جاوید اختر گجرات ، کشمیرمیں مسلمانوں کے قتل پر خاموش کیوں ہیں، شان ، فیصل قریشی اسلام آباد 23فروری (کے ایم ایس )پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں نے بھارتی شاعرو نغمہ نگار جاوید اختر کے پاکستان مخالف بیان کی پ±رزور مذمت کرتے ہوئے ایسے فنکاروں پر پابندی کا مطالبہ کر دیاہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق لاہور میں سجے فیض احمد فیض فیسٹیول اپنی تمام رنگینیاں بکھیر کر اپنے …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 23 فروری, 2023
بارہمولہ: معلم نے ساتھی معلم کا کان کاٹ دیا، ملزم گرفتار
سرینگر23فروری(کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس نے ایک استاد کو اپنے ایک ساتھی معلم کا کان کاٹنے کے الزام میں گرفتار کرلیاہے۔ ضلع کے علاقے پٹن بژھو کے ایک سرکاری مڈل سکول میں دو اساتذہ کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا جس دوران ایک استاد نے دوسر ے کا کان کاٹ ڈالا۔ پٹن کے ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ پولیس نے واقعے کی …
تفصیل۔۔۔آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی، کشمیر پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے سیمینار کا انعقاد کیا
مظفرآباد23فروری(کے ایم ایس) آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات نے ”کشمیری خواتین کے یوم مزاحمت“ کے موقع پرکشمیر پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (کے پی آر آئی) کے تعاون سے آج( جمعرات ) یونیورسٹی کیمپس میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں خواتین پر بھارتی فوجیوں کے مظالم پر روشنی ڈالی گئی۔ سیمینار میں رکن قانون سازاسمبلی نثاران …
تفصیل۔۔۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں کنن پوشپورہ واقعے کی متاثرہ خواتین کو انصاف دلائیں، مشعال ملک
اسلام آباد23فروری (کے ایم ایس )پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے کہا کہ بھارتی فورسز بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں عصمت دری کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں تاکہ کشمیریوں کی تذلیل کر کے طاقتور اختلافی آوازوں کو دبایا جا سکے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وہ مشعال ملک نے ان خیالات کا اظہار آج کشمیری خواتین کے یوم …
تفصیل۔۔۔کنن پوشپورہ واقعہ نام نہاد بھارتی جمہوریت کے ماتھے پر ایک بدنما دھبہ ہے، حریت رہنما
سرینگر22 فروری(کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما انجینئر ہلال احمد وار نے کہا ہے کہ کنن پوش پورہ اجتماعی عصمت دری کا المناک واقعہ نام نہاد بھارتی جمہوریت کے ماتھے پر ایک بدنما دھبہ ہے۔ ہلال احمد وار نے سرینگر میںجاری ایک بیان میںکہا کہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں آج سے بتیس برس قبل پیش آنے والے اس …
تفصیل۔۔۔پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھاتا رہے گا، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد 23 فروری (کے ایم ایس)پاکستان نے کہا کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھاتا رہے گا۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے آج اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھاتا رہے گا۔انہوںنے …
تفصیل۔۔۔مظفر آباد: انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام بھارت مخالف احتجاجی دھرنا اور ریلی
مظفرآباد23فروری (کے ایم ایس) سانحہ کنن پوشپورہ کو32برس پورے ہونے کے موقع پر بھارتی فوجیوں کی درندگی اور دہشتگردی کیخلاف مظفر آباد میں انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ بھارتی فوجیوں نے 23 فروری1991 کی رات کوکنن پوش پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران آٹھ سال کی عمر سے لے کر 80سال کی عمر تک کی تقریبا 100 خواتین …
تفصیل۔۔۔پریس کلب اسلام آباد مقبوضہ کشمیر میں میڈیا پر پابندیوں کے بارے میں اقوام متحدہ کو خط لکھے گا
اسلام آباد 23 فروری (کے ایم ایس) نیشنل پریس کلب(این پی سی) اسلام آباد کے صدر انور رضا نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ این پی سی مقبوضہ علاقے میں میڈیا پر پابندیوں کے بار ے میں اقوام متحدہ کو خط لکھے گا۔ انور رضا نے آج (جمعرات )” کشمیر میڈیا سروس“کے ایم ایس) …
تفصیل۔۔۔23فروری1991مقبوضہ کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ، قمر زمان کائرہ
اسلام آباد23فروری (کے ایم ایس) وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ 23فروری 1991کادن بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب قابض بھارتی افواج نے کنن پوشپورہ میں 100سے زائد کشمیری خواتین کو اجتماعی زیادتی کا شکار بنایاتھا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قمر زمان کائرہ نے ایک بیان میں کہاکہ کنن پوشپورہ کاسانحہ انتہائی …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر: ریل کی ٹکر سے شہری جان بحق
سرینگر23فروری (کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں ایک شخص ریل گاڑی کی زد میں آنے کے باعث جانبحق ہو گیا۔ ثناءاللہ بٹ نامی شخص بڈگام سرینگر سیکشن پر ریل کی زد میں آنے کیوجہ سے زخمی ہوا ۔ اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیدیا۔ متوفی ضلع پلوامہ کے علاقے لاجورہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔پولیس نے حادثے …
تفصیل۔۔۔