سرینگر26 مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج ضلع پلوامہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی۔ فوجیوں نے ضلع اونتی پورہ کے علاقے آگان حانزی پورہ کا محاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی ۔آخری اطلاعات ملنے علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 26 مئی, 2022
یاسین ملک کوسخت سیکورٹی میں تہاڑ جیل کے ایک الگ سیل میں رکھا گیا ہے،جیل حکام کادعویٰ
نئی دلی 26مئی (کے ایم ایس) جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے غیر قانونی طور پر نظر بندچیئرمین محمد یاسین ملک کو جنہیں گزشتہ روز این آئی اے کی ایک عدالت نے جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزاسنائی تھی ،کو سخت سیکورٹی میں بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل کے ایک الگ سیل میں رکھا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این …
تفصیل۔۔۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں یاسین ملک کی عمرقید کی سزا کیخلاف مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور
اسلام آباد26 مئی (کے ایم ایس) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھارت کی عدالت کی طرف سے کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کو عمرقید کی سزا سنائے جانے کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ قرارداد انسانی حقوق کے وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے پیش کی۔اس سے قبل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا …
تفصیل۔۔۔این آئی اے نے پلوامہ سے ایک کشمیری نوجوان گرفتار کرلیا
سرینگر26 مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے آج ضلع پلوامہ سے ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق این آئی اے کے اہلکاروں نے عابد احمد میر نامی نوجوان کوضلع کے علاقے پتری گام سے گرفتار کیا ہے ۔ این آئی اے نے نوجوان کی گرفتاری کا جوز پیش کرنے …
تفصیل۔۔۔آگرہ :تاج محل میں نماز ادا کرنے پر 4مسلمان سیاح گرفتار
آگرہ 26 مئی (کے ایم ایس) بھارت میں مغلیہ دور کی قدیم نشانی تاج محل کے احاطے میں نماز ادا کرنے والے چارمسلمان سیاحوں کو پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ میں واقع مغلیہ دور کی قدیم نشانی تاج محل کے احاطے میں واقع شاہی مسجد میں نماز ادا کرنے والے حیدرآباد کے چار سیاحوں کو پولیس نے …
تفصیل۔۔۔تلنگانہ:بی جے پی کے ریاستی صدر کی مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی
برسر اقتدار آنے پر ہر مسجد کی کھدائی اور اردو زبان پر پابندی لگائی جائیگی کریم نگر26 مئی (کے ایم ایس) بھارتی ریاست تلنگانہ میں بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کمار نے مسلمانوں اور اردو زبان کے خلاف زہر افشانی کرتے ہوئے کہاہے کہ شیولنگ کی تلاش کیلئے ریاست کی ہر مسجد کی کھدائی کی جائے گی اور اردو پر پابندی لگائی جائے گی۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق …
تفصیل۔۔۔مشال کا یاسین ملک کا مقدمہ ہر عالمی فورم پر لڑنے کے عزم کا اظہار
اسلام آباد26 مئی (کے ایم ایس) پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی سربراہ اور کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے شوہر کا مقدمہ ہر عالمی فورم پر لڑنے کے عزم کا ظاہر کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشعال ملک نے اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کی ہر نئی ناانصافی اور ظلم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں نئی …
تفصیل۔۔۔مظفرآباد :بھارتی عدالت کی طرف سے یاسین ملک کی عمر قید کی سزا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
مظفرآباد 26مئی (کے ایم ایس) بھارت کی ایک کینگرو عدالت کی طرف سے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کوان کے خلاف درج جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائے جانے کے خلاف آج مظفرآباد میں پاسبان حریت جموں و کشمیر کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اورانہوں نے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں …
تفصیل۔۔۔حریت رہنماﺅں، تنظیموں کی بھارتی عدالت کی طرف سے یاسین ملک کو عمر قید کی سزا کی مذمت
سرینگر 26 مئی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنماﺅں اور تنظیموں نے بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی( این آئی اے) کی خصوصی عدالت کی طرف سے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین کو عمر قید کی سزا کی شدید مذمت کی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر …
تفصیل۔۔۔یاسین ملک کو عمر قید کی سزا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وستم کی تازہ مثال ہے، منیر اکرم
اقوام متحدہ 26 مئی (کے ایم ایس) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی توجہ ممتاز کشمیری رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی طرف سے جعلی الزامات میں سنائی گئی عمر قید کی سزا کی طرف مبذول کراتے ہوئے اسے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میںبھارتی ظلم وستم کی تازہ ترین مثال قرار دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل …
تفصیل۔۔۔