بریلی25فروری(کے ایم ایس)بھارت میں مسلمانوں کی جماعت” اتحاد ملت” کے بانی مولانا توقیر رضا خان نے ہندوانتہاپسند تنظیموںوشوا ہندو پریشد(وی ایچ پی)اور بجرنگ دل پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق توقیر رضا نے بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقے بھیوانی میں ہندوتوا گروپوں کے ہاتھوں دو مسلمانوں کے قتل پر …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 25 فروری, 2023
ملک کے کمزورمعاشی حالات کے باوجود ہم کشمیر کاز پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے:مشاہد حسین سید
اسلام آباد25فروری (کے ایم ایس)مسلم لیگ نون کے رہنما سینٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ملک کے کمزورمعاشی حالات کے باوجود ہم کشمیر کاز پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے اورہم اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشاہد حسین سید نے ایک ٹویٹر سپیس پر پاکستانی نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں مقیم کشمیریوں اورپاکستان کے نشریاتی اداروں، …
تفصیل۔۔۔بھارت:ہریانہ میں گائے کی اسمگلنگ کے الزام پر دومسلمان تاجروں پر حملہ
چندیگڑھ 25فروری (کے ایم ایس)بھارتی ریاست ہریانہ میں ہندو انتہاپسندوں نے گائے کی اسمگلنگ کے الزام پر دومسلمان تاجروںپر حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دو مسلمان تاجر سلیم اور مجاہد مویشی خریدنے کے لیے مان پور گائوں گئے تھے۔ سلیم اور مجاہد روزی روٹی کے لیے زمینداروں کو مویشی بیچتے ہیں۔سلیم نے کہاکہ اچانک کسی نے آواز دی کہ یہ دونوں مسلمان ہیں اور اس …
تفصیل۔۔۔کشمیری عوام بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے کیلئے تاریخ کی لازوال جدوجہد کررہے ہیں:صدر آزاد کشمیر
اسلام آباد 25فروری(کے ایم ایس) آزاد جموں و کشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کشمیر ہاوس اسلام آباد میںمقبوضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی تنظیم ”اوکجا ”کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ5اگست 2019کوبھارت نے نہ …
تفصیل۔۔۔فیروز پور جھرکہ میں احتجاجی مظاہرہ، مقتول مسلمان نوجوانوںکے لیے انصاف کا مطالبہ
چندی گڑھ25فروری(کے ایم ایس) بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر فیروز پور جھرکہ میں سینکڑوں لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حال ہی میں ہندو انتہاپسندوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے دو مسلمان نوجوانوں ناصر اور جنید کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جمعرات کو ہریانہ کے ضلع بھیوانی میںایک گاڑی سے دو مسلمان نوجوانوں کی مکمل طور پر جلی ہوئی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ انہیںہندوتوا …
تفصیل۔۔۔عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کریں، کل جماعتی حریت کانفرنس
پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف سری نگر میں احتجاجی ریلی سرینگر25 فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی طاقتوں پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس …
تفصیل۔۔۔چھتیس گڑھ :نکسل علیحدگی پسندوں کے ساتھ تصادم میں تین پولیس اہلکار ہلاک
رائے پور، 25 فروری (کے ایم ایس)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں آج نکسل علیحدگی پسندوںکے ساتھ ایک تصادم میں پولیس کے ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ کے تین اہلکار ہلا ک ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس سندرراج پی نے ذراےع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ جھڑپ صبح 9 بجے کے قریب جاگر گنڈہ اور کنڈیڈ گاو¿ں کے درمیان اس وقت ہوئی جب …
تفصیل۔۔۔سرینگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے کارکنوں کا پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کیخلاف احتجاجی مارچ
سرینگر25 فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے انتظامیہ کی طرف سے پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کےخلاف احتجاج مارچ کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی انتظامیہ نے مقبوضہ علاقے میں یکم اپریل سے پراپرٹی ٹیکس لاگوکرنے کا حکمنامہ جاری کیا ہے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے درجنوں کارکنوں نے تنظیم کے ترجمان اعلیٰ سہیل …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں و کشمیر: نامعلوم شرپسندوں نے سیب کے سینکڑوں درخت کاٹ دیے
سرینگر 25 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نامعلوم شرپسندوں نے ضلع اسلام آباد میں سیب کے پانچ سو سے زائد درخت کاٹ دیے ہیں جس سے مقامی باشندوں میں پریشانی پھیل گئی۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے ہرپورہ اروانی میں مقامی لوگوں نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ہفتہ کی صبح علاقے کے کچھ لوگ جب ا پنے باغات میں گئے …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر: نامساعد حالات کیوجہ سے لوگوں کی ذہنی صحت شدید متاثر
سرینگر25 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بڑھتی ہوئی بے روز گاری اور دیگر مساعد حالات کی وجہ سے لوگوں کی ذہنی صحت شدید متاثرہو رہی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مزدور طبقے کے علاوہ سیاحت، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوںسے وابستہ لوگ ذریعہ معاش مفقود ہوجانے کیوجہ سے ذہنی امراض کا شکار ہو رہے ہیں اور یہ معاملہ دن بہ دن سنگین شکل اختیار …
تفصیل۔۔۔