عالمی اداروں سے لبریشن فرنٹ کے سربراہ کی رہائی کے لیے آواز اٹھانے کی اپیل اسلام آباد 18مئی (کے ایم ایس) نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میںغیر قانونی طور پر نظربندجموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمدیاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کے شوہر کاعدالتی قتل کیا جائے گا کیونکہ وہ تحریک آزادی کشمیر کی علامت ہیں۔ …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 18 مئی, 2022
انڈین امریکن مسلم کونسل کی تاریخی گیان واپی مسجد کے ایک حصے کو سیل کرنے کی مذمت
واشنگٹن 18مئی(کے ایم ایس)انڈین امریکن مسلم کونسل نے ایک بیان میں بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر وارانَسی(بنارس) میں تاریخی گیان واپی مسجد کے ایک حصے کو سیل کرنے کے بھارتی عدالت کے حکم کی مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آئی اے ایم سی نے کہا کہ یہ واقعہ تاریخی بابری مسجد کی طرح گیان واپی مسجد کے انہدام کی راہ ہموار کرنے کی طرف ایک اقدام …
تفصیل۔۔۔یاسین ملک اور دیگر حریت رہنمائوں کی رہائی کا مطالبہ
شہدائے کشمیرکا خون رائیگاں نہیں جائے گا: عوامی مجلس عمل سرینگر 18مئی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں اور نوجوانوں کی مقبوضہ علاقے اور بھارت کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی نظربندی کے خلاف کشمیریوں کا احتجاج درج کرانے کے لیے سرینگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹرچسپاں …
تفصیل۔۔۔قید و بند اور ظلم وجبر کی پالیسیوں سے حقیقت کو تبدل نہیں کیا جاسکتا: میرواعظ عمر فاروق
سرینگر 18مئی (کے ایم ایس) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمرفاروق نے شہید رہنمائوں میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق ، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کشمیری عوام سے21مئی کو ان کے یوم شہادت پر مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل کی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اپنے گھرمیں نظربند میرواعظ عمرفاروق نے سرینگر …
تفصیل۔۔۔بی جے پی بھارت میں مذہبی جذبات بھڑکارہی ہے :مایاوتی
لکھنو18مئی(کے ایم ایس) بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے کہاہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی بھارت میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری ، غربت اور مہنگائی کے مسئلے سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے لوگوں میں مذہبی جذبات بھڑکارہی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مایاوتی نے لکھنومیں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مذہبی مقامات کو دانستہ طورپر نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ انہوں نے لوگوں …
تفصیل۔۔۔گیانواپی مسجد کے بعدمتھوراکی عدالت میں شاہی عیدگاہ مسجد کو سیل کرنے کی درخواست
متھورا18مئی (کے ایم ایس) :بھارتی ریاست اترپردیش میںوارانسی عدالت کی طرف سے گیانواپی مسجد کے ایک حصے کو سیل کرنے کے حکم کے بعدمتھورا کی ایک مقامی عدالت میں شاہی عیدگاہ مسجد کو سیل کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق دو وکلاء مہیندر پرتاپ سنگھ اور راجندر مہیشوری کی طرف سے دائرکی گئی درخواست میں گیانواپی تنازعے پر عدالتی حکم کا حوالہ دیتے ہوئے شاہی …
تفصیل۔۔۔بھارت کا جنگی جنون جاری ، بحری جہاز شکن میزائل کا تجریہ
نئی دلی 18مئی(کے ایم ایس) بھارت نے خطے میں اپناجنگی جنون جاری رکھتے ہوئے بحری جہاز شکن میزائل کا تجریہ کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی بحریہ اور ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے اڑیسہ میں چاندی پورٹیسٹنگ رینج میں مشترکہ طورپر ملکی ساختہ بحری جنگی جہاز شکن میزائل کا تجربہ کیا ہے۔بحریہ کے ایک ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ میزائل کو چاندی پور میںبحریہ کے سیکنگ 42بی …
تفصیل۔۔۔بھارت :یوگی حکومت نے نئے مدارس کو گرانٹ روکنے کی منظوری دے دی
لکھنو18مئی (کے ایم ایس) بھارتی ریاست اتر پردیش کی حکومت نے نئے مدارس کواپنی گرانٹ کی فہرست سے خارج کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اکھلیش یادو حکومت کی پالیسی کو ختم کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ نئے مدارس کو کوئی گرانٹ نہیں ملے گی۔یوپی حکومت نے اپنے آخری بجٹ میں مدرسوں کوجدید خطوط پر استوار کرنے …
تفصیل۔۔۔ہندو انتہا پسندوںکی دھمکی کے بعد مغل شہنشاہ اورنگ زیب عالمگیرکے مزار پر سیکورٹی سخت
اورنگ آباد 18مئی (کے ایم ایس) ہندوئو انتہا پسندوں کی طرف سے بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہراورنگ آباد میں واقع مغل بادشاہ اورنگ زیب عالمگیرکے مزار پر توڑ پھوڑ کرنے کی دھمکی کے بعد پولیس اہلکاروں کو تعینات کر کے مزار کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے ۔ کشمیرمیڈیاس سروس کے مطابق اورنگ آباد کے علاقے خلدآباد شریف میں واقع شہنشاہ اورنگ زیب کے مزار پر چند دن قبل آل …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر: حریت پسند کشمیری عوام سے ہفتہ کے روز مکمل ہڑتال کی اپیل
سرینگر18مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے حریت پسند کشمیری عوام سے ممتاز آزادی پسند رہنمائوں میرواعظ مولوی محمد فاروق ،خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کی شہادت کی برسیوں کے موقع پر 21مئی بروز ہفتہ کو مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہڑتا ل کامقصد بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی مختلف جیلوں …
تفصیل۔۔۔