لندن 05 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت میں سکھوں کے آزاد وطن خالصتان کے لیے ریفرنڈم کے پانچویں مرحلے کا انعقاد آج برطانیہ میں ہوا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق برطانیہ میں مقیم سکھ برادری کے ہزاروں افراد نے ریفرنڈم کے ان پانچ مرحلوں میں حصہ لیا جس کا آغاز رواں برس 31 اکتوبر کو لندن میں ووٹنگ سے ہوا تھاجس میں ہونے والی ووٹنگ میں 30ہزار سے زائد سکھوں نے …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 5 دسمبر, 2021
مقبوضہ جموں وکشمیر :بھارتی پولیس نے دو نوجوان گرفتار کر لیے
سرینگر05 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع شوپیاں سے آج(اتوار)کو دو نوجوان گرفتار کر لیے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شاہد احمد گنائی اور کفایت ایوب کو ضلع شوپیاں کے علاقے دوموانی سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔
تفصیل۔۔۔کرناٹک : چرچ پر حملے میں ملوث بجرنگ دل کے کارکن آزادانہ گھوم رہے ہیں
بیلور05دسمبر( کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بیلور میں ہندو انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل کے کارکنوں نے ایک چرچ میں زبردستی داخل ہو کر دعائیہ تقریب میں موجود افراد کو ہرساں کیا اور انہیں ڈرایا دھمکا یا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس واقعے کوگزرے ایک ہفتے سے زائد وقت ہو ا لیکن پولیس نے تاحال کسی ایک مجرم کو بھی گرفتار نہیں کیا۔ 28 نومبر کو …
تفصیل۔۔۔بھارت :کسانوں نے مودی حکومت کو احتجاج کے دوران مرنے والے 702 کسانوں کی فہرست بھیجی
نئی دہلی5 دسمبر (کے ایم ایس): سمیوکت کسان مورچہ نے 702 کسانوں کی فہرست مودی حکومت کو بھیجی ہے جو تین متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کے دوران انتقال کر گئے ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کسانوں کے رہنما کشن پال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ہم نے حکومت کو 702 کسانوں کی فہرست بھیجی ہے جو احتجاج کے جانوں سے گئے ۔ بھارتی لوک سبھا …
تفصیل۔۔۔سرینگر: پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ کے وفد کا شہید نوجوانوں کے اہلخانہ کیساتھ اظہار یکجہتی
سرینگر05 دسمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ کا ایک وفد تنظیم کے نائب چیئرمین اعجاز الحق کی قیادت میںشہید نوجوانوں اور غیر قانونی طورپر نظر بند کشمیریوں کے اہلخانہ کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آج سری نگر کے مختلف علاقوں میں گیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وفد میں اعجازالحق کے علاوہ پارٹی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مصعب اور …
تفصیل۔۔۔شہریت ترمیمی قانون سے مسلمان خاص طور پر نشانہ بن رہے ہیں، ششی تھرور
نئی دہلی 5 دسمبر(کے ایم ایس )بھارتی پارلیمنٹ میں انڈین نیشنل کانگریس کے رکن ششی تھرور نے کہا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون بنیادی طور پر ملک مخالف ہے جس سے ایک خاص اقلیت( مسلمان )نشانہ بن رہی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ششی تھرور نے نئی دہلی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ایسا قانون جس سے کوئی بھی برادری نشانہ بن …
تفصیل۔۔۔بھارت: مدھیہ پردیش میں پولیس کو اردو الفاظ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
بھوپال05 دسمبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں مسلم دشمنی کے ایک اوراقدام کے طورپر پولیس کو کاغذی کارروائی میں اردو الفاظ استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ساوتھ ایشین وائر نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاکہ مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیو راج چوہان نے ریاستی پولیس کو اردو الفاظ استعمال نہ کرنے کی ہدایت جاری کرکے مکمل طور پر ہندی الفاظ استعمال …
تفصیل۔۔۔کشمیری اپنے حقوق واپس حاصل کرنے کے لیے قربانیوں کے لئے تیار رہیں: فاروق عبداللہ
سرینگر 05 دسمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے عوام سے کہا ہے کہ وہ مودی حکومت کی طرف سے چھینے گئے حقوق واپس حاصل کرنے کے لیے بھارتی کسانوں کی طرح قربانیاں دینے کے لئے تیارر ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل …
تفصیل۔۔۔کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں : ایمپلائز موومنٹ
سرینگر 05 دسمبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر ایمپلائز موومنٹ نے علاقے میں بھارتی فورسز کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایمپلائز موومنٹ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ سفاک بھارتی فورسز کی اندھا دھند فائرنگ سے ہونے والی نوجوانوں کی شہادتیں مظلوم کشمیریوں پر …
تفصیل۔۔۔تنازعہ کشمیر کو تمام فریقوں کے درمیان بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور
جموں 05 دسمبر (کے ایم ایس) بھارت بنگلہ دیش پاکستان پیپلز فورم (بی بی پی پی ایف) نے تنازعہ کشمیر کو تمام فریقوں کے درمیان بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سابق رکن پارلیمنٹ اور بی بی پی پی ایف بھارتی شاخ کے نائب صدر شیخ عبدالرحمن نے جموں کے پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے …
تفصیل۔۔۔