آگرہ 07 دسمبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ کی ایک عدالت نے تین کشمیری طالب علموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 دسمبر تک توسیع کر دی ہے جنہیں رواں سال اکتوبر میں ٹی ٹونٹی عالمی کپ کے ایک میچ میںبھارت کے خلاف پاکستان کی جیت پرجشن منانے اور پاکستان کے حق میں پوسٹس شیئر کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 7 دسمبر, 2021
مقامی مسلمانوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال قائم کرتے ہوئے پنڈت خاتون کی آخری رسومات اداکیں
سرینگر 07 دسمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع کولگام میں مقامی مسلمانوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کا مثالی مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ایک ہندو پڑوسن کی آخری رسومات اداکیں جو منگل کو انتقال کر گئی ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے بیگام کی رہائشی لاجونتی دیوی مختصر علالت کے بعد 75 سال …
تفصیل۔۔۔حیدر پورہ جعلی مقابلہ :قابض حکام مقررہ15 دن میں تحقیقات مکمل کرنے میں ناکام
سرینگر 07 دسمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںحیدر پورہ جعلی مقابلے میں بے گناہ شہریوں کے قتل کی تحقیقات کے لیے مقررہ 15 دن گزرجانے کے باوجود قابض حکام رپورٹ کو حتمی شکل دینے میں ناکام رہے جبکہ مقتولین کے اہلخانہ انصاف کے منتظر ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 15 نومبر کو سرینگر کے علاقے حیدر …
تفصیل۔۔۔ناگالینڈ میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 15 شہریوں کے قتل پر مودی حکومت تنقید کی زد میں
نئی دہلی 07 دسمبر (کے ایم ایس) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ (سی پی آئی۔ایم) نے بھارتی ریاست ناگالینڈ کے ضلع مون میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 15 شہریوں کے قتل پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاور ایکٹ (AFSPA) کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی پی آئی۔ایم نے ایک بیان میں کہا کہ ان …
تفصیل۔۔۔پاکستان خطے میں امن کے لیے تنازعہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے:وزیر خارجہ
برسلز 07 دسمبر (کے ایم ایس) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان پورے جنوب ایشیائی خطے میں امن و استحکام کے لیے پرامن ہمسائیگی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہوں نے یہ بات منگل کو برسلز میں نیٹو کے ہیڈ کوارٹر میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل Jens Stoltenberg سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان …
تفصیل۔۔۔بھارتی فوج کی گاڑی نجی کارپر چڑھ دوڑی ، ریٹائرڈ پولیس افسر ہلاک، 4 افراد زخمی
جموں 07 دسمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںجموں خطے کے ضلع راجوری میں بھارتی فوج کی گاڑی ایک نجی کارپر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں پولیس کا ایک ریٹائرڈ سب انسپکٹر ہلاک اور 6 سالہ بچی سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک پولیس افسرنے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ یہ واقعہ جموں پونچھ ہائی وے …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر: راجوری میں آزادی کے حق میں پوسٹرز چسپاں
جموں 07 دسمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے جموں خطے کے ضلع راجوری میں آزادی کے حق میں پوسٹر چسپاں کئے جانے پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پوسٹر جموں و کشمیر غزنوی فورس (جے کے جی ایف) کی طرف سے ضلع تھنہ منڈی کے علاقے عظمت آباد میں چسپاںکئے گئے ہیں۔بھارتی پولیس …
تفصیل۔۔۔بھارتی فوج نے مقتول شہریوں کی 6 لاشیں چھپانے کی کوشش کی:ناگالینڈ حکومت کی تصدیق
کوہیما 07 دسمبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست ناگالینڈ کی حکومت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بھارتی فوج نے مقتول15 شہریوں میں سے 6 کی لاشیں چھپانے کی کوشش کی تھی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے اتوار کو ناگالینڈ کے ضلع مون میں کم از کم 15 شہریوں کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ فوج نے قتل کئے گئے 15شہریوں میں سے …
تفصیل۔۔۔توہین آمیز خاکے شائع کرنے پر جے سی پبلی کیشنز کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ
جموں 07 دسمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں کی کئی مزاحمتی تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم یونائیٹڈ پیس الائنس (یو پی اے) نے ساتویں جماعت کی کتاب میں توہین آمیزمواد کی اشاعت پر دہلی میں قائم جے سی پبلی کیشنز کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یونائیٹڈ پیس الائنس کے رہنماو ں نے سکول کی کتاب میں گستاخانہ …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر:پولیس کے ریٹائرڈ ملازمین کا جموں میں احتجاجی مظاہرہ
جموں 07 دسمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پولیس کے ریٹائرڈ ملازمین نے جموں میں پریس کلب کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نان گزیٹڈ پولیس پنشنرز ویلفیئر فورم کے چیئرمین اجیت سنگھ کی قیادت میں ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد نے پریس کلب جموں کے باہر جمع ہوکر پنشنوں سے متعلق …
تفصیل۔۔۔