میرپور آزاد کشمیر31مئی )کے ایم ایس)آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور بین الاقوامی سطح پر بھارت کے مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے جلد ہی ایک مضبوط اور موثر سفارتی مہم شروع کی جائے گی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آج (منگل کو)میرپور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 31 مئی, 2022
آغا سیدحسن کا کولگام میں خاتون ٹیچر کے قتل پر افسوس کا اظہار
سرینگر31مئی(کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے آج جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک خاتون ٹیچر کے قتل پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خاتون ٹیچر رجنی بالا کو نامعلوم مسلح افراد نے ضلع کے علاقے گوپال پورہ میں ایک اسکول کے اندر …
تفصیل۔۔۔پاکستان اور ترکی تمام بنیادی مسائل پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں: وزیراعظم
اسلام آباد 31مئی (کے ایم ایس)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی جموں و کشمیراور شمالی قبرص سمیت بنیادی قومی مفاد کے تمام معاملات پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وزیراعظم نے ترک نیوز ایجنسی انادولو کو انٹرویو دیتے ہوئے تنازعہ جموں و کشمیر پر اصولی حمایت کرنے پر ترک قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے ترکی …
تفصیل۔۔۔یاسین ملک کی سزا غیر قانونی ہے ، انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے: چینی دانشور
بیجنگ31مئی (کے ایم ایس)ممتاز چینی اسکالر چینگ ژی ژونگ نے کہاہے کہ ممتاز کشمیری رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی جانب سے عمر قید کی سزا سنانا غیر قانونی ہے اس لیے انہیں فوری اور غیر مشروط طور پر جیل سے رہا کیا جانا چاہیے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ساتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لا ء کے وزیٹنگ پروفیسر چینگ ژی ژونگ نے کہا کہ مقبوضہ …
تفصیل۔۔۔پاکستان ، بھارت کا سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد کے عزم کا اعادہ
نئی دہلی 31مئی(کے ایم ایس)پاکستان اور بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو اس کی اصل روح کے مطابق نافذ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس عزم کا اظہار پاکستان اور بھارت کے مستقل انڈس کمیشن کے دو روزہ اجلاس کے دوران کیا گیا جو آج (منگل کو) نئی دہلی میں اختتام پذیر ہوا۔ اجلاس میں سندھ طاس معاہدے کے تحت آبی وسائل کی …
تفصیل۔۔۔بھارت میں اب مغربی بنگال کی سب سے بڑی آدینہ مسجد کو متنازع بنانے کی کوشش
کولکتہ31مئی (کے ایم ایس)بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف ہندوتوا حکومت کی مذموم مہم جاری ہے اور اس مرتبہ نشانہ ریاست مغربی بنگال کی سب سے بڑی اور تاریخی آدینہ مسجد ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ضلع مالدہ کے علاقے پانڈو ا میں واقع تاریخی آدینہ مسجد پر بی جے پی نے ایک نیا تنازعہ شروع کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ مسجد مندر کو منہدم کرکے تعمیر …
تفصیل۔۔۔بھارت :لوک سبھا کی طرح اب راجیہ سبھا میں بھی بی جے پی کا کوئی مسلمان نمائندہ نہیں ہوگا
نئی دہلی31مئی (کے ایم ایس)بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیرین لوک سبھاکی طرح اب پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھامیں بھی بی جے پی کا کوئی مسلمان نمائندہ نہیں ہو گا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی نے10جون کو ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات کے لئے 22امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے جن میں سے ایک بھی مسلمان امیدوار نہیں ہے۔بی جے پی نے اس سے قبل تین …
تفصیل۔۔۔تہاڑ جیل کے حکام نے یاسین ملک کی والدہ اور بہن کو ان سے ملاقات سے روک دیا
نئی دلی 31مئی(کے ایم ایس) بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپر قیدجموںو کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک جنہیں بھارت کی ایک کینگرو کورٹ نے ایک جھوٹے مقدمے میں غیر منصفانہ طورپر عمر قید کی سزا سنائی ہے کی والدہ اور بہن کوجیل حکام نے ان سے ملا قات کی اجازت نہیں دی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جیل میں یاسین ملک کو قید تنہائی …
تفصیل۔۔۔این آئی اے کی عدالت نے معمر کشمیری کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی
جموں 31مئی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کے خصوصی جج اشونی شرما نے ضلع اسلام آباد کے رہائشی ایک معمر کشمیری محمد شریف شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔ این آئی اے کے جج اشونی شرما نے دعویٰ کیا کہ درخواست گزار جرم میں ملوث ہے۔بھارتی تحقیقاتی ادارے کے مطابق …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر:امر ناتھ یاتراکیلئے اضافی 15ہزار بھارتی فوجیوں کی تعیناتی کا سلسلہ شروع
سرینگر 31مئی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں امرناتھ یاترا کی سیکورٹی کی آڑ میں15ہزار مزید بھارتی فوجیوں کی تعیناتی کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں بھارتی فوجیوں کا پہلا قافلہ گزشتہ روز وادی کشمیر پہنچ گیا ہے ۔ وادی کشمیر میں کورونا وبا کی وجہ سے دو سال کے وقفے کے بعد جون کے آخر میں منعقد ہونیوالی سالانہ …
تفصیل۔۔۔