جموں30نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے آج جموں خطے کے ضلع راجوری سے ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے نوجوان کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ ضلع میں ایک مسافر گاڑی میں سفر کر رہا تھا۔گرفتار نوجوان کا تعلق جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں سے ہے۔
تفصیل۔۔۔Monthly Archives: نومبر 2021
مقبوضہ جموں وکشمیر : رام بن میں بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی
جموں30نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںجموں خطے کے ضلع رام بن آج ایک بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجی نے ضلع میں بانہال کے علاقے چملواس فوجی کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔اس واقعے سے جنوری 2007 سے مقبوضہ علاقے میں خودکشی کرنے …
تفصیل۔۔۔” تحفظ کی ذمہ داری “کشمیرکے لئے استعمال کیاجانے والا سب سے قابل عمل راستہ ہے: قانونی ماہرین
اسلام آباد 30نومبر (کے ایم ایس) قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ” تحفظ کی ذمہ داری “کشمیرکے حوالے سے غیر آئینی ہتھکنڈوں کو روکنے کے لیے بھارت کے خلاف استعمال کیاجانے والا سب سے قابل عمل راستہ ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق لیگل فورم فار کشمیر (LFK) کے زیر اہتمام اور کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کے اشتراک سے ”مقبوضہ جموںوکشمیر میں انسانوں کا قتل عام“کے عنوان سے منعقدہ …
تفصیل۔۔۔بھارتی پیراملٹری کو زمین کی منتقلی کے خلاف کشمیری سراپا احتجاج ، حکمنامہ منسوخ کرنے کا مطالبہ
سرینگر30نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع پلوامہ کے علاقے ووکھو کاکہ پورہ کے رہائشی بھارتی پیراملٹری سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کو ان کی زرعی زمین پر کیمپ قائم کرنے کی اجازت دینے پر قابض انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق علاقے کے لوگوں نے سرینگر کے پریس انکلیو میں بھی احتجاجی …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے باوجود نوکریاں بھارتی شہریوں کو دی گئیں
سرینگر30نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جنتا دل یونائیٹڈ نے کہاہے کہ مقبوضہ علاقے میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے باوجود جموں و کشمیربنک میں 950 سے زیادہ نوکریاں بھارتی ریاستوں ہریانہ اور پنجاب کے شہریوں کو دی گئی ہیں جو کشمیر ی عوام اور جموں کے ڈوگروں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق جنتا دل یونائیٹڈکے …
تفصیل۔۔۔حریت فورم کا بھارتی فورسز کو زرعی زمین الاٹ کرنے پر اظہارتشویش
سرینگر30نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں میر واعظ عمر فاروق کی سرپرستی میں قائم حریت فورم نے ضلع پلوامہ کے علاقے کاکہ پورہ میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کو کیمپوں اور رہائش کے لیے زرعی زمین الاٹ کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فورم نے آج سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں بے گناہ شہریوں کے قتل اور زمینوں پر جبری قبضے کی مذمت
سرینگر30 نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر فریڈم فرنٹ اور جموں و کشمیر ماس موومنٹ نے بے گناہ شہریوں کے قتل اور علاقے میں زمینوں پر جبری قبضے پر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی مذمت کی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں وکشمیر فریڈم فرنٹ کے چیئرمین سید بشیر اندرابی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں …
تفصیل۔۔۔نئی دلی: افغان شہری گولی لگنے سے ہلاک
نئی دلی 30 نومبر (کے ایم ایس) بھارتی دارلحکومت نئی دلی میں 28سالہ افغان شہری گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق افغان شہری سراج نئی دلی کے شمالی علاقے وزیر آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ افغان شہری ایک تاجر تھا جو بالی مرن میں کام کرتاتھا ۔
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں نے گزشتہ 3برس کے دوران 651کشمیریوں کو شہید کیا
سرینگر30 نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران 2019سے اب تک گزشتہ تین سال میں13خواتین سمیت 651کشمیریوں کو شہید کیاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق ان میں سے 99کشمیریوں کو بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے حراست کے دوران جعلی …
تفصیل۔۔۔بھارتی ریاستی دہشت گردی کے باوجود کشمیری اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھیں گے ، خواجہ فردوس
سرینگر30 نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور ڈیموکریٹک پولٹیکل موومنٹ کے چیئرمین خواجہ فردوس نے کہا ہے کہ کشمیری عوام بھارتی ظلم وتشدد اور بدترین ریاستی دہشت گردی کے باوجود اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی سے ہرگز دستبردار نہیں ہو ں گے اور اپنی جدوجہد کو اسکے منطقی انجام تک پہنچا ئیں …
تفصیل۔۔۔