سرینگر03مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں پولیس کی تشکیل کردہ اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے پاکستانی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ایک کشمیری طالب علم اور ان کے والد سمیت تین افراد کے خلاف دہشت گردسرگرمیوں میں ملوث ہونے اور سرحد پار معلومات فراہم کرنے کے جھوٹے الزامات کے تحت چارج شیٹ داخل کی ہے۔ قابض حکام نے بتایا کہ جموں خطے میں ضلع …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 3 مئی, 2022
مقبوضہ جموں وکشمیر : آزادی کے حق میں پوسٹر چسپاںاور پمفلٹس تقسیم
سرینگر03 مئی( کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میںسرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں عیدالفطر کے موقع پر آزادی کے حق میں پوسٹرز چسپاں اور کتابچے تقسیم کئے گئے جن میں لوگوں سے کشمیریوںکی حق خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔ جموں وکشمیرپولیٹیکل ریزسٹنس پارٹی اوردیگر تنظیموں کی طرف سے چسپاں اور تقسیم کئے گئے پوسٹروں اور …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر میں عیدالفطر اور بھارتی جبر
محمد شہباز اہل کشمیر آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے اور اس عزم کی تجدید کے ساتھ منارہے ہیں کہ سرزمین جموں و کشمیر پر گزشتہ 75 برسوں سے جاری غاصبانہ’ناجائز’غیر قانونی اور غیر اخلاقی بھارتی قبضے کے خاتمے کیلئے جد وجہد ہر حال میں جاری رکھی جائے گی’اس جد و جہد میں آج تک پانچ لاکھ کے قریب دی جانے والی عظیم اور لازوال قربانیوں کے ساتھ وفا …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر : بھارتی پولیس نے 3کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا
سرینگر03مئی (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی پولیس نے شمالی کشمیر کے قصبے سوپور سے تین کشمیری نوجوانوںکو گرفتار کرلیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے نوجوانوںکو قصبے میں گزشتہ شب گھروں پر چھاپوں کے دوران گرفتار کیا۔ اس سے قبل پولیس نے سرینگر اور بڈگام کے اضلاع سے بھی تین نوجوانوںکو گرفتار کیاتھا۔
تفصیل۔۔۔آزادی صحافت کا عالمی دن،مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کو ریاستی جبر کا سامنا کرنا پڑرہا ہے
سرینگر 03 مئی (کے ایم ایس) آج دنیا بھر میںصحافت کاعالمی دن منایا جارہا ہے جبکہ فسطائی بھارتی حکومت اپنے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں میڈیا کاگلا گھونٹنے کیلئے مسلسل طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہی ہے۔ آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کے ان خطرناک ترین مقامات میں شامل ہے جہاں …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیرکے عوام بندوقوں کے سائے میں عید منا رہے ہیں
اسلام آباد 03مئی (کے ایم ایس) آج جب پوری امت مسلمہ عید الفطر منا رہی ہے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میںمسلمان سخت بھارتی فوج کے محاصرے اور پورے مقبوضہ علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کارروائیوں کا شکار ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی قابض انتظامیہ نے آج تاریخی جامع مسجد سرینگر سمیت بڑی مساجدوں ، عید گاہوں میں لوگوں کو نماز عید کی ادائیگی سے …
تفصیل۔۔۔وزیر اعظم شہباز شریف کی اللہ تعالیٰ سے فلسطین اور کشمیرکے محکوم عوام کو آزادی کی نعمت عطا فرمانے کی دعا
اسلام آباد 03مئی (کے ایم ایس) وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کو عیدالفطر کی مبارک دیتے ہوئے ان کے لئے نیک تمنائوں اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شہبار شریف نے عید پر اپنے پیغام میں کہاکہ آج کے خوشیوں کے اس دن ہم اپنے فلسطین اور مقبوضہ جموں وکشمیر کے محکوم مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو بھی یاد کرتے ہیں اور …
تفصیل۔۔۔کھرگون :مکمل کرفیو نافذ، مسلمانوںنے نماز عید گھروں پر ادا کی
کھرگون 03مئی (کے ایم ایس) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع کھرگون میںآج عید الفطر کے موقع پر مکمل کرفیو نافذہے اور لوگوںنے گھروں ہی میں نماز عیدادا کی ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کھرگون میں گزتہ ماہ منائے گئے ہندوئوں کے مذہبی تہوار رام نومی پر فرقہ وارانہ تشدد کے بعد کرفیو نافذ کر دیاگیا تھا ۔آج عید الفطر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے دوبارہ مکمل کرفیو نافذ کردیا …
تفصیل۔۔۔عید الفطر کے موقع پر جودھ پور میں ہنگامہ آرائی ، جھڑپیں، انٹرنیٹ سروسزمعطل
جودھپور03مئی (کے ایم ایس) بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور کے علاقے جلوری گیٹ پر آج عید کے موقع پر زبردست ہنگامہ آرائی دیکھی گئی ،جس کے بعد پورے ضلع اور شہر میں انٹرنیٹ سروسز معطل اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہندو انتہا پسندوں نے علاقے میںواقع عید گاہ میںمسلمانوںکو نماز عید ادا کرنے سے روکنے کی کوشش کی اور مسلمانوں کی …
تفصیل۔۔۔مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کرنے پر ترکی کا خیرمقدم
اسلام آباد03مئی (کے ایم ایس) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ترکی کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کرنے پر ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اوغلو کا شکریہ ادا کیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بلاول بھٹو نے ٹیلی فون پر ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اوغلو سے گفتگو میں مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ترک وزیر خارجہ نے …
تفصیل۔۔۔