سرینگر12دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے حریت رہنما مشتاق الاسلام کو سرینگر سے گرفتار کر لیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے انہیں شہر کے علاقے ہٹہ مالو میں انکے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔ گرفتار ی کے بعد انہیں بٹہ مالو تھانے منتقل کیا گیا۔
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 12 دسمبر, 2021
فاروق رحمانی کاصحافی عارف قریشی کو زبردست خراج عقیدت
اسلام آباد 12 دسمبر (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر محمد فاروق رحمانی نے نوجوان صحافی عارف قریشی کے انتقال پر دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ”دی فورٹریس“ کے چیف ایڈیٹر عارف قریشی گزشتہ روز اسلام آباد میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔محمد فاروق رحمانی نے اسلام …
تفصیل۔۔۔ماس موومنٹ کا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بڑھتے ہوئے مظالم پر اظہارتشویش
سرینگر 12 دسمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں وکشمیر ماس موومنٹ نے علاقے میں قابض بھارتی فوجیوں کی طرف سے بڑھتے ہوئے مظالم اورکشمیری عوام کو درپیش مشکلات میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہارکیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق جموں وکشمیر ماس موومنٹ کے سیکرٹری انفارمیشن شبیر احمد نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں عام شہریوں کے تحفظ …
تفصیل۔۔۔کل جماعتی حریت کانفرنس کا کشمیریوں کی نسل کشی میں تیزی پر اظہار تشویش
سرینگر 12 دسمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کی طرف سے کشمیریوں کی نسل کشی میں تیزی لانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں نقل مکانی کرنے والے کشمیری پنڈتوں کے نام پر غیر ریاستی باشندوں کے …
تفصیل۔۔۔حریت رہنماﺅں کا مختلف افرادکے انتقال پر لواحقین سے اظہارتعزیت
سرینگر 12 دسمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے چیئرمین شبیر احمد ڈار، جموں و کشمیر مسلم لیگ کے رہنما فاروق احمد توحیدی اور تحریک استقلال کے چیئرمین غلام نبی وسیم آج ضلع بارہمولہ کے علاقوںپتوکھا، کرانکشیون اور سوپورگئے اور حریت رہنما شکیل الرحمان کے والد، محمد اشرف کی والدہ اور ہفتہ وار احتساب کے چیف …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کے میجر نے خودکشی کر لی
سرینگر 12 دسمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک میجر نے ضلع رامبن میں خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز کے میجر پرویندر سنگھ نے ضلع کے علاقے مہوبل میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔کھاری پولیس …
تفصیل۔۔۔بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا ہے: مقررین کانفرنس
برمنگھم 12 دسمبر (کے ایم ایس) تحریک کشمیر برطانیہ نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے سلسلے میں برطانیہ میں مختلف تقریبات منعقد کیں تاکہ دنیا کو یاد دہانی کرائی جا سکے کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تحریک کشمیربرطانیہ، فلسطین یکجہتی کانفرنس اور اسٹاپ دی وار کوئلیشن کے زیر اہتمام ایک کانفرنس سے …
تفصیل۔۔۔اظہار رائے کی آزادی کو دبانا مودی حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے: رپورٹ
اسلام آباد 12 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت میں اظہار رائے کی آزادی کو دبانا آر ایس ایس کی حمایت یافتہ مودی حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے اور مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد بھارت میںاظہاررائے کی آزادی کے لئے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کے بھارت میں سنسرشپ کی نت نئی …
تفصیل۔۔۔کے ڈی اے نے کل لداخ میں ہڑتال کی کال کا اعادہ کیا
لہہ 12 دسمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں خطہ لداخ میں کرگل ڈیموکریٹک الائنس (کے ڈی اے) نے کل لداخ میں مکمل ہڑتال کی کال کا اعادہ کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لہہ ایپکس کمیٹی اور کے ڈی اے نے ہڑتال کی کال دی ہے جنہوں نے لداخ کو ریاست کا درجہ دینے، آئینی تحفظ فراہم کرنے اورلہہ اورکرگل …
تفصیل۔۔۔جنرل راوت کی موت پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون
نئی دہلی 12 دسمبر (کے ایم ایس) بھارتی ایجنسیوں نے ان لوگوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی ہے جنہوں نے ہیلی کاپٹر حادثے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت کی ہلاکت پر سوشل میڈیا پرقابل اعتراض تبصرے پوسٹ کیے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کرناٹک کے وزیر داخلہ آراگا جنیندرا نے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ ان لوگوں کا سراغ لگائے …
تفصیل۔۔۔