تازہ ترین

Daily Archives: 8 فروری, 2023

مقبوضہ کشمیر:جبری بے دخلی کی مہم کے خلا ف سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ

مقبوضہ کشمیر:جبری بے دخلی کی مہم کے خلا ف سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ

سرینگر08فروری (کے ایم ایس ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت کی طرف سے کشمیریوں کی جبری بے دخلی کی مہم کے خلاف سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پرتاپ پارک سرینگر میں مظاہرے کا اہتمام جموں وکشمیر آل الائنس کے نام سے مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے طبقات کے نمائندوں نے کیاتھا۔مظاہرین نے بھارت کی بی جے …

تفصیل۔۔۔

افضل گورو کا عدالتی قتل ایک سازش کا حصہ تھا، فاروق رحمانی

افضل گورو کا عدالتی قتل ایک سازش کا حصہ تھا، فاروق رحمانی

اسلام آباد08 فروری (کے ایم ایس) جموں و کشمیرپیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین اورکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سابق کنوینرمحمد فاروق رحمانی نے کہا کہ شہید محمد افضل گوروتحریک آزاد ی کشمیر کے علمبردار تھے جنہیں کشمیری کبھی بھلا نہیں سکتے ۔ انہوں نے کہاکہ افضل گورو کا عدالتی قتل ایک سازش کا حصہ تھا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک …

تفصیل۔۔۔

بھارت : لکھنو کا نام تبدیل کرکے لکشمن نگری رکھنے کیلئے تیاریاں جاری

بھارت : لکھنو کا نام تبدیل کرکے لکشمن نگری رکھنے کیلئے تیاریاں جاری

نئی دلی 08 فروری (کے ایم ایس) بھارت میں مسلمانوں سے منسوب مقامات کے نام تبدیل کرنے پر تیزی سے کام جاری ہے اور ریاست اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے لکھنو کا نام تبدیل کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مودی کی فسطائی حکومت بھارت میں مسلمانوں کی حکمرانی کی ہر نشانی مٹانے کے درپے ہے ۔نائب وزیر اعلیٰ کا یہ عندیہ بی جے …

تفصیل۔۔۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی اوراخلاقی حمایت کا اعادہ

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی اوراخلاقی حمایت کا اعادہ

اسلام آباد08 فروری (کے ایم ایس) اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کشمیری عوام کے حق خودارادیت کیلئے ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیاگیا ہے اورکشمیریوں کے نصب العین کیلئے پاکستان کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کیا گیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزیرپارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی کی جانب سے اجلاس م یں پیش کی گئی قرارداد کی متفقہ منظوری دی گئی جس میں کشمیری …

تفصیل۔۔۔

بھارتی پولیس نے جھوٹے الزامات کے تحت 10 کشمیریوں کو گرفتار کرلیا

بھارتی پولیس نے جھوٹے الزامات کے تحت10کشمیریوں کو گرفتار کرلیا

سرینگر08 فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے 10کشمیریوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا جو گزشتہ دو دہائیوں سے اپنی گرفتاری سے بچ رہے تھے جبکہ پولیس کے اس الزام کوگرفتار کشمیریوں کے اہلخانہ نے مسترد کر دیاہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا ہے کہ ان 10 افراد کو پلوامہ …

تفصیل۔۔۔

افضل گورو، مظلوم شہید

افضل گورو، مظلوم شہید

افضل گورو، مظلوم شہید (ارشد میر) 9فروری کشمیر کی تاریخ میں ایک اور المناک دن کے طور پر درج ہے۔ 2013 میں اسی روز بھارتی استعمار نے ایک بے گناہ کشمیری محمد افضل گورو کو بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے ایک جھوٹے اور من گھڑت کیس میں ملوث کرکے پھانسی پر چڑھایا اور یوں کشمیری قوم کو ایک اور گہرا زخم دیا جو کبھی مد مل نہیں ہوسکتا۔ آج افضل …

تفصیل۔۔۔

تصویری نمائش بھارتی ظلم و ستم دنیا بھر کے سامنے لانے کا موثر ذریعہ ہے، مشعال ملک

تصویری نمائش بھارتی ظلم و ستم دنیا بھر کے سامنے لانے کا موثر ذریعہ ہے، مشعال ملک

اسلام آباد08 فروری (کے ایم ایس) پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال ملک نے کہا ہے کہ تصویری نمائش بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے نہتے عوام پر بھارتی ظلم و ستم اور بربریت کو دنیا بھر کے سامنے لانے کاموثر ذریعہ ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشعال ملک نے بدھ کو نیشنل آرٹس کونسل کے زیر اہتمام تصویری نمائش کے موقع پر کہا کہ مقبوضہ کشمیر …

تفصیل۔۔۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے مقبول بٹ اور افضل گورو کو شاندار خراج عقیدت

کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے مقبول بٹ اور افضل گورو کو شاندار خراج عقیدت

سرینگر08 فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے ممتاز کشمیری رہنمائوں محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کو ان کی شہادت کی برسیوں کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غیر قانونی طور پر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما نعیم احمد خان نے نئی دلی کی بدنام …

تفصیل۔۔۔

کشمیری وفد کا ترک عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

کشمیری وفد کا ترک عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

اسلام آباد08 فروری (کے ایم ایس) کشمیریوں کے ایک وفد نے اسلام آباد میں ترک سفیر مہمت پاچاجی سے ملاقات کی اور ترکیہ میں تباہ کن زلزلے سے بڑے پیمانے پر ہونے والی اموات اور تباہی پر ترکیہ کے عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وفد کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ کشمیرمیں افضل گورو کے یوم شہادت کے موقع پر کل ہڑتال کی جائیگی

مقبوضہ کشمیرمیں افضل گورو کے یوم شہادت کے موقع پر کل ہڑتال کی جائیگی

کشمیریوں کی جبری بے دخلی اور املاک منہدم کرنے کی مہم بنیادی انسانی حقو ق کی خلاف ورزی ہے سرینگر08 فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں شہید کشمیری رہنماء محمد افضل گوروکے یوم شہادت پر کل مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس اورجموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے دی …

تفصیل۔۔۔