سے کشمیریوں کی املاک منہدم کرنے کی مہم فوری روکنے کا مطالبہ

نیشنل کانفرنس کی طرف سے کشمیریوں کی املاک منہدم کرنے کی مہم فوری روکنے کا مطالبہ

سرینگر15فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے مقبوضہ علاقے میں جاری کشمیریوں کی املاک منہدم کرنے کی مہم کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس کا مقصد مقامی لوگوں کو ان کی زمینوں اور جائیدادوں سے محروم کرنا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے رہنما ناصر اسلم وانی نے سرینگر میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا …

تفصیل۔۔۔