جموں22فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے کے ضلع اودھم پور میںنامعلوم غنڈوں نے ایک کشمیری ڈرائیور پر حملہ کردیا۔ حملہ آوروں نے محمد اسحاق کھولی نامی ڈرائیور کو ضلع کے علاقے مانسر میں نامعلوم وجوہات کی بنا ء پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ گاڑی پر سوار غنڈوں نے اسحاق کی گاڑی کو روکا جو جموں سے سرینگر جارہی تھی …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 22 فروری, 2023
جموں میں نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا
جموں22فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حکام نے بتایا کہ جموں شہر میں ایک نوجوان کو گولی مار کرقتل کر دیا گیاہے۔ حکام نے بتایاکہ اروند نامی نوجوان کو لکھن پال نے شہر کے مضافاتی علاقے گھروٹہ میں اپنے باپ کے لائسنس یافتہ 12بورہتھیار سے قتل کردیا۔انہوں نے بتایاکہ ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر:پونچھ سے ایک اورگاندربل سے ایک شخص کی لاش برآمد
سرینگر22فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع پونچھ کے علاقے سرنکوٹ میں ایک شخص کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی ۔ حکام نے بتایاکہ مقامی لوگوں نے سنائی سرنکوٹ سے تعلق رکھنے والے فاروق احمد کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی دیکھی توپولیس کو مطلع کردیا۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ایک پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اورضروری …
تفصیل۔۔۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے ترکیہ ،شام میں زلزلہ متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری
اسلام آباد22فروری(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی جانب سے ترکیہ اور شام میںزلزلہ متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے متاثرہ ممالک کے لئے مزید امدادی اشیاء روانہ کردی ہیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیری عوام کی طرف سے ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان بھیجنے کا اعلان کیاتھا۔ اس سلسلے میں کچھ امدادی سامان متاثرہ …
تفصیل۔۔۔کنٹرول لائن پر امن وسلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ کے مبصر مشن کو مزید موثر بنایا جائے:پاکستان
اقوام متحدہ22فروری(کے ایم ایس) پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن پر امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے بھارت اور پاکستان میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن (یو این ایم او جی آئی پی)کو مزید مضبوط اور موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے امن آپریشنزکی خصوصی کمیٹی …
تفصیل۔۔۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفدکی صدر عارف علوی سے ملاقات
اسلام آباد22فروری(کے ایم ایس) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھارت کے اصل چہرے کو بے نقاب کرنے کے لئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اوردیگر بھارتی مظالم کو ہر فورم پر اجاگر کرنے کی ضرورت پرزوردیا ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بات کل جماعتی حریت کانفرنس کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے منگل کے روز اسلام آباد …
تفصیل۔۔۔کنن پوشپورہ کا سانحہ بھارت کی نام نہاد جمہوریت کے چہرے پر ایک بد نما دھبہ ہے: مولوی بشیر
سرینگر22فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور تحریک شباب المسلمین کے چیئرمین مولوی بشیر عرفانی نے افسوس کا اظہارکیاہے کہ کئی دہائیاں گزرجانے کے باوجود کنن پوشپورہ سانحے کے متاثرین کو ابھی تک انصاف نہیںملا ہے۔ بشیر احمد عرفانی نے جیل سے ایک پیغام میں کہاکہ بھارت جہاں تحریک آزادی کو سبوتاژ کرنے …
تفصیل۔۔۔ہزاروں کشمیری غیر قانونی طورپرجیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں: رپورٹ
سرینگر22فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت نے بغیر کسی قانونی کارروائی کے جعلی مقدمات میں ہزاروں بے گناہ لوگوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے بدھ کو جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیاہے کہ حریت رہنمائوں، نوجوانوں، طلبا ئ، انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں سمیت چار ہزار سے زائدکشمیری …
تفصیل۔۔۔اگرمقبوضہ جموں وکشمیرمیں حالات ٹھیک ہیں تو انتخابات کرائیں:فاروق عبداللہ کا نئی دہلی کو چیلنج
سرینگر22فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںنیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے بدھ کے روز بھارتی حکومت کو چیلنج کیا کہ اگر علاقے میں حالات معمول پر آچکے ہیں تو اسمبلی انتخابات کرائے جائیں۔ فاروق عبداللہ نے جو سرینگر سے بھارتی پارلیمنٹ کے رکن ہیں، ایک میڈیا انٹرویو میں کہاکہ مودی حکومت جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کے معاملے …
تفصیل۔۔۔جاوید اختر کے دورہ پاکستان سے ناراض ہندو انتہا پسندوں نے ان کے خلاف محاذ کھول دیا
نئی دہلی22 فروری(کے ایم ایس)معروف بھارتی نغمہ نگار جاوید اخترکے دورہ پاکستان سے ناراض ہندو انتہا پسندوں نے ان کے خلاف محاذ کھول دیا اوربعض نے ان کا ویزا منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جاوید اختر فیض فیسٹیول میں شرکت کے لیے گزشتہ دنوں لاہور آئے تھے۔ ان کے اس دورے پر انتہا پسند ہندو تنظیمیں بہت ناراض ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے ان کے خلاف …
تفصیل۔۔۔