نئی دلی 30دسمبر(کے ایم ایس) بھارت میں کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا ہے کہ ہندوتوا بریگیڈ ملک میں اب مسلمانوں کے بعد مسیحی برادری کو نشانہ بنا رہی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پی چدم برم نے ان خیالا ت کا اظہارایک ٹویٹ میں مدر ٹریسا کے قائم کردہ خیراتی ادارے مشنریز آف چیریٹی کے ایف سی آر اے رجسٹریشن کی تجدید سے مودی حکومت کے …
تفصیل۔۔۔Monthly Archives: دسمبر 2021
بھارت کو مکمل طوپر فرقہ پرست قوتوں نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے
جموں30دسمبر(کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں یونائیٹڈ پیس الائنس کے زیر اہتمام جموں میں متعددسیاسی اور سماجی کارکنوں کے ایک اجلاس میں مقبوضہ علاقے اور پورے بھارت کی سیاسی ، سماجی اور سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اورالائنس کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کو فرقہ …
تفصیل۔۔۔جموں:بھارتی پولیس نے پی ڈی پی کے مارچ کو ناکام بنا دیا
جموں 30 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے مقبوضہ علاقے کے وسائل کو کارپوریٹ اداروں کو فروخت کے خلاف پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے کارکنوں کے احتجاج اور راج بھون (گورنر ہاوس) کی طرف مارچ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پی ڈی پی کے کارکنوں نے گاندھی نگر کے علاقے میں جمع ہوکر راج …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں ملٹی برانڈ چین سٹورز کھولے جانے پر اظہار تشویش
جموں30دسمبر(کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جموں فارماسیوٹیکل ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن اور جموں کیمسٹ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں میں ملٹی برانڈ اور بڑے چین سٹورز متعارف کرانے کے منصوبے سے کشمیری تاجروں اور ان کے ملازمین کی روزی روٹی پر تباہ کن اثر پڑے گا۔انہوں نے مودی حکومت پر زور دیا کہ وہ …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی فوجیوں نے مزید 3نوجوان شہید کردیے گزشتہ روز سے شہید ہونےوالوںکی تعداد 6ہو گئی
سرینگر 30دسمبر(کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع اسلام آباد میں مزید 3کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے ویری ناگ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ قبل ازیں اسی علاقے میں ایک حملے میں دو بھارتی فوجی اور ایک پولیس …
تفصیل۔۔۔مودی کے زیر قیادت بھارت میں مسیحی برادری کے خلاف حملوں میں اضافہ
اسلام آباد29 دسمبر (کے ایم ایس) بھارت میں رونما ہونے الی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھنے والے سیاسی ماہرین اور اداروں نے کہا ہے کہ بھارت میں مسیحی برادری پر بڑھتے ہوئے حملے مودی کی زیر قیادت بھارت کی پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی کا حصہ ہے جس سے ملک میں اقلیتوں کو اپنی بقا کا شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ہندو …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں تین کشمیری نوجوان شہید
سرینگر29 دسمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کولگام میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے میر ہامہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے …
تفصیل۔۔۔بھارت خالصتان تحریک کو بدنام کرنے کیلئے جعلی فلیگ آپریشنز کا سہارا لے رہا ہے
اسلام آباد29 دسمبر (کے ایم ایس) بیرون ملک مقیم سکھ برادری کے عزم اور خالصتان ریفرنڈم میں ان کی بڑی تعداد میں شرکت کے باعث بوکھلاہٹ کا شکار بھارت اپنے علیحدہ وطن کیلئے سکھوں کی مقامی تحریک کو بدنام کرنے کیلئے جعلی فلیگ آپریشنز کا سہارا لینے کی کوشش کر رہا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی جانیوالی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارتی سیاسی …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر:حملے میں دوبھارتی فوجی اور پولیس اہلکار زخمی
سرینگر29 دسمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع اسلام آباد کے علاقے نوگام میں ایک حملے میں دوبھارتی فوجی اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ حملہ اس وقت کیاگیا جب بھارتی فوج ، پولیس اور سینٹرل ریزروپولیس فورس کے اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کر رہی تھی۔زخمی …
تفصیل۔۔۔افسپا جیسے کالے قانون کے ذریعے بے شمار بے گناہ کشمیریوں کو قتل کیاگیا :پروفیسر سوز
سرینگر29 دسمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے سینئر لیڈر پروفیسر سیف الدین سوزنے کہاہے کہ گزشتہ 31برس سے آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ جیساکالااور ظالمانہ قانون آج بھی جموں وکشمیرمیں نافذ ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پروفیسر سیف الدین سوز نے ایک بیان میں کہاکہ اس سیاہ قانون کی دفعہ 4 کے تحت کوئی بھی بھارتی فوجی اور …
تفصیل۔۔۔