Daily Archives: 6 فروری, 2023

یرسٹر سلطان کی قیادت میں کشمیریوں کا بھارتی سفارتخانے سے برطانوی وزیر اعظم کی رہائشگاہ تک مارچ

یرسٹر سلطان کی قیادت میں کشمیریوں کا بھارتی سفارتخانے سے برطانوی وزیر اعظم کی رہائشگاہ تک مارچ

لندن06فروری(کے ایم ایس ) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں بھارتی سفارتخانے سے برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ 10ڈائوننگ سٹریٹ تک ہزاروں کشمیریوں نے زبردست یکجہتی مارچ کیا ۔ اس موقع پر مارچ کے شرکا مودی قصائی، کشمیریوں کا قاتل مودی، انڈیا کشمیر ہمارا چھوڑ دو، گو مودی گو ، لے کر رہیں گے …

تفصیل۔۔۔

یوم یکجہتی کشمیر منانے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ،جنرل سیکریٹری حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ

یوم یکجہتی کشمیر منانے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ،جنرل سیکریٹری حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ

کراچی 06فروری(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے جنرل سیکریٹری شیخ عبدالمتین نے یوم یکجہتی کشمیر شایان شان انداز میں منانے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ اد ا کیا ہے ۔ شیخ متین نے پیر کوکراچی کے چار روزہ دورے کے اختتام پر کراچی پریس کلب کے پروگرام "میٹ دی پریس” میں گفتگو کرتے ہوئے واضح کیاکہ کشمیری پاک بھارت تعلقات کے …

تفصیل۔۔۔

آسام:پولیس کی کم عمر بچیوں کی شادیوں کیخلاف کارروائی ، 22سو افراد گرفتار

آسام:پولیس کی کم عمر بچیوں کی شادیوں کیخلاف کارروائی ، 22سو افراد گرفتار

نئی دلی 06فروری(کے ایم ایس) بھارتی ریاست آسام میں پولیس نے کم عمری کی شادیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ 3 دنوں کے دوران 22سو سے زائد افراد کو کم عمر لڑکیوں سے شادی کرنے یا شادی میں سہولت دینے پر گرفتار کر لیاہے۔ بھارتی ریاست آسام کی کابینہ کی جانب سے 14سال سے کم عمر لڑکیوں سے شادی کرنے والوں کے خلاف بچوں کے خلاف جنسی زیادتی سے …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ کشمیر:کشمیریوں کی بے دخلی کی غیر قانونی مہم کی وجہ سے شدید خوف پایاہے، عمر عبداللہ

مقبوضہ کشمیر:کشمیریوں کی بے دخلی کی غیر قانونی مہم کی وجہ سے شدید خوف پایاہے، عمر عبداللہ

سرینگر06فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ پورے مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کی بے دخلی کی غیر قانونی مہم کی وجہ سے بڑے پیمانے پر خوف پایاہے۔ عمر عبداللہ نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے کونے کونے میں شروع کی گئی بے دخلی …

تفصیل۔۔۔

چھتیس گڑھ: نکسل باغیوں کے ہاتھوں بی جے پی لیڈر قتل

چھتیس گڑھ: نکسل باغیوں کے ہاتھوں بی جے پی لیڈر قتل

نئی دلی 06فروری(کے ایم ایس) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں نکسل باغیوں نے حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک لیڈر کو کلھاڑیوں اور خنجروں سے وار کر کے قتل کر دیا ہے ۔ بی جے پی رہنما نیل کنتھ ککیم اہلخانہ کے ہمراہ اپنی سالی کی شادی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے آبائی گائوں پیکارام آئے ہوئے تھے ۔ بی جے پی منڈل کے صدر نیل کنتھ ککیم جب …

تفصیل۔۔۔

یوم یکجہتی شایان شان انداز میں منانے پرعوام کا مشکور ہوں: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب

یوم یکجہتی شایان شان انداز میں منانے پرعوام کا مشکور ہوں: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور06فروری(کے ایم ایس) پنجاب کے نگران وزیراعلی محسن نقوی نے یوم یکجہتی کشمیر شایان شان طریقے سے منانے پر قوم خصوصا پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ محسن نقوی نے ایک بیان میں یوم یکجہتی کشمیر کے اجتماعات میں عوام کی بھرپور شرکت پرانکا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم وتشدد کے خلاف پرزور انداز میں آواز بلند کی گئی، پرعزم …

تفصیل۔۔۔

پاکستان کشمیری عوام کی سفارتی،سیاسی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گا، مصر میں پاکستان کے سفیر

پاکستان کشمیری عوام کی سفارتی،سیاسی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گا، مصر میں پاکستان کے سفیر

قاہرہ06فروری(کے ایم ایس ) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم یکجہتی کشمیر انتہائی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیریوں کا ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے عنوان سے سیمینار بھی منعقد کیا گیا جس میں دانشوروں، صحافیوں، سفارت کاروں، طلبہ اور پاکستانی کمیونٹی کے معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے آغاز پر صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیر خارجہ …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ کشمیر:انسداد تجاوزات کی نام نہاد مہم کو کشمیریوں کے خلاف ایک ہتھیار کے طورپر استعمال کیاجارہا ہے

مقبوضہ کشمیر:انسداد تجاوزات کی نام نہاد مہم کو کشمیریوں کے خلاف ایک ہتھیار کے طورپر استعمال کیاجارہا ہے

نئی دلی06فروری(کے ایم ایس) پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت انسداد تجاوزات کی نام نہاد مہم کو کشمیری عوام کو دبانے کے لیے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کررہی ہے ۔ محبوبہ مفتی نے آج نئی دلی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کا مقصدکشمیریوں سے …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ کشمیر:پوسٹروں میں کشمیریوں سے 9 اور 11 فروری کو مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل

مقبوضہ کشمیر:پوسٹروں میں کشمیریوں سے 9 اور 11 فروری کو مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل

سرینگر06فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں کشمیریوں سے کہاگیا ہے کہ وہ شہید کشمیری قائدین محمد افضل گورو اور محمد مقبول بٹ کی برسیوں کے موقع پر بالترتیب 9 اور 11فروری کو مکمل ہڑتال کریں ۔ بھارت نے محمد افضل گورو کو 09فروری 2013کو نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دیدی تھی …

تفصیل۔۔۔

یکساں سول کوڈ بنیادی حقوق کے خلاف ہے:مسلم پرسنل لا ء بورڈ

یکساں سول کوڈ بنیادی حقوق کے خلاف ہے:مسلم پرسنل لا ء بورڈ

لکھنو06فروری(کے ایم ایس)آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کہا ہے کہ یکساں سول کوڈ اور نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت کی طرف سے مسلمانوں پر نافذ کئے گئے دیگر قوانین آئین کی روح اوربنیادی حقوق کے خلاف ہیں۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا ء بورڈ کے ایگزیکٹو ارکان نے لکھنومیں ملاقات کی جس میں گیانواپی تنازعہ، یکساں سول کوڈ اور بھارتی شہر لکھنو میں مسلمانوں …

تفصیل۔۔۔