تازہ ترین

Daily Archives: 28 مئی, 2022

اقوام متحدہ کے سربراہ یاسین ملک کی رہائی کیلئے کردار ادا کریں، بیرسٹر سلطان

اقوام متحدہ کے سربراہ یاسین ملک کی رہائی کیلئے کردار ادا کریں، بیرسٹر سلطان

میرپور 28 مئی (کے ایم ایس) آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو بھارت کی کینگرو عدالت(Kangaroo court )کی طرف سے دی گئی غیر منصفانہ سزا کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اپیل کی کہ وہ کشمیری رہنما کی جلد رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔کشمیرمیڈیاسروس …

تفصیل۔۔۔

گاندر بل میں نوجوان مردہ پایا گیا

گاندر بل میں نوجوان مردہ پایا گیا

سرینگر28 مئی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع گاندربل میں آج( ہفتہ ) ایک 28 سالہ نوجوان کی پراسرار حالت میں لاش برآمد ہوئی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے گڈورہ میں لوگوں نے دھان کے کھیتوں میں نوجوان کی لاش دیکھی جسکی اطلاع انہوں نے پولیس کو دی۔ پولیس نے فوری طور موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا۔

تفصیل۔۔۔

”یوم تکبیر “ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے اعزاز کا دن ہے ،ریاض پیرزادہ

”یوم تکبیر “ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے اعزاز کا دن ہے ،ریاض پیرزادہ

اسلام آباد 28 مئی (کے ایم ایس)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ نے آج سابق وزرائے اعظم ذوالفقار علی بھٹو ، محمد نواز شریف اور ان سائنسدانوں کی خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنایا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاض حسین پیرزادہ نے اسلام آباد میں ایک انٹرویو میں کہا کہ یوم تکبیر پاکستانی قوم اور دنیا بھر کے …

تفصیل۔۔۔

وزیر داخلہ کی قوم کو” یوم تکبیر“ کی مبارکباد

وزیر داخلہ کی قوم کو” یوم تکبیر“ کی مبارکباد

اسلام آباد 28 مئی (کے ایم ایس) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے قوم کو ”یوم تکبیر“ کی مبارکباد دی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہوں نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا کہ بھارت کی طرف سے کیے گئے جوہری دھماکوں کے جواب میں 24 برس قبل آج ہی کے دن 6 ایٹمی تجربات کرکے پاکستان ایٹمی طاقت بنا۔انہوں نے کہا کہ …

تفصیل۔۔۔

”یوم تکبیر “پاکستان کے لیے فخر کا دن

”یوم تکبیر “پاکستان کے لیے فخر کا دن

اسلام آباد28 مئی (کے ایم ایس)پاکستان کی طرف سے28مئی 1998 کو کیے گئے تاریخی ایٹمی تجربات کی یاد میں آج یوم تکبیر منایا جا رہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پاکستان مسلم امہ کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت ہے۔ بھارتی جوہری تجربات کا جواب دینے کے لیے اپنے دفاع میں جو ایٹمی دھماکے کیے گئے تھے اس نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا …

تفصیل۔۔۔

”ڈیموکریٹک حریت فرنٹ“ کا شوپیاں عصمت دری ، قتل کے بہیمانہ واقعے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ

”ڈیموکریٹک حریت فرنٹ“ کا شوپیاں عصمت دری ، قتل کے بہیمانہ واقعے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ

سرینگر 28 مئی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈیموکریٹک حریت فرنٹ (ڈی ایچ ایف) نے شوپیاں میں باوردی بھارتی اہلکاروں کی طرف سے دو خواتین کی عصمت دری اور قتل کی مذمت کرتے ہوئے بہیمانہ واقعے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ دہرایا ہے تاکہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے آسیہ اور …

تفصیل۔۔۔

برطانیہ :تارکین وطن کشمیریوں کا یاسین ملک کی بھارتی جیل سے رہائی کے لیے مظاہرہ

برطانیہ :تارکین وطن کشمیریوں کا یاسین ملک کی بھارتی جیل سے رہائی کے لیے مظاہرہ

برمنگھم 28 مئی (کے ایم ایس) برطانیہ میں مقیم تارکین وطن کشمیریوں نے بھارتی عدالت کیطرف سے کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کو عمر قید کی سزا کو فوری طور پر واپس لینے اور انکی رہائی کے لیے کئی شہروں میںزبردست مظاہرے کیے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہروں کی کال تحریک کشمیر برطانیہ نے دی تھی ۔ تنظیم کے صدر فہیم کیانی نے برمنگھم میں مظاہرین سے خطاب …

تفصیل۔۔۔

جموں: لوگوں کا شراب کی دکان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جموں: لوگوں کا شراب کی دکان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جموں28 مئی (کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع جموں کے علاقے آر ایس پورہ رتانہ میں لوگوں نے شراب کی دکان کے خلاف خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بڑی تعداد میں لوگ رتانہ موڑ پر جمع ہوئے اور احتجاج کیا۔ مظاہرین نے جن میں خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد شامل تھی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور …

تفصیل۔۔۔

بھارت 5اگست 2019کااپنا یکطرفہ اقدام واپس لے، وزیر اعظم

بھارت 5اگست 2019کااپنا یکطرفہ اقدام واپس لے، وزیر اعظم

سلام آباد 28 مئی (کے ایم ایس) وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے اس مطالبے کو دہرایا ہے کہ خطے میں امن برقرار رکھنا بھارت کی ذمہ داری ہے جسے تنازعہ کشمیر اور دیگر تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے ایک بامعنی مذاکراتی عمل شروع کرنے کیلئے مقبوضہ جموںوکشمیر کے بارے میں 5اگست 2019کا اپنا یکطرفہ اقدام واپس لینا چاہیے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے قوم …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی پولیس نے سماجی کارکن وقار بھٹی سمیت دو افراد گرفتار کر لیے

مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی پولیس نے سماجی کارکن وقار بھٹی سمیت دو افراد گرفتار کر لیے

جموں 28 مئی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پولیس نے ایک معروف سماجی کارکن وقار حسین بھٹی سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وقار حسین بھٹی کو جو جموں وکشمیر سے متعلق بھارتی میڈیا کے مباحثوں میں بھی حصہ لیتے ہیں پولیس نے شیولنگ کے بارے میں ٹویٹ کے الزام میں گرفتار کیا ۔ضلع راجوری کے علاقے تھانہ …

تفصیل۔۔۔