اسلام آباد 28مئی (کے ایم ایس) جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین اورکشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے مطالبہ کیا ہے کہ مسلم دنیا یاسین ملک کی عمر قید کی سزا پر محض مذمت اور تحفظات کا اظہار نہ کرے بلکہ ٹھوس اقدامات کرکے ان کی فوری رہائی کو یقینی بنائے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مشعال ملک نے اسلام آباد میں سابق گورنر پنجاب …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 28 مئی, 2022
دارالخیر میرواعظ منزل کا آتشزدگی کے واقعات پر دکھ اور افسوس کا اظہار
سرینگر 28مئی (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںدارالخیر میرواعظ منزل نے گزشتہ دنوںڈلگیٹ نہروپارک اوررونی محلہ جھیل ڈل سرینگر میں آتشزدگی کے الگ الگ واقعات میں ایک 9سالہ بچی کے جھلس کر جاں بحق ہونے اور کئی مکانات کے نذر آتش ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق دارالخیر میرواعظ منزل نے سرینگر میں جاری ایک بیان …
تفصیل۔۔۔کل جماعتی حریت کانفرنس کا کشمیریوں پر بھارتی مظالم میں تیزی پر اظہار تشویش
شوپیان عصمت دری، دہرے قتل کے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ سرینگر28 مئی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حق خودارادیت کے حصول کی کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کے لیے ان پر بھارتی مظالم میں تیزی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی …
تفصیل۔۔۔بھارتی فوجیوں نے مزید دو کشمیری نوجوان شہید کردیے
سرینگر 28مئی (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع اسلام آباد میں مزید دوکشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کی ضلع کے علاقے شتی پورہ بجبہاڑہ میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔بھارتی فورسز نے علاقے کے تمام داخلی اورخارجی …
تفصیل۔۔۔حریت رہنما خورشید پرے کو غیر قانونی نظربندی سے رہائی پر مبارکباد
سرینگر 28مئی (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنما اور جموں و کشمیر مسلم لیگ کے قائم مقام چیئرمین عبدالاحمد پرہ، وحید احمد گوجری اور ارشاد احمد پرہ آج منڈی گام قاضی آبادگئے اورغیر قانونی نظربندی سے حال ہی میں رہاہونے والے حریت رہنما خورشید احمد پرے کو مبارکباد دی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خورشید احمدپرے کو جموں کی کوٹ …
تفصیل۔۔۔وزیر اعظم کا ملکی دفاع اور قومی مفاد کے لیے ہر قربانی دینے کے عزم کا اظہار
اسلام آباد 28مئی (کے ایم ایس)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ ملک کے دفاع ، سلامتی اور قومی مفادکے لیے کوئی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وزیراعظم نے اپنے پیغام میں قوم کو یوم تکبیر پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی دن ہے جب 1998میں پاکستان نے اپنی آزادی ، خودمختاری اور دفاع پر سمجھوتہ نہ …
تفصیل۔۔۔وزیر اطلاعات کی قوم کو یوم تکبیر پر مبارکباد
اسلام آباد 28مئی (کے ایم ایس)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے قوم کو یوم تکبیر پر مبارکباد دی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ 1998میں آج کے دن جوہری تجربات کرنے کا فیصلہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان آزاد ہے اور ہمیشہ آزاد رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے ثابت کیا کہ …
تفصیل۔۔۔یاسین ملک کو عمرقید کی سزا دیے جانے کے خلاف کوٹلی میں احتجاجی ریلی
کوٹلی 28مئی (کے ایم ایس)جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمدیاسین ملک کو بھارتی عدالت کی طرف سے جھوٹے مقدمات میں عمر قید کی سزا سنائے جانے کے خلاف اوردیگر حریت رہنمائوں کی رہائی پر زوردینے کے لئے آزادجموں وکشمیر کے شہر کوٹلی میں ڈسٹرکٹ ریفیوجی کیمپ سے گلپور بازار تک ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق احتجاجی ریلی میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر : سڑک حادثات میں 2 افراد کی جانیں ضائع، 27 زخمی
جموں28 مئی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سڑک حادثات میں دو افراد کی جانیں ضائع ہو گئیں جبکہ ستائیس زخمی ہو گئے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک پولیس افسر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ 27 اور 28 مئی کی درمیانی شب جموں کے علاقے بکرم چوک میں ایک لوڈ کیریئر کو توی پل پر حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور …
تفصیل۔۔۔آج”یوم تکبیر“ جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
اسلام آباد 28 مئی (کے ایم ایس) ملک بھر میں آج” یوم تکبیر“قومی جوش وجذبے سے منایاجارہاہے ۔یہ دن 28 مئی 1998ءکو بلوچستان کے علاقے چاغی میں کئے گئے تاریخی ایٹمی تجربات کی یاد میں منایا جاتا ہے۔رواں برس اس دن کاموضوع ہے ”نہ جھکے تھے نہ جھکیں گے“۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات نے اس سلسلے میں ایک قومی نغمہ بھی جاری کیا ہے جس …
تفصیل۔۔۔