بنگلور17مئی (کے ایم ایس):بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع داونگرے میں اونچی ذات کی ایک لڑکی کو پیغام بھیجنے پر 20سالہ دلت نوجوان کو وحشیانہ تشددکانشانہ بنانے کے خلاف دلت کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔یہ واقعہ ضلع کے اٹیگیرے گائوں میں 13مئی کو پیش آیا تھا۔ ملزمان دلت نوجوان گنیش کو نامعلوم مقام پر لے گئے اور …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 17 مئی, 2022
جے ایم سی میں مساجد میں لاڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی کی قرارداد منظور
جموں17مئی (کے ایم ایس)غیرقانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جموںمیونسپل کارپوریشن (جے ایم سی)نے مسلمان دشمن اقدام کرتے ہوئے مذہبی مقامات پر لائوڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کرلی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جیسے ہی پرانے شہر کے علاقے مست گڑھ کے وارڈ نمبر 3سے فرقہ پرست بھارتیہ جنتا پارٹی کے کونسلر نروتم شرما نے یہ قراردادپیش کی تو اپوزیشن کونسلرز اس قرارداد کی …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر: بارہمولہ میں شراب کی دکان پر دستی بم سے حملہ، ایک شخص ہلاک چار زخمی
سرینگر 17مئی (کے ایم ایس)غیرقانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں منگل کی شام کو بارہمولہ قصبے میںنامعلوم افراد کی طرف سے شراب کی ایک دکان پر دستی بم کے حملے میں ایک شخص ہلاک اورچاردیگر زخمی ہوگئے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قصبے کے علاقے دیوان باغ میںایک نامعلوم شخص خریدار کے بھیس میں نئی کھلنے والی شراب کی ایک دکان میںداخل ہوگیا اور دستی بم پھینکا جس سے …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیرمیں 21مئی شہید رہنمائوں کے یوم شہادت پرمکمل ہڑتال کی جائے گی
تمام سیاسی جماعتوں کا اسمبلی حلقوں کی غیرقانونی حدبندی کے خلاف جموں میں احتجاجی دھرنا سرینگر 17مئی (کے ایم ایس):کل جماعتی حریت کانفرنس نے حریت پسندکشمیر ی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ممتاز آزادی پسند رہنمائوں میر واعظ مولوی محمد فاروق، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کے یوم شہادت پر21مئی بروز ہفتہ مکمل ہڑتال کریں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے آج سرینگر …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر: حریت پسند کشمیری عوام سے 21مئی کو مکمل ہڑتال کی اپیل
سرینگر17مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے حریت پسند کشمیری عوام سے ممتاز آزادی پسند رہنمائوں میرواعظ مولوی محمد فاروق ،خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کی شہادت کی برسیوں کے موقع پر 21مئی بروز ہفتہ کو مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے آج سرینگر میں …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پرہر کشمیری کوبھارتی مظالم کا سامنا ہے:فاروق رحمانی
اسلام آباد17مئی (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے کنوینر محمد فاروق رحمانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پرجس کی ضمانت اقوام متحدہ نے دے رکھی ہے،ہر کشمیری کو بھارتی مظالم کا سامناکرنا پڑرہا ہے ۔ محمد فاروق رحمانی نے آج اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیرایک بین الاقوامی تنازعہ ہے جسے حل …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر:حلقہ بندی کمیشن کی نام نہاد رپورٹ کے خلاف احتجاجی دھرنا
جموں17مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر حلقہ بندی کمیشن کی نام نہاد حتمی رپورٹ کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ مودی حکومت نے ہندو اکثریتی خطے جموں کو مسلم اکثریتی وادی کشمیر پراسمبلی نشستوں میں برتری دینے کی غرض سے مقبوضہ کشمیرمیںاسمبلی حلقوں کی از سرنو ترتیب دینے کیلئے نام نہاد حلقہ …
تفصیل۔۔۔ہندو انتہا پسند تنظیم رام سینا کا بھارت میں مدارس پر پابندی کا مطالبہ
نئی دلی 17مئی (کے ایم ایس) بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم سری رام سینا کے سربراہ پرمود متھالک نے مدارس پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ پرمود متھالک نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے گرانٹ فراہم کئے جانے کے باوجود مدارس میں ملک کا ترانہ نہیں گایا جاتا اور نہ ہی کسی اصول یا ضابطے پر عمل کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا …
تفصیل۔۔۔میر واعظ مولوی محمد فارو ق اورخواجہ عبدالغنی لون کو انکی شہادت کی برسیوں پر شاندار خراج عقیدت
سرینگر17مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظربند نائب چیئرمین غلام احمد گلزار نے ممتاز کشمیری رہنمائوں میرواعظ مولوی محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون کو ان کی شہادت کی برسیوں پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے، جنہیں بھارتی ایجنسیوں کے ایجنٹوں نے بالترتیب21 مئی 1990اور 2002میں اسی دن بے رحمی سے …
تفصیل۔۔۔کرناٹک: دسویں کی درسی کتاب میں آر ایس یس کے بانی کی تقریر شامل کرنے کی مذمت
بنگلورو 17مئی (کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیر تعلیم بی سی ناگیش نے ہندو انتہاپسند تنظیم آر ایس ایس کے بانی کیشو بلیرام ہیڈگیو ار کی ایک تقریردسویں جماعت کی درسی کتاب میں شامل کرنے کا دفاع کیا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آل انڈیا ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور آل انڈیا سیو ایجوکیشن کمیٹی سمیت تنظیموں نے ریاستی حکومت کے اس اقدام پر شدید تنقید کی …
تفصیل۔۔۔