اسلام آباد25 مئی (کے ایم ایس) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے انہیں ایک جھوٹے مقدمات میں عمر قید کے متعصبانہ اور بے رحمانہ فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت تمام حریت رہنماﺅں کا خاتمہ کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس فیصلے کا عالمی عدالت انصاف میں مقابلہ کیا جائے گا۔ کشمیر میڈیا سروس کے …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 25 مئی, 2022
مقبوضہ وادی کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی
سرینگر25 مئی (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکام نے وادی کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی کشمیر میں انٹرنٹ فراہم کرنے والی تمام بھارتی کمپنیوں نے اپنی سروسز معطل کر دی ہیں۔قابض بھارتی حکام نے بتایا کہ موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کا فیصلہ این آئی اے عدالت کی طرف سے جموں …
تفصیل۔۔۔پاکستان یاسین ملک کو عمر قید کی سزا کی شدید مذمت کرتاہے، ترجمان پاک فوج
راولپنڈی 25 مئی (کے ایم ایس)پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان یاسین ملک کو من گھڑت الزامات میں سنائی گئی عمر قید کی سزا کی شدید مذمت کرتا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ایسے جابرانہ اقدامات سے غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی جائز جدوجہد کو دبایا …
تفصیل۔۔۔یاسین ملک کو دی گئی سزا سے جموں وکشمیر میں غیر یقینی صورتحال بڑھ جائے گی، پی اے جی ڈی
سرینگر25 مئی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی جموں و کشمیر میں علاقائی سیاسی جماعتوں کے اتحاد” پیپلز الائنس فار گپکر ڈیکلریشن “(پی اے جی ڈی) نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ محمد یاسین ملک کو دی گئی عمر قید امن کی کوششوں کیلئے بدقسمتی اور ایک دھچکا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پی اے جی ڈی کے ترجمان نے ایک …
تفصیل۔۔۔یاسین ملک کی سزا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نئی تحریک فراہم کرے گی، وزیراعظم
اسلام آباد، 25 مئی (کے ایم ایس) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہادر مجاہد آزادی یاسین ملک کو عمر قید کی سزا حق خودارادیت کے حصول کی کشمیریوں کی جدوجہد کو ایک نئی تحریک فراہم کرے گی۔ Today is a black day for Indian democracy & its justice system. India can imprison Yasin Malik physically but it can never imprison idea of freedom he symbolises. Life imprisonment …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارت کی کینگرو عدالت کے فیصلے سے مظاہرے پھوٹ پڑے
سری نگر 25 مئی (کے ایم ایس) بھارتی کینگرو عدالت کی طرف سے محمد یاسین ملک کو سنائی گئی عمر قید کی غیر منصفانہ سزا کے خلاف مقبوضہ جموں و کشمیر میں آج مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فورسز کے اہلکار سڑکوں اور گلیوں میں گشت کر رہے ہیں جو لاو¿ڈ سپیکر کے ذریعے لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کی تنبیہ کر رہے …
تفصیل۔۔۔بھارتی عدالت نے یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنادی
نئی دہلی 25مئی(کے ایم ایس) بھارت کی ایک عدالت نے غیر قانونی طور پر نظر بند جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو تحریک آزادی کشمیرمیں قائدانہ کرداراداکرنے پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بناتے ہوئے ایک جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یاسین ملک کو آج سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ جب انہیں تہاڑ جیل سے عدالت …
تفصیل۔۔۔یاسین ملک کے غیر منصفانہ ٹرائل نے کشمیریوں کے خلاف بھارتی عدالتی نظام کے تعصب کو بے نقاب کر دیا ہے
سرینگر 25مئی(کے ایم ایس)ممتاز کشمیری حریت رہنما اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کے غیر منصفانہ ٹرائل نے کشمیریوں کے خلاف بھارتی عدالتی نظام کی جانبداری اور تعصب کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں مقیم قانونی ماہرین نے اپنے انٹرویوز میں کہا کہ یاسین ملک کی سزا اس بات کا ایک اور ثبوت ہے کہ …
تفصیل۔۔۔سرینگر میں یاسین ملک کی رہائش گاہ کے باہر بھارت کے خلاف مظاہرہ
مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ ،مظاہرین اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپیں سرینگر25مئی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں لوگوں نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی رہائش گاہ کے باہر بھارت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق علاقے میں بھارتی فوجیوں اور پولیس کی بھاری نفری کی تعیناتی کے باوجود لوگ جن …
تفصیل۔۔۔کشمیر کے بارے میں بھارت کی ظالمانہ پالیسی کے سنگین نتائج ہوں گے: محبوبہ مفتی
سرینگر25مئی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے خبردار کیا ہے کہ بھارتی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ معاملات مزید پیچیدہ ہوں گے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے یہ بات کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کو دہلی کی ایک عدالت کی طرف سے سزا سنائے جانے سے …
تفصیل۔۔۔