بھوپال 21مئی (کے ایم ایس) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ضلع نیمچ کے علاقے مانسا میں ایک 65سالہ شخص کو مسلمان ہونے کے شبے میں تشدد کا نشانہ بنا یا گیا جس کے بعد اس کی لاش برآمد ہوئی ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پولیس نے اس کی لاش برآمد کی اور اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کیںجس سے اس کی شناخت ہو گئی اور وہ ایک غیر …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 21 مئی, 2022
حد بندی پینل کی رپورٹ کا مقصد مخصوص رہنمائوں کو فائدہ پہنچانا ہے:غلام نبی آزاد
جموں21مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںکانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد نے کہا ہے کہ حد بندی کمیشن کی رپورٹ کسی درزی نے تیار کی ہے جس کا مقصد کچھ رہنمائوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غلام نبی آزاد نے جموں میں صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کہا لگتا ہے حد بندی پینل کی رپورٹ کسی درزی نے تیار …
تفصیل۔۔۔پاکستان کا یاسین ملک کے خلاف یکطرفہ ٹرائل پر اظہار تشویش
اسلام آباد 21 مئی (کے ایم ایس)پاکستان نے کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کے خلاف درج جھوٹے مقدمے میں بھارت کی طرف سے یک طرفہ ٹرائل پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے آج اسلام آباد میں یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک اور ان کی بیٹی کے ہمراہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا …
تفصیل۔۔۔پاکستان کا مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ 21 مئی (کے ایم ایس) پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں پر بھارتی ظلم و ستم اور مقبوضہ علاقے میں اسکی ریاستی دہشت کو بے نقاب کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ قوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فوڈ سیکیورٹی سے متعلق وزارتی سطح کے اجلاس سے وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کے خطاب پر بھارتی مندوب کے تبصرے پر ردعمل میں …
تفصیل۔۔۔سرینگر :کشمیری پنڈتوں کا احتجاجی مظاہرہ
سرینگر21 مئی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیری پنڈت ضلع بڈگام کے علاقے چاڈورہ میں اپنی برادری کے ایک فرد راہول بھٹ کے حالیہ قتل کے خلاف احتجاج درج کرانے کے لیے سری نگر میں سڑکوں پر نکل آئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق احتجاجی ریلی راج باغ سے شروع ہو کر کلاک ٹاور لال چوک کے قریب اختتام پذیر ہوئی۔ مظاہرین نے …
تفصیل۔۔۔آسام: مسلم معلمہ بیف سے تیار کردہ لنچ سکول لے جانے پر گرفتار
گوہاٹی بھارت21 مئی (کے ایم ایس)بھارتی ریاست آسام میں پولیس نے حلیمہ نساءنامی ایک مسلمان معلمہ کو دوپہر کے کھانے کیلئے بیف(بڑا گوشت) سکول لے جانے پر گرفتار کرلیا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آسام کے ضلع لکھی پور میں واقع ہرکا چنکی منڈل انگلش سکول کی انتظامیہ نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی کہ معلمہ حلیمہ نساءنے اپنے ساتھ لایا ہوا بڑ ا گوشت نہ صرف خو …
تفصیل۔۔۔میر واعظ مولوی فاروق، عبدالغنی لون،شہدائے حول کو شاندار خراج عقیدت پیش
سرینگر21 مئی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنماو¿ں اور تنظیموں نے ممتاز کشمیری رہنماﺅں میر واعظ مولوی محمد فاروق ، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کو آج ان کی برسیوں پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے میر واعظ مولوی محمد فاروق کو 21مئی 1990کو سرینگر میں ان کی رہائش گاہ پر گولیاں مار …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں آج مکمل ہڑتا ل ہے
سرینگر21 مئی (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج ممتاز آزادی پسند رہنماﺅں میر واعظ مولوی محمد فاروق، خواجہ عبدالغنی لون اور حول قتل عام کے شہداءکی برسی کے موقع پر مکمل ہڑتال ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے میرواعظ مولوی فاروق،خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کی برسی کی یاد میں دی ہے۔ ہڑتال مقصد کشمیری …
تفصیل۔۔۔مدھیہ پردیش: ہندو انتہا پسندوں نے درگاہ کے سامنے مورتی نصب کر دی
بھوپال 21 مئی (کے ایم ایس)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر Neemuch میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی ایک درگاہ کے قریب مورتی نصب کر دی جس کے بعد شہر میں کشیدگی پھیل گئی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے واقعے کے بعد ایک درجن کے قریب افراد کو حراست میں لے لیا۔ انتظامیہ نے بعد ازاں درگاہ کے قریب نصب مورتی ہٹا دی ۔ وشو ہندو پریشد سمیت …
تفصیل۔۔۔نئی دلی: پولیس نے دلت پروفیسر کو شیولنگ کے بارے میں سوشل میڈیا پوسٹ پر گرفتار کر لیا
نئی دہلی 21 مئی (کے ایم ایس) دہلی یونیورسٹی کے ایک دلت پروفیسر رتن لال کو پولیس نے وارانسی کی گیانواپی مسجد میں شیولنگ پائے جانے کے ہندو انتہا پسندوں کے دعوے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔ تاریخ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر رتن لال کے خلاف بھارتی پینل کوڈ کی دفعہ 153-A کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ …
تفصیل۔۔۔